قرآن مجید کے تراجم کا تقابل

محسن علی نجفی
محمد حسین نجفی
ذیشان جوادی
ابوالاعلیٰ مودودی
طاہر القادری
محمد جوناگڑھی
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
(شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
بنام خدائے رحمن و رحیم
اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
اللہ کے نام سےشروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے

قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾
۱۔ کہدیجئے: میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے پروردگار کی،
(اے رسول(ص)) آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ میں پناہ لیتا ہوں سب لوگوں کے پروردگار کی۔
اے رسول کہہ دیجئے کہ میں انسانوں کے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں
کہو، میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب
آپ عرض کیجئے کہ میں (سب) انسانوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں،
آپ کہہ دیجئے! کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناه میں آتا ہوں

مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾
۲۔ انسانوں کے بادشاہ کی،
سب انسانوں کے بادشاہ کی۔
جو تمام لوگوں کا مالک اور بادشاہ ہے
انسانوں کے بادشاہ
جو (سب) لوگوں کا بادشاہ ہے،
لوگوں کے مالک کی (اور)

اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿۳﴾
۳۔انسانوں کے معبود کی،
سب لوگوں کے الٰہ (خدا) کی۔
سارے انسانوں کا معبود ہے
انسانوں کے حقیقی معبود کی
جو (ساری) نسلِ انسانی کا معبود ہے،
لوگوں کے معبود کی (پناه میں)

مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِ ۬ۙ الۡخَنَّاسِ ۪ۙ﴿۴﴾
۴۔ پس پردہ رہ کر وسوسہ ڈالنے والے (ابلیس) کے شر سے،
بار بار وسوسہ ڈالنے بار بار پسپا ہونے والے کے شر سے۔
شیطانی وسواس کے شر سے جو نام خدا سن کر پیچھے ہٹ جاتا ہے
اُس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے
وسوسہ انداز (شیطان) کے شر سے جو (اﷲ کے ذکر کے اثر سے) پیچھے ہٹ کر چھپ جانے والا ہے،
وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے

الَّذِیۡ یُوَسۡوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾
۵۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے،
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔
اور جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے پیدا کراتا ہے
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے،
جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے

مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ ٪﴿۶﴾
۶۔ وہ جنات میں سے ہوں یا انسانوں میں سے۔
خواہ وہ جِنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے۔
وہ جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے
خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے
خواہ وہ (وسوسہ انداز شیطان) جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے،
(خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے