Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، ایثار، اعلیٰ ترین خوبی ہے۔ غررالحکم حدیث606

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

زما نۂ عزا داری

سوال ۴۴ : شہا دت اما م حسینؑ یا اس طرح کے مواقع پرہم ایام عزا سے پہلے کیوں عزاداری شر وع کر لیتے ہیں ؟
جواب : عاشورہ کے دن سے پہلے جوعزاداری ہو تی ہے یہ درحقیقت روز عاشورہ کی عزاداری کا مقدمہ ہے، اما م حسینؑ کی اصل عزاداری شریعت میں بہت تاکیدی مستحبا ت و احکام میں سے ہے۔ لیکن اس کی کیفیت اور انجا م دہی کا وقت یہ لو گوں اور علا قو ں کے رسم ورواج کے مطابق ہو سکتے ہیں ۔مثلا ًبعض علا قو ں میں عز ادا ری سا ت محر م کو شروع ہوتی ہے اور ۱۲ محر م تک جا ری رہتی ہے اور بعض علا قو ں میں اول محرم سے دسویں محرم تک عزاداری ہوتی ہے اوربعض جگہوں پر پورا محرم و صفر عزا دار ی ہو تی ہے یہ سب صورتیں ٹھیک ہیں اور ان میں کوئی اشکال نہیں ہے ، پس عزاداری سیدالشہداء ہویا لوگوں کے عزیزوں کا سوگ یہ لوگوں کے علاقائی رسم ورواج کے مطابق انجام پاتے ہیں ـسید الشہداء کی شہادت تو ۶۱ہجری میں ہوچکی اب عزاداری اول محرم کو ہویا کسی اور تاریخ کو شہادت سیدالشہداء کے بعد ہی ہوگی۔