Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، اللہ سبحانہ کے پیغمبر، حق کے ترجمان اور خالق و مخلوق کے درمیان سفیر ہوتے ہیں۔ غررالحکم حدیث1935

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 61: دنیا کی بے ثباتی کا تذکرہ

تمہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ دنیا ایسا گھر ہے کہ اس کے (عواقب ) سے بچاؤ کا سازو سامان اسی میں رہ کر کیا جا سکتا ہے کہ کسی ایسے کام سے جو صرف اسی دنیا کی خاطر کیا جائے، نجات نہیں مل سکتی ۔ لوگ اس دنیا میں آزمائش میں ڈالے گئے ہیں ۔ لوگوں نے اس دنیا سے جو دنیا کے لئے حاصل کیا ہو گا۔ اس سے الگ کر دئیے جائیں گے ۔ اور اس پر ان سے حساب لیا جائے گا۔ اور جو اس دنیا سے آخرت کے لئے کمایا ہو گا۔ اسے آگے پہنچ کر پالیں گے اور اسی میں رہیں سہیں گے ۔ دنیا عقلمندوں کے نزدیک ایک بڑھتا ہو ا سایہ ہے ۔ جسے ابھی بڑھا ہوا اور پھیلا ہو ادیکھ رہے تھے کہ دیکھتے ہی دیکھتے وہ گھٹ کر اور سمٹ کر رہ گیا۔