اسلامی تعلیمات

عقائد: کورس کا تعارف اور اہداف

تعارف

عقائد کسی بھی دین کی جڑیں ہوا کرتے ہیں۔ اسی لیے ہم انہیں ’’اصول دین‘‘ بھی کہتے ہیں کیونکہ دین کی بنیاد انہی عقائد اور نظریات پر استوار ہوتی ہے۔ جس دین کے عقائد اور نظریات، منطقی، واضح، فطری اور عقلی تقاضوں کے مطابق ہوں گے اسی حساب سے وہ دین مضبوط و مؤثر اور دیرپا ہو گا۔

دین اسلام جن عقائد پر استوار ہے وہ عقل و منطق اور فطرت انسانی کے عین مطابق ہونے کے سبب صرف مختصر عرصے میں پوری دنیا میں پھیل گیا اور دنیا کا سب سے سریع ترین اور موثر ترین دین ثابت ہوا۔

آج اگر اسلامی دنیا زبوں حالی کی شکار ہے تو اس کا بنیادی سبب مسلمانوں کا اپنے عقائد اور نظریات درست فہم پر مبنی نہ ہونا اور ان پر پختہ یقین کی کمی ہے۔ اسلامی عقائد کی صحیح وضاحت ائمہ اہل البیت علیہم السلام کے علاوہ کوئی نہیں کر سکے اور ان ہستیوں سے دوری کے باعث آج امت مسلمہ بے شمار فرقوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

اسلامی عقائد کی مذکورہ اہمیت کے پیش نظر اس کورس میں اسلامی عقائد کو خاص اہمیت کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے توحید، عدل، نبوت، امامت اور قیامت جیسے بنیادی عقائد کو نہایت مختصر اور طلباء کی ذہنی سطح کو مدنظر رکھ کر بیان کیا گیا ہے۔

اہداف

اس کورس کو پڑھنے کے بعد طلبہ انشاء اللہ:

1۔ اسلامی بنیادی عقائد کو درست انداز میں سمجھیں گے۔

2۔ اپنے عقائد کو مزید مضبوط اور پختہ بنائیں گے۔

3۔ اپنے منطقی، عقلی و فطری عقائد کو بنیاد بنا کر اپنی عملی زندگی میں تبدیلی دیکھیں گے۔