Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، نیکی انسان کی عمر کو زیادہ کرتی ہے۔ مستدرک الوسائل حدیث5610
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

امام کے معنی

آية اللہ شہید مرتضیٰ مطہری

امام کے معنی ہیں پیشوا یا رہبر ۔ لفظ امام، پیشوا یا رہبر بذات خود کوئی مقدس مفہوم نہیں رکھتے پیشوا یارہبر سے مراد ہے،آگے آگے چلنے والا، جس کا اتباع یا پیروی کی جائے ۔ چاہے وہ پیشوا عادی، ہدایت یافتہ اور صحیح راہ پر چلنے والاہو یا باطل اور گمراہ ہو۔ قرآن نے بھی لفظ امام کو دونوں معنی میں استعمال کیا ہے۔ایک جگہ فرماتا ہے :۔ "وجعلنا ھم أئمۃیھدون بامرنا"(انبیاء / ۷۳ ) ہم نے ان کو امام قرار دیا ہے جو ہمارے حکم سے ہدایت و رہبری کرتے ہیں ۔ دوسری جگہ فرماتا ہے :۔ ائمہ یدعون الی النار (قصص /۷۱) وہ امام جو لوگوں کو جہنم کی طرف بلاتے ہیں ۔ یا مثلاًفرعون کے لئےبھی امام سے ملتے جلتے مفہوم کا لفظ استعمال کیا گیا ہے : یقدم قومہ یوم لاقیامۃ [1] "وہ قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے چلے گا ۔" معلوم ہوا کہ لفظاامام سے مراد پیشوا یا رہبر ہے ۔ ہمیں اس وقت باطل پیشوا یا رہبر سے سروکار نہیں ہے، یہاں صرف پیشوا یا رہبر کا مفہوم عرض کرنا مقصود ہے۔ پیشوائی یا امامت کے چند مقامات ہیں جن میں سے بعض مفاہیم ہیں وہ سرے سے اس طرح کی مامت کے منکر ہیں۔نہ یہ کہ وہ امامت کو توقائل ہوں مگر مصداق میں ہم سے اختلاف رکھتے ہوں ۔ جس امامت کے وہ قائل ہیں لیکن اس کی کیفیت و شکل اور افراد میں ہم سے اختلاف رکھتے ہیں اس سے مراد معاشرہ کی رہبری و سر پرستی ہے۔ چنانچہ یہی یا اس سے ملتی جلتی تعبیر زمانۂ قدیم سے متکلمین کی کتابوں میں بھی ذکر ہوئی ہے ۔ خواجہ نصیر الدین طوسی نے اپنی کتاب "تجرید الاعتقاد" میں امامت کی تعریف ان لفظوں میں کی ہے "ریاسۃ عامۃ "یعنی "عمومی ریاست و حاکمیت"