Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، اُس عالِم کو اللہ سخت ناپسند کرتا ہے جو تکبر کرتا ہے۔ غررالحکم حدیث238

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

سوا ل ۷۶ : تعزیہ وجلوس میں شہنا ئی ، با نسری اوراس جیسے دوسرے آلا ت بجانے کا کیا حکم ہے ؟
جو اب : اما م خمینی ، آقا ی خامنہ ای و فا ضل لنکرانی : آلا ت مو سیقی کا طرب آور و لہو ی انداز میں بجا نا جو کہ مجالس لہو و گنا ہ سے منا سبت رکھتا ہو حرا م ہے ۔(۱)
مکا ر م ، سیستا نی ، تبریزی ، نوری اور وحید خراسا نی : آلا ت موسیقی کا لہو ی او ر مجا لس گناہ و سرور کے اندازمیں بجا نا حرا م ہے ۔ (۲)
صافی و بھجت : ہاں ہر صورت میں اشکا ل رکھتا ہے ۔(۳)
تبصر ہ : آقا ی صا فی اور بھجت کے علا وہ با قی مر اجع کی نظر میں جشن و عزا دا ری اس لحاظ سے کوئی فر ق نہیں رکھتے، آلا ت لہو کا لہو ی صورت میں بجا نا حرا م ہے، لیکن غیر لہوی صورت میں بجانا جائز ہے۔