Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، جسے نیکیاں خوش کردیں اور برائیاں غمگین کریں وہ مومن ہوتا ہے۔ اصول کافی باب المومن و علاماتہ حدیث6

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 80: اہل دنیا کے ساتھ دنیا کی روش

میں اس وارِ دنیا کی حالت کیا بیان کرو ں کہ جس کی ابتداء رنج اور انتہا فناء ہو۔ جس کے حلال میں حساب اور حرام میں سزا و عقاب ہو ۔ یہاں کوئی غنی ہو تو فتنوں سے واسطہ ، اور فقیر ہو تو حزن و ملال سے سابقہ رہے جو دنیا کے لئے سعی و کوشش میں لگا رہتا ہے ۔ اس کی دنیوی آرزوئیں بڑھتی ہی جاتی ہیں ۔ اور جو کوششوں سے ہاتھ اٹھا لیتا ہے ۔ دنیا خود ہی اس سے ساز گار ہو جاتی ہے۔ جو شخص دنیا کو عبرتوں کا آئینہ سمجھ کر دیکھتا ہے ، تو وہ اس کی آنکھوں کو روشن و بینا کر دیتی ہے ، اور جو صرف دنیا ہی پر نظر رکھتا ہے ۔ تو وہ اسے کو رونا بینا بنا دیتی ہے۔