قرآن مجید کے تراجم کا تقابل

محسن علی نجفی
محمد حسین نجفی
ذیشان جوادی
ابوالاعلیٰ مودودی
طاہر القادری
محمد جوناگڑھی
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
(شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
بنام خدائے رحمن و رحیم
اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
اللہ کے نام سےشروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے

قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾
۱۔ کہدیجئے : وہ اللہ ایک ہے ۔
(اے رسول(ص)) آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ وہ (اللہ) ایک ہے۔
اے رسول کہہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے
کہو، وہ اللہ ہے، یکتا
(اے نبئ مکرّم!) آپ فرما دیجئے: وہ اﷲ ہے جو یکتا ہے،
آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے

اَللّٰہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾
۲۔ اللہ بے نیاز ہے۔
اللہ (ساری کائنات سے) بےنیاز ہے۔
اللہ برحق اور بے نیاز ہے
اللہ سب سے بے نیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں
اﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے،
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے

لَمۡ یَلِدۡ ۬ۙ وَ لَمۡ یُوۡلَدۡ ۙ﴿۳﴾
۳۔ نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا۔
نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔
اس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ والد
نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے،
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا

وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾
۴۔ اور کوئی بھی اس کا ہمسر نہیں ہے۔
اور اس کا کوئی ہمسر نہیں ہے۔
اور نہ اس کا کوئی کفو اور ہمسر ہے
اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے
اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہے،
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے