Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، مومن آسمان میں ویسا ہی مشہور و معروف ہے جیسے کوئی شخص اپنے اہل و عیال میں معروف ہوتا ہے اور اللہ کے نزدیک وہ کسی مقرب فرشتے سے زیادہ معزز ہوتا ہے۔ عیون اخبارالرضا ؑباب31 حدیث62

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 14: اہل بصرہ کی مذمت میں

یہ بھی اہلِ بصرہ کی مذمت میں ہے۔

تمہاری زمین (سمندر کے) پانی سے قریب اور آسمان سے دور ہے۔ تمہاری عقلیں سبک اور دانائیاں خام ہیں تم ہر تیر انداز کانشانہ، ہر کھانے والے کا لقمہ اور ہر شکاری کی صید افگنیوں کا شکار ہو۔