Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، اگر بندے زبان سے حق کی تعریف کریں اور اس پر عمل بھی کریں لیکن ان کا دلی عقیدہ یہ نہ ہو کہ وہ حق ہے تو اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا نورالثقلین ج3ص546حدیث87،بحارالانوارتتمہ کتاب الایمان والکفر باب24

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 20: موت کی ہولناکی اور اس سے عبرت اندوزی

۲۰: موت کی ہولناکی اور اس سے عبرت اندوزی

جن چیزوں کو تمہارے مرنے والوں نے دیکھا ہے اگر تم بھی دیکھ لیتے تو گھبرا جاتے اور سراسیمہ او رمضطرب ہو جانے اور (حق کی بات) سنتے اور اس پر عمل کرتے۔ لیکن جو انہوں نے دیکھا ہے وہ ابھی تم سے پوشیدہ ہے اور قریب ہے کہ وہ پردہ اٹھا دیا جائے ۔ اگر تم چشمِ بنیاد گوش شنوا رکھتے ہو تو تمہیں سنایا اور دکھایا ہے اور ہدایت کی طلب ہے تو تمہیں ہدایت کی جا چکی ہے ۔ میں سچ کہتا ہوں کہ عبرتیں تمہیں بلند آواز سے پکار چکی ہیں ، اور دھمکانے والی چیزوں سے تمہیں دھمکایا جا چکا ہے ۔ آسمانی رسولوں (فرشتوں ) کے بعد بشر ہی ہوتے ہیں جو تم تک اللہ کا پیغام پہنچاتے ہیں ۔ اسی طرح میری زبان سے جو ہدایت ہو رہی ہے ۔ درحقیقت اللہ کا پیغام ہے جو تم تک پہنچ رہا ہے ۔