Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، ادب انسان کا کمال ہے غررالحکم حدیث998
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

مسلمانوں کا عصری المیہ

آية الله سید علی خامنه ای

ہمارا المیہ ہے کہ مسلم ممالک کے حکمران اپنی داخلی خود مختاری اور اسلامی تشخص کے دفاع کے لیے متحد و منظم نہیں ہیں بلکہ جہاں وہ اغیار اور استعمار کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں وہاں اسلامی مکاتب فکر اور مسالک کے اختلافات اور تعصبات میں بھی مبتلا ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ امام خمینی اور انقلاب اسلامی سے صحیح معنوں میں استفادہ نہیں کر سکے اور مغرب کے منفی پروپیگنڈے اور شدت پسند ملاؤں کے منفی فتووں کی زد میں آگئے جس سے عالم اسلام کی مشکلات اور مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ افغانستا ن ،عراق ، فلسطین اور کشمیر سمیت مسلم امہ کے متعدد مسائل کے بعد اب اگرچہ اجتماعی طور پر باہمی اتحادووحدت اور اخوت کو اہمیت حاصل ہورہی ہے اور علماء و عوام اپنے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈالنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اس جذبے میں بہت اضافے اور بلندی اور سچائی کی ضرورت ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مسلم ممالک کے حکمران اور عوام جب تک امام خمینی کی ذات کے تمام پہلوؤں کا مطالعہ نہیں کریں گے.جب تک ان کے نظریات سے صحیح استفادہ نہیں کریں گے جب ان کے پیغام وحدت واخوت کی ترویج نہیں کریں گے۔جب تک امام خمینی کے عطا کردہ ذاتی واجتماعی نظام کو اپنی زندگی کا حصہ نہیں بنائیں گے اور اسلام ہی کو ضابطہ حیات اور اصل لائحہ عمل کے طور پر نہیں لے لیں گے تب تک مسلمانوں کی تقدیر بدلنے کاکام کم ازکم ہم سے نہیں لیا جاسکتا اور ہم امام خمینی جیسی قیادت پیدا کر سکتے ہیں نہ انقلاب اسلامی ایران جیسا انقلاب لاسکتے ہیں۔