Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، امید ایک غمگسار دوست ہے غررالحکم حدیث1042، شرح نہج البلاغہ ج20ص340الحکم المنسوبۃ
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

حضرت علی اکبر علیہ السلام

حضرت علی اکبر (ع) رسول اکرم (ص) سے بہت شباہت رکھتے تھے۔ آپ (ع) نے سنہ 61ھ ق میں اموی حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف اپنے والد بزرگوار حضرت امام حسین (ع) کی تحریک میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ عاشور کے دن کربلا کے میدان میں امام حسین (ع) کے مقابلے پر آنے والی یزیدی فوج سے دلیری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ولادت حضرت علی اکبر علیہ السلام

حضرت علی اکبر (ع) بن ابی عبداللہ الحسین (ع) 11 شعبان سن43 ھ (1) کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئےـ

آپ امام حسین بن علی بن ابی طالب (ع) کے بڑے فرزند تھے اور آپ کی والدہ ماجدہ کا نام لیلی بنت مرّہ بن عروہ بن مسعود ثقفی ہےـ لیلی کی والدہ میمونہ بنت ابی سفیان جوکہ طایفہ بنی امیہ سے تھیں۔ (2)

اس طرح علی اکبر (ع) عرب کے تین مہم طایفوں کے رشتے سے جڑے ہوے تھے۔

والد کیطرف سے طایفہ بنی ھاشم سے کہ جس میں پیعبر اسلام (ص) حضرت فاطمہ (س)، امیر المومنین علی بن ابیطالب (ع) اور امام حسن (ع) کے ساتھ سلسلہ نسب ملتا ہے اور والدہ کی طرف سے دو طایفوں سے بنی امیہ اور بنی ثقیف یعنی عروہ بن مسعود ثقفی ، ابی سفیان ، معاویہ بن ابی سفیان اور ام حبیبہ ھمسر رسول خدا (ص) کے ساتھ رشتہ داری ملتی تھی اور اسی وجہ سے مدینہ کے طایفوں میں سب کی نظر میں آپ خاصا محترم جانے جاتے تھے ـ ابو الفرج اصفہانی نے مغیرہ سے روایت کی ہے کہ: ایک دن معاویہ نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا کہ : تم لوگوں کی نظر میں خلافت کیلۓ کون لایق اور مناسب ہے ؟ اسکے ساتھیوں نے جواب دیا : ہم تو آپ کے بغیر کسی کو خلافت کے لایق نہیں سمجھتے ! معاویہ نے کہا نہیں ایسا نہیں ہے ـ بلکہ خلافت کیلۓ سب سے لایق اور شایستہ علی بن الحسین (ع) ہے کہ اسکا نانا رسول خدا (ص) ہے اور اس میں بنی ھاشم کی دلیری اور شجاعت اور بنی امیہ کی سخاوت اور ثقیف کی فخر و فخامت جمع ہے (3)

حضرت علی اکبر (ع) کی شخصیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کافی خوبصورت ، شیرین زبان پر کشش تھے ، خلق و خوی ، اٹھنا بیٹھنا ، چال ڈھال سب پیغمبر اکرم (ص) سے ملتا تھاـ جس نے پیغبر اسلام (ص) کو دیکھا تھا وہ اگر دور سے حضرت علی اکبر کو دیکھ لیتا گمان کرتا کہ خود پیغمبر اسلام (ص) ہیں۔ اسی طرح شجاعت اور بہادری کو اپنے دادا امیر المومنین علی (ص) سے وراثت میں حاصل کی تھی اور جامع کمالات ، اور خصوصیات کے مالک تھے ـ (4)

ابوالفرج اصفھانی نے نقل کیا ہے کہ حضرت علی اکبر (ص) عثمان بن عفان کے دور خلافت میں پیدا ہوے ہیں (5) اس قول کے مطابق شھادت کے وقت آنحضرت 25 سال کے تھے ـ

حضرت علی اکبر (ع) نے اپنے دادا امام علی ابن ابی طالب (ع) کے مکتب اور اپنے والد امام حسین (ع) کے دامن شفقت میں مدینہ اور کوفہ میں تربیت حاصل کرکے رشد و کمال حاصل کرلیا ـ

امام حسین (ع) نے ان کی تربیت اور قرآن، معارف اسلامی کی تعلیم دینے اور سیاسی اجتماعی اطلاعات سے مجہز کرنے میں نہایت کوشش کی جس سے ہر کوئی حتی دشمن بھی ان کی ثنا خوانی کرنے سے خودکو روک نہ پاتا تھاـ

بہر حال، حضرت علی اکبر (ع) نے کربلا میں نہایت مؤثر کردار نبھایا اور تمام حالات میں امام حسین (ع) کے ساتھ تھے اور دشمن کے ساتھ شدید جنگ کی۔ (6)

شایان ذکر ہے کہ حضرت علی اکبر (ع) عرب کے تین معروف قبیلوں کے ساتھ قربت رکھنےکے باوجود عاشور کے دن یزید کے شپاہیوں کے ساتھ جنگ کے دوران اپنی نسب کو بنی امیہ اور ثقیف کی طرف اشارہ نہ کیا، بلکہ صرف بنی ھاشمی ہونے اور اھل بیت (ع) کے ساتھ نسبت رکھنے پر افتخار کرتے ہوے یوں رجز خوانی کرتے تھے:

أنا عَلی بن الحسین بن عَلی نحن و بیت الله اَولی بِالنبیّ
أضرِبكُم بِالسّیف حتّی یَنثنی ضَربَ غُلامٍ هاشمیّ عَلَویّ
وَلا یَزالُ الْیَومَ اَحْمی عَن أبی تَاللهِ لا یَحكُمُ فینا ابنُ الدّعی

عاشور کے دن بنی ھاشم کا پہلا شھید حضرت علی اکبر (‏ع) تھے اور زیارت معروفہ شھدا میں بھی آیا ہے:

السَّلامُ علیكَ یا اوّل قتیلٍ مِن نَسل خَیْر سلیل.(7)

حضرت علی اکبر (ع) نے عاشور کے دن دو مرحلوں میں عمر سعد کے دو سو سپاہیوں کو ھلاک کیا اور آخر کار مرّہ بن منقذ عبدی نے سرمبارک پر ضرب لگا کر آنحضرت کو شدید زخمی کیا اور اسکے بعد دشمن کی فوج میں حوصلہ آیا اور حضرت پر ہر طرف سے حملہ شروع کرکے شھید کیا۔

امام حسین (ع) انکی شھادت پر بہت متاثر ہوے اور انکے سرہانے پہنچ کر بہت روے اور جب خون سے لت پت سر کو گود میں لیا، فرمایا:

عَلَی الدّنیا بعدك العفا۔(8)

شھادت کے وقت حضرت علی اکبر (ع) کی عمر کے بارے میں اختلاف ہے۔ بعض نے 18 سال، بعض نے 19 سال اور بعض نے 25 سال کہا ہے (9)

مگر یہ کہ امام زین العابدین (ع) سے بڑے تھے یا چھوٹے اس پر بھی مورخوں اور سیرہ نویسوں کا اتفاق نہیں ہے۔ البتہ امام زین العابدین (ع) سے روایت نقل کی گی ہے کہ جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ سن کے اعتبار سے علی اکبر (ع) سے چھوٹے تھے۔ امام زین العابدین (ع) نے فریایا ہے: کان لی اخ یقال لہ علی ، اکبر منّی قتلہ الناس ـ ـ ـ (10)

حوالہ جات:

1- مستدرك سفینه البحار (علی نمازی)، ج 5، ص 388
2- أعلام النّساء المؤمنات (محمد حسون و امّ علی مشكور)، ص 126؛ مقاتل الطالبیین (ابوالفرج اصفہانی)، ص 52
3- مقاتل الطالبیین، ص 52؛ منتہی الآمال (شیخ عباس قمی)، ج1، ص 373 و ص 464
4- منتہی الآمال، ج1، ص 373
5- مقاتل الطالبیین، ص 53
6- منتہی الآمال، ج1، ص 373؛ الارشاد (شیخ مفید)، ص 459
7- منتہی الآمال، ج1، ص 375
8- ایضاً
9- ایضاً اور الارشاد شیخ مفید (رح) ص 458.
10- نسب قریش (مصعب بن عبدالله زبیری)، ص 85، الطبقات الكبری (محمد بن سعد زہری)، ج5، ص 211