Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، جو فضول خرچی پر فخر کرتا ہے وہ مفلس ہوکر ذلیل ہوتا ہے۔ غررالحکم حدیث8141

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

فلسفہ عزاداری

سوا ل۳۰:کیا فلسفہ عزاداری کے بارے میں سوال معقول ہے یا نہیں ؟ جواب : مسا ئل و اعتقا دات کے تحلیل و تجز یہ کے بارے جو تغیر و تحو ل ایجا د ہو ا ہے اس کی وجہ سے آج کا انسا ن ان حقا ئق و مفا ہیم کے با رے میں تحقیقی تفتیش کر نا چاہتا ہے، جن کے بارے وہ اعتقا د رکھتا تھا اور وہ انہیں اپنا ئے ہو ئے تھا، در حقیقت غیر جانبدار ہو کر تحقیق کرنا آج کے انسا ن کی خصوصیا ت میں سے ہے، اسی بناء پر انسان مسئلہ عزاداری کے بارے بھی غیر جا نبدارا نہ تحقیق کر نا چا ہتا ہے ، حقیقت یہ ہے کہ جب تک اس کی عقل کو عزاداری کے بارے میں کوئی قا بل قبو ل تو جیہ نہ مل جا ئے یا کم از کم وہ تو جیہ خلاف عقل نہ ہو اگرچہ عقل اسے قبو ل نہ کرے اس وقت تک وہ عزاداری کا قا ئل نہیں ہو گا ۔ مسائل کو اس نظر یہ سے دیکھنا بہت اچھی بات ہے ،یہ چیز انسا ن کے مذہبی اعتقا دا ت اور شیعی فرہنگ و اعتقادات کی تقویت
(۱) سور ہ شو ریٰ /۲۳، سور ہ ہود /۲۹، میز ا ن الحکمۃ ،ج۲ ،ص ۲۳۶
(۲) المحبۃ فی الکتا ب والسنۃ، ص ۱۶۹ ۔۱۷۰ اور ص ۱۸۱۔۱۸۲
(۳) بحارالا نوار، ج۴۴ص ۲۸۷
(۴) اما لی ،ص ۳۰۵
کاباعث بنتی ہے اور متوجہ رہنا چاہیے کہ اس نظری پشت پنا ہی کی وجہ سے انسان کے ایما ن میں بھی عظمت پیدا ہو تی ہے کیونکہ ایمان کی تشکیل معرفت کی بنیادوں پر ہو تی ہے ، لہٰذا عزا دا ر ی کے با رے بھی اگر کوئی قابل قبو ل اور معقو ل تو جیہ پیش کی جائے تو آج کی نسل کے اعتقا د کو اس با رے میں تقویت و مضبو طی حاصل ہو گی ۔