Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، ذلیل ترین انسان وہ ہے جو لوگوں کی توہین کرتا ہے امالی صدوق ؒص28، من لا یحضرہ الفقیہ حدیث 5840
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

مرد اور عورت کی مشترکہ صفات اور طبیعت و سرشت

آية اللہ شہید مرتضیٰ مطہری

عورت ایک انسان ہونے کے ناطے ایک آزاد مخلوق ہے اور اس لحاظ سے مساوی حقوق کی مالک ہے لیکن عورت اپنی ایک مخصوص کیفیت اور منفرد صفات والی انسان ہے اور مرد ایک دوسری کیفیت اور صفات کا مالک انسان ہے ،مرد اور عورت انسانیت کے لحاظ سے برابر ہیں لیکن دو طرح کے انسان ہیں جو الگ الگ خصلتوں اور نفسیات کے حامل ہیں اور یہ اختلاف جغرافیائی ،تاریخی یا سماجی عوامل و اسباب کی بنا پر نہیں ہےبلکہ یہ اختلاف خلقت ہی میں مدنظر رکھا گیا ہے اور یہ اختلاف اور دہری طبیعت کسی خاص ہدف و مقصد کے تحت بنائی گئی ہے اور اس طبیعت اور فطرت کے خلاف کوئی بھی عمل ،ناگوار اثرات کا حامل ہوگا۔