Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، اللہ تعالیٰ اُس بندے پر رحم کرے جو بیچنے، خریدنے اور لین دین کے وقت سخاوت کا ثبوت دیتا ہے۔ کنزالعمال حدیث 9956

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 206: جب صفین میں آپ [ع] کا لشکر تحکیم کے سلسلہ میں سرکشی پر اُتر آیا تو فرمایا

جب تحکیم کے سلسلہ میں آپ کے اصحاب آپ پر پیچ و تاب کھانے لگے تو آپ نے ارشاد فرمایا:۔

اے لوگو! جب تک جنگ نے تمہیں بے حال نہیں کر دیا میرے حسب منشا میری بات تم سے بنی رہی۔ خدا کی قسم ! اس نے تم میں سے کچھ کو تو اپنی گرفت میں لے لیااور کچھ کو چھوڑ دیا۔ اور تمہارے دشمنوں کو تو اس نے بالکل ہی نڈھال کر دیا۔ اگر تم جمے رہتے تو پھر جیت تمہاری تھی۔ مگر اس کا کیا علاج کہ میں کل تک امرونہی کا مالک تھااور آج دوسروں کے امرو نہی پر مجھے چلنا پڑ رہا ہے۔ تم (دنیا کی ) زندگانی چاہنے لگے اور یہ چیز میرے بس میں نہ رہی کہ جس چیز (جنگ) سے تم بیزار ہو چکے تھے اس پر تمہیں بر قرار رکھتا:۔