Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، حسن ؑ کے حصے میں میرا رعب و دبدبہ اور سیاست ہے اور حسین ؑ کے حصہ میں میری شجاعت اور سخاوت ہے خصال صدوق ؒباب الاثنین حدیث122، بحارالانوارکتاب تاریخ فاطمۃ ؑوالحسن ؑ والحسین ؑ باب12
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

منطقی جمہوریت کا بانی

آية الله سید علی خامنه ای

منطقی جمہوریت کا بانی جمہوریت کا تعلق در اصل اسلام سے ہے۔ صحیح اور منطقی شکل میں جمہوریت کا بانی اسلام ہے۔ حکومت نبوی میں مسلمانوں کی ایک ایک فرد نے آکر پیغمبر ( صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی بیعت کی۔ مرد بھی آئے اور خواتین بھی آئیں۔ اس زمانے میں انسانی معاشرے میں عورت کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔ صرف جزیرۃ العرب میں اور عربوں کے درمیان ہی عورتیں پسماندہ نہیں تھیں، بلکہ ایران اور روم کی سلطنتوں میں بھی عورتوں کو اس بات کی اجازت نہیں تھی کہ وہ ابھر کے سامنے آئیں۔ مگر پیغمبر خدا کو خداوند عالم کا حکم ہوتا ہے کہ "اذا جائک المومنات یبایعنک علی ان لا یشرکن باللہ" یعنی جب مومن عورتیں آپ کی بیعت کرنے کے لئے آئیں تو اسی اصول پر بیعت کریں؛ بیعت کے لئے آنے والے مردوں کی طرح۔ عورتوں نے بھی آکے بیعت کی اور مردوں نے بھی آکے بیعت کی۔ دل ایک دوسرے سے ملے، ارادے باہم متصل ہوئے اور پیغمبر اکرم ( صل اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور عوام نیز مومنین کی ایک ایک فرد کے درمیان پروردگار کی ذات مقدس کی توحید جلوہ گر ہوئی۔ ہاں وہ پیغمبر سے بھی محبت کرتے تھے لیکن پیغمبر کی ذات مد نظر نہیں تھی۔