Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام محمد باقر نے فرمایا، حضرت موسیٰ (ع) نے اللہ سے پوچھا: خداوندا! تیرے نزدیک تیرے بندوں سے ناپسندیدہ ترین شخص کون ہے؟ تو فرمایا: جو رات کو مردار بن کر سویا رہتا ہے اور دن کو کوئی کام نہیں کرتا۔ بحارالانوار ابواب قصص موسیٰ ؑ و ہارون ؑ باب11 حدیث52
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

مسلمانوں کے اتحاد کا مرکزی نقطہ

آية الله سید علی خامنه ای

مسلمانوں کے اتحاد کا مرکزی نقطہ پیغمبر اسلام(ص)ہیں اور آپ کی عظیم شخصیت،آپ کا اسم مبارک، محبت، کرامت اور عظمت امت اسلامی کی فکری یکجہتی کا مرکز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کا وجود ذی جود امت اسلامیہ کی ہر فرد کے لئے پوری تاریخ اسلام میں وحدت کا محور رہا ہے۔ دین اسلام کا کوئی ایسا عنوان نہیں ہے جو آپ(ص)کے مقدس وجود کی طرح ہر لحاظ سے عقل کی راہ ہو یا عشق و محبت کی، روحانی اور معنوی پہلو ہو یا اخلاقی،تمام اسلامی مکاتب کے لئے قابل قبول ہو۔یہی وہ مرکزی محور اور نقطہ ہے جو ہمہ گیر ہے ورنہ قرآن وکعبہ اور واجبات وعقائد سب مشترک ہیں لیکن ان میں سے ہر ایک انسانی شخصیت کے ایک پہلو مثلا عقائد، محبت، روحانی میلان، کردار وغیرہ سے متعلق ہیں اور مذکورہ مفاہیم مسلمانوں کے مابین مختلف تشریحات اور تفاسیر کے حامل ہیں لیکن وہ چیز جو تمام مسلمانوں میں فکری واعتقادی بالخصوص جذبات و احساسات کے حوالے سے اتحاد و یکجہتی کا محور بن سکتی ہے، خود پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفٰی (ص) کا مبارک وجود ہے۔اسکی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔اور اس محبت میں روز بروز آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور آپ کے مقدس وجود کی طرف معنوی اور روحانی رجحان کو مسلمانوں اور اقوام عالم کی ہر فرد کے ذہن میں اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔آج آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دشمن کی اسلامی تہذیب کے خلاف سازشوں کے دھارے کا سب سے بڑا نشانہ پیغمبر اسلام(ص)کا نورانی وجود ہے (مرتد رشدی کی) شیطانی آیات نامی کتاب میں بھی جس حساس نقطہ کو نشانہ بنایا گیا ہے، حضرت محمد مصطفٰی (ص)کی ذات اور صفات ہیں اور دشمن کی اس گندی سازش سے معلوم ہو گیا کہ وہ مسلمانوں کے عقائد اور احساسات کے کس محور پر نظر گڑائے ہوئے ہے۔