Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام محمد باقر نے فرمایا، مومن ہر قسم کی آزمائش میں مبتلا ہوسکتا ہے اور ہر طرح کی موت مرسکتا ہے، مگر خود کشی نہیں کرسکتا۔ وسائل الشیعۃ حدیث35061

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 205: جب امام حسن علیہ السلام صفین کے میدان میں تیزی سے بڑھے تو فرمایا

صفین کے موقع پر جب آپ نے اپنے فرزند حسن (علیہ السلام) کو جنگ کی طرف تیزی سے لپکتے ہوئے دیکھا تو فرمایا:۔

میری طرف سے اس جوان کو روک لو کہیں ( اس کی موت مجھے خستہ و بے حال نہ کر دے۔ کیونکہ میں ان دونوں نوجوانوں (حسن اور حسین علیہماالسلام) کو موت کے منہ میں دینے سے بخل کرتا ہوں کہ کہیں ان کے (مرنے سے) رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی نسل قطع نہ ہو جائے۔ سید رضی کہتے ہیں کہ حضرت کا ارشاد (املکو اعنی ہذا الغلام) میری طرف سے اس جوان کو روک لو۔ بہت بلند اور فصیح جملہ ہے۔