Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، انسان کی گفتگو سے اس کا وزن کیا جاتا ہے اور اس کے کاموں سے اس کی قیمت لگائی جاتی ہے۔ غررالحکم حدیث4023
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

روزہ کی اہمیت کے متعلق نبی اکرم (ص) کی چند احادیث

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

روزہ بدن کی زکوٰة

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لِكُلِّ شَيْ ءٍ زَكَاةٌ وَ زَكَاةُ الْأَبْدَانِ الصِّيَامُ.

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: ہر چیز کے لئے زکوٰة ہے اور بدن کی زکوٰة روزہ ہے.

(الکافی، ج 4، ص 62، ح 3)

روزہ آتش دوزخ سے ڈھال

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:الصوم جُنَّة من النّار.

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: روزہ جہنم کی آگ کے مقابلے میں ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے. «یعنی روزہ رکھنے سے انسان آتش جہنم سے محفوظ ہو جاتا ہے.»

(الکافی، ج 4 ص 162)

روزہ کی اہمیت

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:الصَّومُ في الحَرِّ جِهادٌ

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: گرمی میں روزہ رکھنا جہاد ہے.

(بحار الانوار، ج 96، ص 257)

روزے کی جزا

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم: قال الله تعالي :الصّوم لي وأنا أجزي به

رسول خدا نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے: روزہ میرے لئے ہے (اور میرا ہے) اور اس کی جزا میں ہی دوں گا.

(سائل الشیعة ج 7 ص 294، ح 15 و 16 ; 27 و 30)

طعام و شرابِ جنت نوش کرنے والے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:من منعه الصوم من طعام يشتهيه، كان حقاً على الله أن يطعمه من طعام الجنة ويسقيه من شرابها.

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جس شخص کو روزہ اس کی مطلوبہ غذاؤں سے روکے رکھے خدا کی ذمہ داری ہے کہ اس کو جنت کی غذائیں کھلائے اور انھیں جنتی شراب پلا ئے.

(بحار الانوار ج 93 ص 331)

خوشا بحال صائمین

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:طوبی لمن ظما او جاع لله اولئک الذین یشبعون یوم القیامة

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: خوش بخت ہیں وہ لوگ جو خدا کے لئے بھوکے اور پیاسے ہوئے ہیں یہ لوگ قیامت کی روز سیر و سیراب ہونگے.

(وسائل الشیعة، ج 7 ص 299، ح‏2)

جنت اور روزہ ‏داروں کا دروازہ

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:إِنَّ لِلْجَنَّةِ بَابًا يُدْعَى الرَّيَّانُ لا يَدْخُلُ مِنْهُ إِلا الصَّائِمُونَ.

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان ہے اور اس دروازے سے صرف روزہ دار ہی داخل ہونگے.

(وسائل الشیعة، ج 7 ص 295، ح‏31. معانی الاخبار ص 116)

مؤمنوں کی بہار

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم: الشِّتَاءُ رَبِيعُ الْمُؤْمِنِ يَطُولُ فِيهِ لَيْلُهُ فَيَسْتَعِينُ بِهِ عَلَى قِيَامِهِ وَ يَقْصُرُ فِيهِ نَهَارُهُ فَيَسْتَعِينُ بِهِ عَلَى صِيَامِهِ .

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: سردیوں کا موسم مؤمن کی بہار ہے جس کی طویل راتوں سے وہ عبادت کے لئے استفادہ کرتا ہے اور اس کے چھوٹے دنوں میں روزے رکھتا ہے.

(وسائل الشیعة، ج 7 ص 302، ح 3)

ماہ رمضان کی فضیلت

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:إنَّ أبوابَ ‌السَّماءِ تُفتَحُ في أوَّلِ‌ لَيلَةٍ مِن شَهرِ رَمَضانَ ولاتُغلَقُ إلى آخِرِ‌لَيلَةٍ مِنهُ

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرمود: آسمان کے دروازے ماہ رمضان کے پہلی رات کو کھلتے ہیں اور آخری رات تک بند نہیں ہوتے.

(بحار الانوار، ج 93، ص 344)

ماہ رمضان کی اہمیت

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:لَوْ یَعْلَمُ الْعَبْدُ ما فِی رَمَضانِ لَوَدَّ اَنْ یَکُونَ رَمَضانُ السَّنَة

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: اگر انسان کو معلوم ہو کہ رمضان کا مہینہ کیا ہے، (اور یہ کن برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے) تو وہ چاہتا کہ پورا سال ہی ماہ رمضان ہو.

(بحار الانوار، ج 93، ص 346)