Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، تمہاری خندہ پیشانی، تمہاری ذاتی شرافت کی دلیل ہوتی ہے۔ مستدرک الوسائل حدیث9980

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

(۶) استفتا ء از دفتر آقا ی خا منہ ای

سوال ۸۶ : اگر کسی سے عزا داری میں شرکت کی وجہ سے بعض واجبات جیسے صبح کی نماز قضا ہو جا ئے تو کیا بہتر ہے کہ اس کے بعد عزاداری کی مجا لس میں شر کت نہ کر ے یا یہ کہ اس کی عد م شرکت اہل بیتؑ سے دوری کا با عث ہوگی ؟
جواب : سب فقہا ء: نما ز سب چیز وں پر مقد م ہے اور عزادا ری میں شرکت کو بہا نہ بنا کر نماز قضا نہیں کی جا سکتی، لیکن عزادا ری میں شرکت نماز کے مقابل نہیں ہے ،بلکہ یہ مستحب موکدہ ہے لہٰذا دونوں پر عمل کر ے۔