Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، خداوند جل شانہ فرماتا ہے: مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم، میں نے جو بھی مخلوق پیدا کی ہے ان میں میرا بندہ مومن جس قدر مجھے محبوب ہے اتنا کوئی اور نہیں۔ بحارالانوار کتاب الایمان والکفر باب63حدیث75

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 175: حکمین کے بارے میں فرمایا

تمہاری جماعت ہی نے دو شخصو ں کے چن لینے کی رائے طے کی تھی ۔چنانچہ ہم نے ان دونوں سے یہ عہد لے لیا تھا کہ وہ قرآن کے مطابق عمل کریں اور ان کی زبانیں اس سے ہمنوا اور ان کے دل اس کے پیرورہیں مگر وہ قرآن سے بھٹک گئے اورحق کو چھوڑ بیٹھے حالانکہ وہ ان کی نگاہوں کے سامنے تھا ۔ظلم ان کی عین خواہش اور کجروی ان کی روش تھی حالانکہ ہم نے پہلے ہی ان سے یہ ٹھہرا لیا تھا کہ وہ عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کرنے اورحق پر عمل پیرا ہونے میں بدنیتی اور ناانصافی کو دخل نہ دیں گے اب جب انہوں نے راہ حق سے انحراف کیا او ر طے شدہ قرار داد کے برعکس حکم لگایا تو ہمارے ہاتھوں میں (ان کا فیصلہ ٹھکرا دینے کے لےے ) ایک مضبوط دلیل (اور معقول وجہ)موجود ہے۔