Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، ایمان عمل کے بغیر اور عمل، ایمان کے بغیر قبول نہیں کنزالعمال حدیث260

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 217: متقی و پرہیزگار کے اوصاف

مومن نے اپنی عقل کو زندہ رکھا اور اپنے نفس کو مار ڈالا ۔یہاں تک کہ اس کا ڈیل ڈول لاغر او رتن و توش ہلکا ہو گیا ۔اس کے لےے بھرپور درخشندگیوں والا نور ہدایت چمکا کہ جس نے اس کے سامنے راستہ نما یا ں کر دیا اور اسے سیدھی راہ پر لے چلا ،اور مختلف دروازے اسے دھکیلتے ہوئے سلامتی کے دروازہ اور (دائمی)قرار گاہ تک لے گئے اور اس کے پاؤں بدن کے ٹکاؤ کے ساتھ امن و راحت کے مقام پر جم گئے ۔چونکہ اس نے اپنے دل کو عمل میں لگائے رکھا تھا اور اپنے پروردگار کو راضی و خو شنود کیا تھا۔