Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، بخیل اپنے مال سے اپنی عزت کو بچاتا کم اور لٹاتا زیادہ ہے۔ غررالحکم حدیث6516

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

سوا ل ۳۸ : دوسرے آئمہؑ کی عز اداری سید الشہداء کی عزاداری کی طرح کیوں نہیں منا ئی جاتی ؟
جواب: اس کی وجہ واقعہ عاشورہ کی حالات و واقعات کے لحا ظ سے وسعت ہے ، ایک طرف اسلامی دنیا اور مسلمانوں کی مخصوص صورتحال ، مسلمان حکمر انوں کے حالا ت اور ان کے اَن گنت مظالم ، انسا نیت اورآزا دی کی قید وبند ، امت مسلمہ کی تحقیر ، امنیت کا نہ ہونا، شیعہ پر ظلم وستم کی زیادتی ، امر بالمعرو ف و نہی عن المنکر جیسی اسلامی تعلیما ت کا بھلا دیا جانا، بدعتوں کی کثر ت اور ان کا دین میں وا ر د ہو جا نا ،وحد ت و اتحا د مسلمین کا ختم ہو جانا اور اسلام کی انسانی و امن و امان اخلاقی قدروں کا بھلا دیا جا نا اور دوسر ی طر ف سے سیدالشہداء کی مظلو میت اور تنہا ئی کے لحا ظ سے خا ص صورتحال ، بظا ہر دوست مسلمانوں کا حضرت سے وہ سلو ک ، جنگ کی نو عیت اور آپ اور آپ کے اصحا ب اور اہل و عیال کے ساتھ دشمن کا برتاؤ ، تربیتی ،اجتماعی، سیا سی ، ثقا فتی اوردینی تعلیما ت و دروس خصو صاً اما م حسینؑکی ذات اقدس (۱)، ان سب نے ملکر اس وا قعہ کو ایک خا ص شکل بخش دی ، جس کے مختلف اورعمیق پہلوؤں نے محققین کے سا منے تحقیق کے لئے بہت سے مو ضوعا ت و مسائل رکھ دئیے ہیں اور اس بارے ہز ا روں کتا بیں لکھی جا چکی ہیں ۔
رسول ؐ خدا ، حضرت علیؑ ، سید ہ فا طمہ زہراءؑ، اما م حسنؑمجتبیٰ اور اما م حسینؑ کے بعدوالے معصومینؑواقعہ کربلا کی انہی بے نظیر خصوصیات کی وجہ سے اس کے عزاداری کی
(۲) شیخ صدوق ، امالی ، ص ۷۷
(۳) یا دشت ہای در زمینہ فر ہنگ و تاریخ ،ص ۲۷۲ ۔۲۷۳
(۴) ابن اثیر لکھتا ہے ابو مسلم خرا سا نی نے کسی کو سیا ہ لبا س کے بارے میں جواب دیا کہ یہ ہیبت کا لباس ہے ترجمہ الکا مل، ج۹ ،ص ۱۱۴
رسول ؐ خدا ، حضرت علیؑ ، سید ہ فا طمہ زہراءؑ، اما م حسنؑمجتبیٰ اور اما م حسینؑ کے بعدوالے معصومینؑواقعہ کربلا کی انہی بے نظیر خصوصیات کی وجہ سے اس کے عزاداری کی صور ت میں احیا ء اور زندہ رکھنے پر سخت تاکید فرما تے رہے ہیں ، بہر حا ل خو دعا شورہ کے حوادث نے اور اس کے مختلف پہلوؤں نے اس واقعہ کو تا ریخ میں بے مثل و بے نظیر بنا دیا ہے جیسا کہ امام صا دق علیہ السلام نے فرما یا :
لا یوم کیومکہ یا ابا عبدا للّٰہ (۲)
’’اے حسینؑ آپ کے دن جیسا کوئی دن نہیں ہے‘‘
اور واضح ہے کہ ہر واقعہ کی یاد اس وا قعہ کی وسعت کے مطا بق ہو تی ہے ،چونکہ واقعہ عاشورہ بھی لا محدود وسعت کا حامل ہے ،لہٰذا اس کی عزاداری بھی اپنی کمیت و کیفیت میں دوسر ے وا قعا ت کے ساتھ مقا یسہ نہیں کی جا سکتی ۔