Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، ایثار، شریف ترین عظمت ہے غررالحکم حدیث916

نہج البلاغہ خطبات

اس میں ملک الموت اور اس کے روح قبض کرنے کا ذکر فرمایا ہے ۔

جب (ملک الموت) کسی گھر میں داخل ہوتا ہے تو کبھی تم اس کی آہٹ محسوس کرتے ہو ؟ یا جب کسی کی روح قبض کرتا ہے ، تو کیا تم اسے دیکھتے ہو ! (حیرت ہے) کہ وہ کس طرح ماں کے پیٹ میں بچے کی روح کو قبض کرلیتا ہے ، کیا وہ ماں کے جسم کے کسی حصہ سے وہاں تک پہنچتا ہے یااللہ کے حکم سے روح اس کی آواز پر لبیک کہتی ہوئی بڑھتی ہے ۔ یا وہ بچہ کے ساتھ شکِم مادر میں ٹھہرا ہوا ہے ؟ جو اس جیسی مخلوق کے بارے میں بھی کچھ نہ بیان کر سکے، وہ اپنے اللہ کے متعلق کیا بتا سکتا ہے

خطبہ 110: ملک الموت کے قبضِ رُوح کرنے کے متعلق فرمایا