Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، امانتداری، تونگری کا موجب ہوتی ہے اور خیانت فقر و فاقے کا سبب۔ بحارالانوار کتاب العشرۃ باب50 حدیث6

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

شبیہ خوانی

سوا ل ۷۳ : اکثر جگہوں پر (ایران میں ) شبیہ خوانی نام کی ایک پرانی رسم بر قرار ہے ہو سکتا ہے لوگوں پر کوئی مثبت اثر بھی رکھتی ہو ، شرعا ً اس کا کیا حکم ہے ؟
جوا ب : سب فقہا ء : اگر شبیہ خوا نی میں جھوٹ اور باطل شامل نہ ہو اور موجود ہ دور کے لحا ظ سے مذہب کی کمزور ی و بدنا می کی با عث نہ بنے تو اس میں کوئی ڈر نہیں ،البتہ بہتر ہے کہ اس کی جگہ پر مجلس و عظ و نصیحت ، مصا ئب خوا نی اور مر ثیہ و نوحہ خوانی انجام دی جائے۔(۱)
آیۃ اللّٰہ صا فی : اگر تعزیہ و شبیہ خو ا نی کی رسم میں حرا م کا م نہ ہو تو کوئی ڈر نہیں (۲)۔