Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، مجھے بخیل پر تعجب ہوتا ہے کہ جس غربت سے وہ بچنا چاہتا ہے بڑی تیزی کے ساتھ اُسی کی طرف جارہا ہوتا ہے اور جس تونگری کا وہ طلبگار ہوتا ہے اُسی کو کھودیتا ہے۔ غررالحکم حدیث 8373

دانشکدہ [اسلامی مقالات]

رسول اکرم ۖ نہج البلاغہ کی روشنی میں

معاشرے کو قابل عمل نمونے (آئیڈیل )کی ضرورت ہو تی ہے جس کی پہچان لازمی ہے ۔قرآن مجید اسلامی معاشرے کے لیے رسول اللہ ۖکو اعلیٰ ترین نمونہ (اسوہ) قراردیتا ہے۔ مزید پڑھیں

امام جعفر صادق عليہ السلام کي سيرت طيبہ

حضرت امام جعفر صاد ق (ع) پيغمبر اسلام (ص) کے چھٹے جانشين اور سلسلہ عصمت کي آٹھويں کڑيں ہيں آپ کے والد ماجد امام محمدباقر (ع) تھے اور مادر گرامي جناب ''ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابي بکر'' تھيں - آپ منصوص من اللہ معصوم تھے،علامہ ابن خلقان تحرير فرماتے ہيں کہ آپ سادات اہل بيت (ع) سے تھے اورآپ کي فضيلت اور آپ کا فضل و کرم محتاج بيان نہيں ہے مزید پڑھیں

حضرت ابو طالب علیہ السلام حامی رسالت

حضرت ابو طالب علیہ السلام، رسول اکرم کے چچا اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے والد بزرگوار تھے۔ آپ جناب عبد المطلب(ع) کے وصی و جانشین اور رسول اکرم کے سب سے بڑے حامی و مددگار تھے۔ آپ(ع) کی حیات طیبہ آپ کے بے نظیر کارناموں سے بھری ہے۔ ایک ایسی شخصیت جو درد مندوں اور محروموں کی پناہ گاہ تھی۔ اخلاق و اخلاص آپ کے بابرکت وجود میں مجسم ہوگئے تھے۔ مزید پڑھیں

رحلت حضرت ابوطالب علیہ السلام

26 رجب المرجب روایت کے مطابق مومن قریش، رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے ناصر و مددگار اور حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے پدر بزرگوار حضرت ابو طالب علیہ السلام کی رحلت کا دن ہے، مزید پڑھیں

ام المومنین حضرت خدیجہ کبری سلام اللہ علیہا کا یوم وفات

10 رمضان سنہ 10 بعثت کو رسول اکرم (ص) کی شریک حیات حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے مکّہ میں وفات پائی ۔آپ قریش کی دولت مند اور نامور خاتون تھیں اور بعثت سے 15 سال قبل رسول اکرم (ص) کی زوجیت میں آئیں ۔حضرت خدیجہ(س) پہلی فرد تھیں جو رسول اکرم (ص) پر ایمان لائیں اور ایمان لانے کے بعد پوری قوت کے ساتھ دین اسلام کی ترویج میں لگ گئیں ۔آپ نے اپنی تمام دولت و ثروت دین الٰہی کی ترویج و اشاعت کے لئے رسول اکرم (ص) کے حوالے کردی اور ہمیشہ آپ (ص) کی مونس و مددگار رہیں۔ مزید پڑھیں

جشن ولادت حضرت عباس علیہ السلام

چار شعبان المعظم کی وہ شام کس قدر حسین و دلنواز شام تھی جب حضرت علی ابن ابی طالب کے کاشانۂ نور سے قمر بنی ہاشم کے طلوع کی خبر پھیلتے ہی مدینۂ منورہ کے بام و در جگمگا اٹھے حضرت علی علیہ السلام بڑے مشتاقانہ انداز میں گھر کے اندر داخل ہوئے اوراپنی ”مستجاب تمنا“ کو آغوش میں بھر لیا بچے کا چہرہ چاند کی طرح دمک رہا تھا اللہ اکبر کی مترنم آواز کان میں پہنچی تو اسد اللہ کے پسر نے شیر حق کی گود میں انگڑائياں لینی شروع کردی مزید پڑھیں

حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت با سعادت مبارک ہو

حضرت علی اکبر (ع) رسول اکرم (ص) سے بہت شباہت رکھتے تھے۔ آپ (ع) نے سنہ 61ھ ق میں اموی حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف اپنے والد بزرگوار حضرت امام حسین (ع) کی تحریک میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ عاشور کے دن کربلا کے میدان میں امام حسین (ع) کے مقابلے پر آنے والی یزیدی فوج سے دلیری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ مزید پڑھیں

باب الحوائج حضرت علی اصغر علیہ السلام

اہل بیت علیہم السلام کی ذوات مقدسہ طہارت و عصمت،منا بع نور اور معرفت کی کانیں ہیں۔اس خاندان بزرگوار سے تعلق رکھنے والا ہر فرد خواہ وہ سن صغیر کا مالک ہویا سن کبیر کا اپنی جگہ خورشید عصمت و طہارت ،تقویٰ ،شجاعت، شہامت اور قیامت تک مخلوق خدا کے لیے سرچشمہ ہدایت ہیں۔یہ عنوان بھی ایک ایسی معصوم ہستی کے بارے میں ہے جو سن کے اعتبار سے سفینہ کربلا میں سب سے چھوٹی تھی لیکن معرفت و ولایت کے اعتبار سے اکمل تھی اور کرب و بلا اایک ایسا سفینہ ہے جس میں ہر عمر سے تعلق رکھنے افراد کے لیے نمونہ عمل موجود ہےاور اس سفینہ کے مالک و سردار کا نام حسین ابن علی ہے جن کے بارے میں رسول مزید پڑھیں

کربلا میں اصحابِ رسول (ص) کا کردار

امام حسین(ع) کوپیغمبر اسلام(ص) نے ’’ہدایت کاچراغ‘‘قرار دیا تھا:(انّ الحسین(ع) مصباح الھدی وسفینۃ النجاۃ)اس وقت جب امت گمراہی کی تاریکیوں میں ڈوب رہی تھی امام حسین(ع) ہادی وراہنما بن کرایسی تحریک کاآغاز کرتے ہیں جس کا ہراسلام خواہ، غیرت منداوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت ومحبت رکھنے والے شخص نے ساتھ دیا۔ مزید پڑھیں

روزہ کا فلسفہ اہلبیت (ع) کی نگاہ میں

روزہ مادی اور معنوی، جسمانی اور روحانی لحاظ سے بہت سارے فوائد کا حامل ہے۔ روزہ معدہ کو مختلف بیماریوں سے سالم اورمحفوظ رکھنے میں فوق العادہ تاثیر رکھتا ہے۔ روزہ جسم اور روح دونوں کو پاکیزہ کرتا ہے ۔ مزید پڑھیں

اسلام میں عید غدیر کی اہمیت

جس چیز نے واقعہ غدیر کو جاویدانہ قرار دیا اور اس کی حقیقت کو ثابت کیا ہے وہ اس روز کا ”عید“ قرار پانا ہے۔ روز غدیر، عید شمار ہوتی ہے، اور اس کے شب و روز میں عبادت، خشوع و خضوع، جشن اور غریبوں کے ساتھ نیکی نیز خاندان میں آمد و رفت ہوتی ہے ، اور مومنین اس جشن میں اچھے کپڑے پہنتے اور زینت کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں

ام المومنین حضرت خدیجہ کبری سلام اللہ علیہا کا یوم وفات

10 رمضان سنہ 10 بعثت کو رسول اکرم (ص) کی شریک حیات حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے مکّہ میں وفات پائی ۔آپ قریش کی دولت مند اور نامور خاتون تھیں اور بعثت سے 15 سال قبل رسول اکرم (ص) کی زوجیت میں آئیں ۔حضرت خدیجہ(س) پہلی فرد تھیں جو رسول اکرم (ص) پر ایمان لائیں اور ایمان لانے کے بعد پوری قوت کے ساتھ دین اسلام کی ترویج میں لگ گئیں ۔ مزید پڑھیں

جشن ولادت امام حسین علیہ السلام

تین شعبان المعظم سنہ 4 ہجری چھ سو پینتیس عیسوی کو رسول اعظم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پیارے نواسے امام حسین (ع) کے نور وجود سے "مدینۃ النبی" کے بام و در روشن و منور ہوگئے۔ مرسل اعظم (ص) کی عظیم بیٹی حضرت فاطمہ زہرا (س) اور عظیم بھائی، داماد اور جانشین علی ابن ابی طالب کے پاکیزہ گھر میں نسل نبوت و امامت کے ذمہ دار امام حسین (ع) کی آمد کی خبر سن کر پیغمبر اسلام (ص) کا دل شاد ہوگیا مزید پڑھیں