اسلامی تعلیمات

نمار میت کا طریقہ

میت کی نماز میں پانچ تکبیریں ہیں اور نماز پڑھنے والا شخص مندرجہ ذیل ترتیب کے ساتھ پانچ تکبیریں کہے۔ نیت کرلے اور پہلی تکبیر کہنے کے بعد یہ دعا پڑھے۔

اشھد ان لا الہ الا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ و اشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ ارسلہ بالحق بشیرا و نذیرا بین یدي الساعۃ

اور دوسری تکبیر کے بعد یہ دعا پڑھے۔

اللھم صل علی محمد و آل محمد و بارک علی محمد و آل محمد و ارحم محمدا و آل محمد کا فضل ما صلیت و بارکت و ترحمت علی ابراہیم وآل ابراہیم انک حمید مجید و صل علی جمیع الانبیآء والمرسلین والشھداء و الصدیقین و جمیع عباد اللہ الصالحین۔

اور تیسری تکبیر کے بعد یہ دعا پڑھے۔

اللھم اغفر للمؤمنین و المؤمنات و المسلمین و المسلمات الاحیاء منھم و الاموات تابع بیننا و بینھم بالخیرات انک مجیب الدعوات انک علی کل شئی قدیر۔

اور اگر میت مرد کی ہے تو چوتھی تکبیر کے بعد یہ دعا پڑھے۔

اللھم ان ھذا عبدک وابن عبدک وابن امتک نزل بک و انت خیر منزول بہ اللھم انا لا نعلم منہ الا خیراً و انت اعلم بہ منا اللھم ان کان محسنافزد فی احسانہ وان کان مسیئا فتجاوز عنہ واغفر لہ اللھم اجعلہ عندک فی اعلی علیین واخلف علی اھلہ فی الغابرین وارحمہ برحمتک یا ارحم الرٰحمین

اور اگر میت عورت کی ہو تو چوتھی تکبیر کے بعد یہ دعا پڑھے۔

اللھم ان ھذہ امتک وابنۃ عبدک وابنۃ امتک نزلت بک وانت خیرٌ منزول بہ اللھم انا لا نعلم منھا الا خیراً۔ وانت اعلم بھا منا۔ اللھم ان کانت محسنۃً فزدفی احسانھا وان کانت مسیئۃ فتجاوز عنھا واغفر لھا اللھم اجعلھا عندک فی اعلیٰ علیّین واخلو علیٰ اھلھا فی الغابرین وارحمھا برحمتک یا ارحم الرّٰحمین۔

اور اس کے بعد پانچویں تکبیر پڑھے۔

دفن میت

میت کو اس طرح زمین میں دفن کرنا واجب ہے کہ اس کی بو باہر نہ آئے اور نہ ہی درندے اس کو باہر نکال سکیں اور اگر اس بات کا خوف ہو تو اس کی قبر کو اینٹوں وغیرہ سے پختہ کیا جائے۔ میت کو قبر میں دائیں پہلو اس طرح لٹایا جائے کہ اس کے بدن کے سامنے کا حصہ روبہ قبلہ ہو۔