اسلامی تعلیمات

وضو کی شرائط

وضو کے صحیح ہونے کے لیے درج ذیل شرائط ہیں۔

1۔ وضو کا پانی مطلق ہو (مضاف نہ ہو)

2۔وضو کا پانی پاک ہو (نجس نہ ہو)

3۔ وضو کا پانی مباح ہو، یعنی غصبی نہ ہو۔ (البتہ ندی نالوں سے وضو کرنے کے لیے مالک کی اجازت ضروری نہیں ہے)

4۔ وضو سے پہلے اعضاء وضو کا پاک ہونا شرط ہے۔

5۔ وضو کرنے اور نماز پڑھنے کے لیے وقت کافی ہو یعنی کوئی شخص آخری وقت میں نماز پڑھنا چاہتا ہو اور وضو کر نے سے نماز قضا ہو جانے کا خوف ہو تو وضو نہ کرے، تیمم انجام دے کر نماز بجا لائے۔

6۔ قصد قربت۔ یعنی وضو رضا ء الٰہی کے لیے کرے۔

7۔ وضو اس ترتیب سے کیا جائے جس کو بیان کیا گیا ہے۔

8۔ موالات۔ یعنی وضو کے افعال کو پے درپے بجا لانا۔

9۔ وضو کرنے میں کسی اور سے مدد نہ لی جائے۔

10۔ اعضاء وضو پر کوئی ایسی چیز نہ ہو جو اعضاء تک پانی پہنچنے میں مانع بنے۔ مثلاً: کلر، ٹیپ وغیرہ

11۔ وضو کرنے والے کے لیے پانی کے استعمال میں کوئی رکاوٹ موجود نہ ہو مثلاً ایسی مرض نہ ہو جس سے پانی کا استعمال مضر ہو۔