Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، مومن میں چھ چیزیں نہیں ہوتیں: سخت گیری، ضد، حسد، ہٹ دھرمی، جھوٹ اور سرکشی۔ وسائل الشیعۃ حدیث 20706، بحارالانوار کتاب الایمان والکفر باب14 حدیث29
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

عصرحاضر کے تمدنی مسائل و مشکلات

آية اللہ شہید مرتضیٰ مطہری

اس وقت جب کہ ہم لوگ بیسویں صدی عیسوی کے تین چوتھائی حصہ میں زندگی بسر کررہے ہیں،گھریلو نظام کے تتر بتر ہونے،ازدواجی زندگی کے ستونوں کی کمزوری،جوانوں کا شادی جیسی بڑی ذمہ داری سے فرار کرنا ،ماں بننے سے نفرت کرنا،ماں باپ کی محبت اور خصوصاً ماں کی اپنے اولادوں سے محبت کا کم ہونا،دور حاضر کی عورت کا فاحشہ اور پست ہونا ،عشق کے بجائے سطحی خواہشات اور ہوس میں مبتلا ہونا،روز بہ روز طلاق کے فیصد میں اضافہ ہونا،زنا زادہ بچون کی بے تحاشاپیدائش،میاں بیوی کے درمیان وحدت اور اپنا پن ختم ہوجانا جیسی بہت ساری ایسی مشکلات ہیں کہ جن کی وجہ سے مغربی مفکرین اور دانشوروں کے نالہ و فریاد پہلے سے زیادہ سننے کو ملتے ہیں۔