اسلامی تعلیمات

مسجد

جس جگہ تمام مسلمان اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اس جگہ کو مسجد کہتے ہیں۔ مسجد اللہ کا گھر ہے اس کا تمام مسلمان احترام کرتے ہیں۔ اس کے احکام و آداب درجہ ذیل ہیں:

مسجد کے احکام

1۔ مسجد کو نجس کرنا حرام ہے۔

2۔ نجاست کو مسجد میں لے جانا احترام مسجد کے خلاف ہے۔

3۔ مسجد کو پاک رکھنا واجب ہے۔

4۔ سونے اور جانداروں کی تصویروں سے مسجد کو زینت نہ دی جائے۔

5۔ مسجد کو صاف رکھنا چاہیے۔

6۔ چراغ جلانا چاہیے۔

7۔ داخل ہوتے وقت دایاں پاؤں پہلے اندر رکھنا چاہیے اسی طرح باہر نکلتے وقت بایاں پاؤں باہر رکھنا چاہیے۔

8۔ رو بقبلہ مسجد میں دعائیں مانگنا چاہیے۔

9۔ باوضو مسجد میں داخل ہونا چاہیے۔

10۔ مسجد کی طرف جانے میں جلدی کرنا چاہیے۔

11۔ مسجد میں دیر تک رہنا چاہیے۔

12۔ خوشبو لگا کر اور عمدہ لباس پہن کر مسجد میں داخل ہونا چاہیے۔

13۔ مسجد کے احترام کے لیے دو رکعت نماز پڑھنا۔

مکروہات

1۔ مسجد میں تصویریں یا مجسمے بنانا۔

2۔ اذان کے علاوہ آواز بلند کرنا۔

3۔ مسجد میں سونا

4۔ شور و غل کرنا

5۔ محرابِ مسجد کو عمارت میں داخل ہونے کا دروازہ بنانا۔

6۔ تھوکنا

7۔ اشعار پڑھنا

8۔ پیاز اور لہسن کھا کر مسجد میں آنا۔

9۔ چھوٹے بچوں اور دیوانوں کو مسجد میں لانا تاکہ مسجد کو نجس نہ کریں۔