Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، تم میں سے نیک وہ ہیں جن کا اخلاق اچھا ہے وہ دوسروں سے الفت کرتے ہیں اور دوسرے ان سے مشکوٰۃ الانوارباب 3 فصل23، مستدرک الوسائل حدیث9971
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

اسلامی نظام، راہ انسانیت کی مشعل

آية الله سید علی خامنه ای

امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ دین و آئین اسلام اور انسانی زندگی کے لئے اس دین کے جامع احکامات، پختہ تعلیمات اور فصیح و بلیغ معارف ہیں۔ اسلام نے کائنات اور نوع بشر کے بارے میں عقلی معیاروں سے ہم آہنگ عمیق نقطہ نگاہ پیش کرکے اور توحید کے خالص نظرئے کی تبلیغ، حکمت آمیز اخلاقی و معنوی دستور العمل کے تعارف، مستحکم و ہمہ گیر سیاسی و سماجی نظام اور اصول و ضوابط کی نشاندہی اور عبادی و شخصی فرائض و اعمال کے تعین کے ذریعے بنی نوع بشر کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے باطن کو برائیوں، کمزوریوں، پستیوں اور آلودگیوں سے نجات دلائيں اور اسے ایمان و اخلاص، محبت و الفت اور امید و نشاط کے جذبات سے آراستہ کریں ساتھ ہی گرد و پیش کے ماحول اور دنیا کو بھی غربت و جہالت، ظلم و تفریق، پسماندگی و جمود، جبر و تسلط اور تحقیر و فریب سے آزادی دلائیں۔ اسلام زندگی و وجود کو معنی عطا کرکے، صحیح راستے کی نشاندہی کرکے انسان کی حقیقی معنی میں سعادت بخش زندگی گزارنے میں مدد بہم پہنچاتا ہے، اسے اللہ کی جانب سے معین کردہ صراط مستقیم سے آشنا کرتا ہے۔ تمام اسلامی احکامات اور تعلیمات، اسلام کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی نظام کے بنیادی اصول اور دین اسلام کے تمام شخصی و اجتماعی احکامات اور عبادات اسی حیات بخش اور سعادت آفریں نظام زندگی کے ایک دوسرے سے متصل اجزا ہیں۔ (1)