Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، ایثار، شریف ترین عظمت ہے غررالحکم حدیث916

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

ساتویں فصل --------------------- اس فصل میں تین مقصد ہیں۔

ابوعبداللہ امام حسین کی زیارت کی فضلیت اسکے آداب کہ جن کا لحاظ زائر کو راستے،حرم مطہر میں کرنا چاہیے اور زیارت کی کیفیت کے بارے میں ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ اس فصل میں تین مقصد ہیں۔

پہلا مقصد

امام حسین کی زیارت کی فضلیت۔

واضح رہے کہ حضرت امام حسین کی زیارت کی فضلیت احاطہ بیان سے باہر ہے اور بہت سی احادیث میں آیا ہے کہ شہید نینوا کی زیارت حج‘ عمرہ اور جہاد کے برابر ہے بلکہ اس سے بھی کئی درجے افضل ‘ مغفرت کا سبب‘ حساب و کتاب میں آسانی، درجات کی بلندی‘ قبولیت دعا‘ طول عمر‘ حفظ جان و مال‘ روزی میں فراوانی‘ حاجات کے پورا ہونے اور غم و اندیشے کے دور ہونے کا موجب ہے اسی طرح آپ کی زیارت کا ترک کرنا دین و ایمان میں نقص اور حضرت رسول کے حقوق میں سے ایک انتہائی اہم حق کے چھوڑ دینے کا سبب ہے۔ وہ جو حضرت امام حسین کے زائر کا کمترین ثواب ہے یہ ہے کہ اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کی جان و مال کی حفاظت اس وقت تک فرماتا ہے جب تک وہ اپنے اہل خانہ میں واپس نہیں آجاتا اور قیامت میں تو خدائے تعالیٰ دنیا کی نسبت اس کی زیادہ حفاظت فرمائے گا۔ بہت سی روایتوں میں مذکور ہے کہ آپ کی زیارت غموں کو دور کرتی ہے جان کنی کی سختی اورقبر کی ہولناکی سے بچاتی ہے زیارت کرنے میں جو مال زائر خرچ کرتا ہے اس کے ہر درہم کے بدلے میں ایک ہزار بلکہ دس ہزار درہم لکھے جاتے ہیں۔ جب زائر آپ کے روضہ مبارک کی طرف روانہ ہوتا ہے تو چار ہزار فرشتے اس کے استقبال کو بڑھتے ہیں اور جب وہ واپس جاتا ہے تو اتنے ہی فرشتے اسے رخصت کرنے آتے ہیں۔ تمام پیغمبر اوصیا‘ ائمہ طاہرین اور ملائکہ امام حسین کی زیارت کے لیے آتے ہیں اور آپ کے زائروں کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں اور انہیں بشارت دیتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ ان پر نظر رحمت کرنے میں انہیں عرفات والوں پر اولیت دیتا ہے قیامت کے دن ان کی عزت وتکریم کو دیکھ کر ہر شخص یہ تمنا کرے گا کہ اے کاش میں بھی زائرین حسین میں سے ہوتا۔

اس بارے میں بہت سے روایات وارد ہوئی ہیں جن کی طرف ہم آپ کی مخصوص زیارات کی فضلیت کے بیان میں اشارہ کریں گے فی الحال ہم ایک روایت نقل کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ابن قولویہ(رح) شیخ کلینی(رح) اور سید ابن طاؤس وغیرہ نے ثقہ جلیل القدر معاویہ بن وہب بجلی کوفی سے روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: ایک موقع پر میں امام جعفر صادق  کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کو مصلے پر مشغول عبادت دیکھا‘ میں وہاں بیٹھا رہا یہاں تک کہ آپ(ع) نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے آپ کو اپنے پروردگار سے راز و نیاز فرماتے ہوئے سنا کہ اے پروردگار! تو نے ہمیں اپنی طرف سے خاص بزرگیاں عطا فرمائیں اور ہمیں یہ وعدہ دیا کہ ہم شفاعت کریں گے۔ ہمیں علوم نبوت دیے اور پیغمبروں کا وارث بنایا اور ہماری آمد پر سابقہ امت کا دور ختم کر دیا تو نے ہمیں پیغمبر اکرم(ص) کا وصی بنایا اور گزشتہ و آئندہ کا علم بخشا اور لوگوں کے دل ہماری طرف مائل کر دیے۔ مجھے میرے بھائیوں اور امام حسین کے زائروں کو بخش دے اور ان لوگوں کو بھی بخش دے جو اپنا مال صرف کر کے اور اپنے شہروں کو چھوڑ کر حضرت کی زیارت کو آئے ہیں وہ ہم سے نیکی طلب کرنے تجھ سے ثواب حاصل کرنے ہم سے متصل ہونے تیرے پیغمبر (ص) کوخوشنود کرنے اور ہمارے حکم کی اطاعت کرنے آئے ہیں‘ جس کے باعث ہمارے دشمن ان کے دشمن ہو گئے۔ حالانکہ وہ اپنے اس عمل میں تیرے پیغمبر(ص) کو راضی و خوش کرناچاہتے تھے۔ اے اللہ! تو ہی اس کے بدلے میں انہیں ہماری خوشنودی عطا فرما‘ دن اور رات میں ان کی حفاظت کر‘ ان کے خاندان اور اولاد کا نگہبان رہنا کہ جن کو وہ اپنے وطن میں چھوڑ آئے ہیں‘ ان کی اعانت کر ہر جابر و دشمن ناتواں و توانا اور جن وانس کے شرکو ان سے دور رکھ۔ ان کو اس سے کہیں زیادہ عطا فرما جس کی وہ تجھ سے امید رکھتے ہیں ‘ جب وہ اپنے وطن‘ اپنے خاندان اور اپنی اولاد کو ہماری خاطر چھوڑ کر آ رہے تھے تو ہمارے دشمن ان کو طعن و ملامت کر رہے تھے۔ خدایا جب وہ ہماری طرف آ رہے تھے تو ان کی ملامت پر وہ ہماری طرف آنے سے رکے نہیں ہیں‘ خدایا! انکے چہروں پر رحم فرما جن کو سفر میں سورج کی گرمی نے متغیر کر دیا‘ ان رخساروں پر رحم فرما جو قبر حسین پر ملے جا رہے تھے۔ ان آنکھوں پر رحم فرما جو ہمارے مصائب پر رو رہی ہیں‘ ان دلوں پر رحم فرما جو ہماری مصیبتوں پر رنج و غم ظاہر کر رہے ہیں اور ہمارے دکھ میں دکھی ہیں اور ان آہوں اور چیخوں پر رحم فرما جو ہماری مصیبتوں پر بلند ہوتی ہیں۔ خدایا! میں ان کے جسموں اور جانوں کو تیرے حوالے کر رہا ہوں کہ تو انہیں حوض کوثر سے سیراب کرے جب لوگ پیاسے ہوں گے‘ آپ بار بار یہی دعا سجدے کی حالت میں کرتے رہے۔ جب آپ فارغ ہوئے تو میں نے عرض کیا کہ جو دعا آپ فرما رہے تھے اگر یہ اس شخص کیلئے بھی کی جائے جو اللہ تعالیٰ کو نہ جانتا ہو تو بھی میرا گمان ہے کہ جہنم کی آگ اسے نہ چھوئے گی۔ قسم بخدا اس وقت میں نے آرزو کی کاش میں نے بھی امام حسین کی زیارت کی ہوتی اور حج پرنہ آتا اس پر آپ نے فرمایا کہ تم حضرت کے روضہ اطہر کے نزدیک ہی رہتے ہو۔ پس تمہیں ان کی زیارت کرنے میں کیا رکاوٹ ہے‘ اے معاویہ ابن وھب! تم آنجناب کی زیارت ترک نہ کیا کرو۔ تب میں نے عرض کیا کہ میں آپ پر قربان ہو جاؤں!میں یہ نہ جانتا تھا کہ آپ حضرات کی زیارت کی فضلیت اس قدر ہے‘ آپ نے فرمایا کہ اے معاویہ! جو لوگ امام حسین کے زائرین کے لیے زمین میں دعا کرتے ہیں ان سے کہیں زیادہ مخلوق ہے جو آسمان میں ان کے لیے دعا کرتی ہے۔اے معاویہ! زیارت حسین کو کسی خوف کی وجہ سے ترک نہ کیا کرو۔ کیونکہ جو شخص کسی کے خوف کی وجہ سے آپ کی زیارت ترک کرے گا اسے اس قدر حسرت اور شرمندگی ہو گی کہ وہ تمنا کرے گا کہ کاش میں ہمیشہ آپ کے روضہ پر رہتا اور وہیں دفن ہوتا۔ کیا تجھے یہ بات پسند نہیں کہ حق تعالیٰ تجھ کو ان لوگوں کے درمیان دیکھے جن کے لیے حضرت رسول(ص) مولا امیر المومنین(ع)‘ سیدہ فاطمہ زہرا(س) اور ائمہ طاہرین(ع) دعا کر رہے ہیں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ تم ان لوگوں میں سے ہو کہ جن سے روز قیامت فرشتے مصافحہ کریں‘ کیا تم نہیں چاہتے کہ تم ان لوگوں میں سے ہو کہ‘ جو قیامت میں آئیں تو ان کے ذمہ کوئی گناہ نہ ہو گا آیا تم نہیں چاہتے کہ تم ان لوگوں میں سے ہو کہ جن سے حضرت رسول قیامت کے دن مصافحہ کریں گے۔

دوسرا مقصد

زیارت امام حسین کے آداب

اس میں زیارت کے ان آداب کا ذکر ہے کہ زائرین کو دوران سفر اور حرم مطہر میں جن کا لحاظ رکھنا چاہیے اور وہ چند امور ہیں۔

(1)زیارت کیلئے جانے سے قبل تین دن روزہ رکھے اور تیسرے دن غسل کرے جیسا کہ امام جعفر صادق  نے اسکا حکم صفوان کو دیاتھا جسکا ذکر ساتویں زیارت کے تحت آئے گا شیخ محمد بن مشہدی نے عیدین کی زیارت کے مقدمہ میں کہا ہے کہ جب زیارت کو جانے کا قصد کرے تو پہلے تین دن روزہ رکھے اور تیسرے دن غسل کرے اور اپنے اہل و عیال کو اپنے پاس جمع کر کے یہ پڑھے:

اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْتَوْدِعُکَ الْیَوْمَ نَفْسِی وَٲَھْلِی وَمالِی وَوَلَدِی وَکُلَّ مَنْ کانَ مِنِّی

اے معبود میں آج تیرے سپرد کرتا ہوں اپنی جان اپنا خاندان اپنا مال اور اولاد اور وہ سب کچھ جو میرے ساتھ متعلق ہے

بِسَبِیلٍ الشَّاھِدَ مِنْھُمْ وَالْغائِبَ اَللّٰھُمَّ احْفَظْنا بِحِفْظِ الْاِیمَانِ وَاحْفَظْ عَلَیْنا اَللّٰھُمَّ

وہ اس وقت حاضر ہے یا غائب اے معبود! ہماری حفاظت کر اپنی نگہبانی سے ہمارے ایمان کی اور ہماری حفاظت فرما‘ اے معبود‘

اجْعَلْنا فِی حِرْزِکَ وَلاَ تَسْلُبْنا نِعْمَتَکَ وَ لاَ تُغَیِّرْ مَا بِنا مِنْ نِعْمَۃٍ وَعافِیَۃٍ، وَزِدْنا مِنْ

ہمیں اپنی پناہ میں رکھ ہم سے اپنی نعمت واپس نہ لے اور تبدیلی نہ کر اس میں جو نعمت اور سکھ ہمیں دیا ہے اور ہم پر زیادہ

فَضْلِکَ إنَّا إلَیْکَ راغِبُونَ۔

فضل فرما کہ ہم نے تیری طرف رغبت کی ہے۔

اس کے بعد نہایت عاجزی اور فروتنی کے ساتھ گھر سے نکلے اور یہ کلمات کثرت سے دہراتا جائے:

لَا اِلَہَ اِلَّااﷲ ُوَاللّهُ اَکْبَرُ وَالْحَمْدُ ﷲِ ۔

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اللہ بزرگتر ہے اور حمد اللہ ہی کیلئے ہے۔

پھر خدائے تعالیٰ کی ثنا حضرت رسولﷺ اور انکی(ع) آل پر درود پڑھتے ہوئے بڑے وقار اور آہستگی سے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے چلے۔ ایک روایت میں ہے کہ حق تعالیٰ امام حسین کے زائر کے پسینے کے ہر قطرے سے ایک ہزار فرشتے پیدا فرماتا ہے۔ جو خدا کی تسبیح کرتے ہیں اور خود اس شخص کے لیے اور ہر زائر کے لیے قیامت تک استغفار کرتے رہتے ہیں۔

(2)حضرت امام جعفر صادق  سے روایت ہوئی ہے کہ جب حضرت امام حسین کی زیارت کو جائے تو اسکے سر کے بال الجھے ہوئے اور گرد آلود ہوں اور زائر بھوکا پیاسا ہو کہ آنجناب اسی حالت میں شہید کیے گئے تھے پس وہاں اپنی حاجات طلب کر ے پھر اپنے گھر لوٹ آئے اور کربلا کو اپنا وطن نہ بنائے۔

(3)زیارت پر جاتے ہوئے لذیذ غذائیں جیسے حلوہ اور بریانی کو اپنا زاد راہ نہ بنائے بلکہ روٹی دودھ اور دہی وغیرہ کو اپنی غذا قرار دے‘ امام جعفر صادق  سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا : میں سن رہا ہوں کہ بعض لوگ امام حسین کی زیارت کے لیے جاتے ہیں جو اپنے ساتھ ایسی غذارکھتے ہیں جس میں بکرے کی بھنی ہوئی ران اور حلوہ ہوتا ہے حالانکہ یہی لوگ جب باپ یا رشتے داروں کی قبروں پر جاتے ہیں تو ایسی غذائیں ساتھ نہیں لے جاتے ایک اور معتبر روایت میں ہے کہ امام صادق  نے مفضل بن عمر سے فرمایا کہ حضرت امام حسین کی اس طرح سے زیارت کرنے سے بہتر ہے کہ آپ کی زیارت نہ کی جائے امام حسین کی زیارت نہ کر نے کی بجائے بہتر ہے۔ کہ تم ان کی زیارت کرو(یعنی امام مظلوم کی زیارت کرو) مفضل کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ حضور آپ نے میری کمر توڑ دی ہے! آپ نے فرمایا کہ قسم بخدا اگر تم اپنے باپ دادا کی قبروں پر جاؤ تو حالت رنج و غم میں جاتے ہواور امام مظلوم کے مزار پر جاتے وقت اپنے ہمراہ بہترین غذائیں لے کر جاتے ہو۔ حالانکہ تمہیں وہاں پریشان بال اور خاک آلودہ حالت میں جانا چاہیے۔

مولف کہتے ہیں: مالدار آدمی کے لیے کس قدر شا ئستہ ہے کہ اس حدیث کا مطالعہ کرے اور کربلا جاتے وقت راستے میں جب اس کے احباب اس کی ضیافت کریں اور عمدہ غذائیں اس کے سامنے رکھیں تو اس کو قبول نہیں کرنا چاہیں اور کہنا چاہیے کہ ہم تو کربلا کے مسافر ہیں اس طرح کی غذائیں ہمارے لیے مناسب نہیں ہیں۔

شیخ کلینی(رح) نے روایت کی ہے۔ کہ امام حسین کی شہادت کے بعد آپ کی زوجہ محترمہ کلبیہ نے آپ کا ماتم بپا کیا۔ وہ خود بھی روئیں اور دیگر عورتوں اور باندیوں کو بھی رلایا یہاں تک کہ ان کے آنسو خشک ہو گئے۔ ایک دفعہ کسی نے ان بی بی کے لیے جونی نام کا ایک حلال پرندہ بھیجا تا کہ وہ اسے کھائیں تو ان کے جسم میں اتنی طاقت آ جائے کہ وہ امام حسین کو روسکیں جب انہوں نے اس پرندے کو دیکھا تو پوچھا کہ یہ کیا ہے؟انہیں بتایا گیا کہ یہ ہدیہ ہے جو فلاں شخص نے آپ کیلئے بھیجا ہے کہ آپ اسے کھائیں اور اس سے آپ کے بدن میں امام حسین کو رونے کی طاقت آ جائے تب ان بی بی نے فرمایا کہ ہم کسی شادی میں مشغول نہیں ہیں کہ اس طرح کے کھانے کھائیں۔ پھر بی بی نے حکم دیا کہ اس پرندے کو یہاں سے لے جائیں۔

(4)سفر زیارت کے دوران مستحب ہے کہ انسان عاجزی ،انکساری ،خضوع، خشوع اور ذلیل غلام کی طرح راستہ طے کرے۔ پس آج کل جو لوگ جدید ذرائع جیسے ریل گاڑی اور ہوائی جہاز میں سوار ہو کر جاتے ہیں انہیں بطور خاص یہ خیال رکھنا چاہیے کہ وہ دوسرے زائرین پر اپنی بڑائی نہ جتائیں جو بڑی مشقتوں کے ساتھ کر بلا معلی پہنچتے ہیں۔ علماء کرام نے اصحاب کہف کے حالات میں نقل کیا ہے کہ وہ دقیانوس کے ہم نشین اور وزیر تھے۔ جب اللہ تعالیٰ کی رحمت ان کے شامل حال ہوئی تو وہ عبادت الہٰی اور اصلاح نفس کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنی بہتری اسی میں دیکھی کہ لوگوں سے کنارہ کشی کر کے ایک غار میں پناہ لیں اور وہاں خدا کی عبادت کیا کریں۔ پس وہ گھوڑوں پر سوار ہو کر شہر سے نکل پڑے اور جب تین میل کا فاصلہ طے کر چکے تو ان میں سے ایک جس کا نام تملیخا تھا اس نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ اے میرے بھائیو! دنیا کی بادشاہی چلی گئی اور آخرت کی منزل آ پہنچی ہے اب اپنے گھوڑوں سے اترو اور پاپیادہ اللہ کے حضور چلو‘ شاید کہ تم پر رحم فرمائے اور تمہاری کشادگی کی راہ نکالے۔تب وہ گھوڑوں سے اترے اور سات فرسخ (52 میل) پیدل سفر کیا جس سے ان کے پاؤں زخمی ہو گئے اور ان سے خون بہنے لگا۔ اسی طرح امام حسین کے زائرین کو بھی اس امر کی طرف متوجہ رہنا چاہیے۔ وہ اس بات کو سمجھیں کہ وہ اس راستے میں جس قدر تواضع اور انکساری اختیار کریں گے وہ ان کی بلندی کا موجب ہو گی۔ چنانچہ امام حسین کی زیارت کے آداب کے بارے میں امام جعفر صادق  سے روایت ہے کہ جو شخص امام مظلوم کی زیارت کرنے پاپیادہ جائے تو خدا تعالیٰ اس کے ہر قدم پر ایک ہزار نیکیاں لکھے گا اس کے ایک ہزار گناہ مٹا دے گا اور جنت میں اس کے ایک ہزار درجے بلند فرمائے گا جب زائر نہر فرات پہنچے تو وہاں غسل کرے اور جوتے اٹھائے ننگے پاؤں ایک ذلیل غلام کی طرح حرم مطہر کی طرف روانہ ہو۔

(5)اگر راستے میں دیکھے کہ امام حسین کے زائر تھکے ہوئے ہیں اور دوسروں سے پیچھے رہ گئے ہیں تو جہاں تک ہو سکے ان کی مدد و خدمت کرے اور ان کو منزل پر پہنچانے کی کوشش کرے‘ یاد رہے کہ نہ ان کو کمتر سمجھے اور نہ ہی ان کو نظر انداز کرے۔ شیخ کلینی(رح) نے معتبر سند کے ساتھ ہارون سے روایت کی ہے کہ میں امام جعفر صادق  کی خدمت میں حاضر تھا کہ آپ نے وہاں بیٹھے ہوئے ایک آدمی سے فرمایا: تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم ہمارا استخفاف یعنی ہم سے بے پروائی کرتے ہو؟ ان میں سے ایک آدمی جو خراسان کا رہنے والا تھا کھڑا ہو گیا اور عرض کیا ہم خدا کی پناہ مانگتے ہیں اس سے کہ آپ کا یا آپ کے حکم کا استخفاف کریں اور اسے حقیر سمجھیں۔ آپ(ع) نے فرمایا کہ ہاں تم بھی انہی لوگوں میں سے ہو جنہوں نے میری پرواہ نہیں کی اور بے توجہی برتی‘ اس نے کہا میں خدا کی پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ آپ کو کمتر گردانوں۔ آپ نے فرمایا تمہارا برا ہو کیا وہ تمہیں نہیں تھے کہ جب ہم حجفہ کے قریب پہنچے تو ایک شخص نے تم سے کہا کہ مجھے تھوڑی دور تک اپنی سواری پر لیے چلو کہ میں تھک گیا ہوں۔ لیکن تم نے اس کی طرف نظر اٹھا کر نہ دیکھا اس کی کچھ پروا نہ کی اور آگے نکل آئے۔ پس جو آدمی کسی مومن کو پست سمجھے وہ ہمیں ذلیل و خوار کرتا ہے اور خدائے تعالیٰ کے احترام کو ضائع و برباد کرتا ہے۔

مؤلف کہتے ہیں: ہم نے تیسرے باب کی پہلی فصل میں آداب زیارت میں سے نویں ادب میں علی بن یقطین کی ایک روایت تحریر کی ہے جو اس مقام سے مناسبت رکھتی ہے۔ پس زائر اسے پڑھے اور اس میں بہترین نصیحت ہے۔ یہ پانچواں ادب جو ہم نے ابھی ذکر کیا ہے اگرچہ امام حسین کی زیارت کے لیے خاص نہیں ہے‘ لیکن اس زیارت کے سفر سے بھی اس کا بہت زیادہ تعلق ہے۔ لہذا ہم نے یہاں اس کا ذکر کیا ہے۔

(6)ثقہ جلیل محمد بن مسلم سے روایت ہے کہ میں نے امام محمد باقر  کی خدمت میں عرض کیا کہ جب ہم آپ کے جد بزرگوار امام حسین کی زیارت کو جائیں تو کیا یہ حج پر جانے کے مترادف نہیں ہے آپ نے فرمایا ہاں ایسا ہی ہے ! میں نے عرض کی تو پھر ہمارے لیے وہی امور ضروری ہیں جو حج کے سفر میں ہوتے ہیں؟ آپ نے فرمایا! ہاں تم پر لازم ہے کہ اپنے رفیق سفر کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو‘ اچھی بات اور ذکر الہٰی کے سوا کوئی بات نہ کرو‘ تمہارا لباس پاک و پاکیزہ ہونا چاہیے‘ زائر حرم میں جانے سے پہلے غسل کرے اورعاجزی وانکساری کے ساتھ چلے بہت زیادہ نماز یں پڑھے اور محمد و آل محمد پر کثرت سے درود و سلام بھیجے۔ اپنے آپ کو نامناسب و ناروا باتوں اور کاموں سے روکے‘ آنکھوں کو حرام اور شبہ والی چیزوں کی طرف سے بند رکھے‘ پریشان حال برادر مومن کے ساتھ احسان و نیکی کرے اور اگر کسی کے مصارف کم پڑ گئے ہوں تو اس کی مالی امدار کرے اور اپنے مصارف کی رقم خود اس پر تقسیم کر دے‘ تقیہ کرتا رہے کہ دین کی حفاظت تقیہ میں ہے جن چیزوں سے خدائے تعالیٰ نے روکا ہے ان سے بچتا رہے۔ قسم نہ کھائے اور کسی سے لڑائی جھگڑا نہ کرے کہ جس میں اسے قسم اٹھانا پڑے۔ پس اگر تم ان باتوں پر عمل کرو تو زیارت حسین(ع) میں تمہیں حج و عمرہ کا ثواب حاصل ہو گا اور تم کو اس شخص کی طرف سے بھی ثواب ملے گا‘ جس کے لیے تم نے اپنا مال خرچ کیااور اپنے اہل و عیال کو چھوڑ کر آئے ہو۔ وہ تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور تمہیں اپنی رحمت و خوشنودی سے ہم کنار کر دے گا۔

(7) ابو حمزہ ثمالی نے امام جعفر صادق  سے زیارت امام حسین کے بارے میں نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: زائر جب کر بلا معلی پہنچے تو اپنا سامان اتار دے‘تیل اور سرمہ نہ لگائے گوشت نہ کھائے جب تک وہاں رہے۔

(8)فرات کے پانی سے غسل کرے کہ اس کی فضلیت میں بہت سی روایات آئی ہیں اور امام جعفر صادق  کی ایک حدیث ہے کہ جو شخص فرات سے غسل کر کے امام حسین کی زیارت کرے تو گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا جیسے اپنی پیدائش کے دن گناہوں سے پاک تھا۔ اگرچہ گناہ کبیرہ بھی کئے ہوں۔ روایت میں ہے کہ آپ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ اکثر اوقات ہم امام حسین کی زیارت کو جاتے ہیں۔ لیکن سردی وغیرہ کے باعث غسل نہیں کر پاتے۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ جو شخص آب فرات سے غسل کر کے امام حسین کی زیارت کرے اس کے لیے اتنا ثواب لکھا جائے گا جس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔ بشیر دہان سے روایت ہے کہ امام جعفر صادق  نے فرمایا کہ جو شخص امام حسین کی زیارت کو جائے اور آب فرات سے غسل ووضو کر لے تو جتنے قدم اٹھا کر وہاں سے روضہ مبار ک پر جائے اور آئے گا خدائے تعالیٰ ہر قدم پر اس کے لیے ایک حج و عمرہ کا ثواب لکھے گا بعض روایتوں میں ہے فرات کے اس حصے میں غسل کرے جو روضہ امام حسین کے مقابل ہے اور بہتر یہ ہے۔ جیسا کہ بعض روایتوں سے بھی معلوم ہوتا ہے جب فرات پر پہنچے تو سو مرتبہ اللہ اکبر اور سو مرتبہ لا الہ الا اللہ اور سو مرتبہ محمد(ص) و آل محمد(ص) پر درود بھیجے۔

(9)جب حائر یعنی روضہ اقدس کے اندر داخل ہونا چاہے تو مشرق والے دروازے سے داخل ہو جیسا کہ امام جعفر صادق  نے یوسف کناسی کو حکم دیا تھا۔

(10)ابن قولویہ سے روایت ہے کہ امام جعفر صادق  نے مفضل بن عمر کو کہا کہ اے مفضل! جب تم امام حسین کے روضہ مبارک کے دروازہ پر پہنچو تو رک جاؤ اور یہ کلمات پڑھنا اگر تم نے یہ کلمات کہے تو ہرکلمے کے بدلے تجھے اللہ تعالیٰ کی رحمت نصیب ہوگی اور وہ کلمات یہ ہیں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ آدَمَ صَفْوَۃِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ نُوحٍ نَبِیِّ اللّهِ

آپ پر سلام ہو اے آدم (ع)کے وارث جو خدا کے برگزیدہ ہیں آپ پر سلام ہو اے نوح (ع)کے وارث جو خدا کے نبی ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ إبْراھِیمَ خَلِیلِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُوسی کَلِیمِ اللّهِ

آپ پر سلام ہو اے ابراہیم(ع) کے وارث جو خدا کے خلیل ہیں سلام ہو آپ پر اے موسیٰ کے وارث جو خدا کے کلیم ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عِیسَی رُوحِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ مُحَمَّدٍ حَبِیبِ اللّهِ

آپ پر سلام ہو اے عیسیٰ(ع) کے وارث جو روح خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے محمد(ص) کے وارث جو خدا کے حبیب ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ عَلِیٍّ وَصِیِّ رَسُولِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ الْحَسَنِ

آپ پر سلام ہواے علی کے وارث جو رسول(ص) کے وصی ہیں آپ پر سلام ہو اے حسن(ع) کے وارث

الرَّضِیِّ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ فاطِمَۃَ بِنْتِ رَسُولِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَ یُّھَا

جو پسندیدہ خدا ہیں‘ آپ پر سلام ہو اے فاطمہ (ع)کے وارث جو رسول(ص) خدا کی دختر ہیں آپ پر سلام ہو اے وہ

الشَّھِیدُ الصِّدِّیقُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَ یُّھَا الْوَصِیُّ الْبارُّ التَّقِیُّ، اَلسَّلَامُ عَلَی الْاََرْواحِ

شہید جو صدیق ہے‘ آپ پر سلام ہو اے وہ وصی جو نیک اور پرہیز گار ہے سلام ہو ان روحوں پر

الَّتِی حَلَّتْ بِفِنائِکَ وَٲَناخَتْ بِرَحْلِکَ، اَلسَّلَامُ عَلَی مَلائِکَۃِ اللّهِ الْمُحْدِقِینَ بِکَ

جو آپ کے آستانہ پر اتریں اور اپنی سواریاں یہاں باندھیں سلام ہو خدا کے فرشتوں پر جو آپ کے گرد رہتے ہیں

ٲَشْھَدُ ٲَ نَّکَ قَدْ ٲَ قَمْتَ الصَّلاۃَ، وَآتَیْتَ الزَّکاۃَ، وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دی آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برے

الْمُنْکَرِ وَعَبَدْتَ اللّهَ مُخْلِصاً حَتَّی ٲَتَاکَ الْیَقِینُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ اللّهِ وَبَرَکاتُہُ۔

کاموں سے روکا آپ نے خدا کی بندگی کی حتیٰ کہ آپ شہید ہو گئے آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں۔

اس کے بعد چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے قبر شریف کی طرف چلے تاکہ اسے اس شخص کا ثواب ملے جو خدا کی راہ میں اپنے خون میں غلطاںہو۔ جب قبر مبارک کے قریب پہنچے تو اپنے ہاتھوں کو اس سے مس کرے اور کہے:

السَلَّامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّهِ فِیْ اَرْضِہٰ وَسَمَآئِہٰ۔

آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت اس کی زمین و آسمان میں۔

اب دو رکعت نماز پڑھے حضرت(ع) کے قرب میں پڑھی گئی ایک رکعت کے بدلے میں اسے ہزار حج و عمرہ ، ہزار غلاموں کی آزادی اور ہزار مرتبہ پیغمبر اکرم کے ساتھ رہ کر جہاد کرنے کا ثواب ملے گا۔

(11)ابو سعید مدائنی کہتے ہیں کہ میں امام جعفر صادق  کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا کہ آیا میں امام حسین کی زیارت کرنے جاؤں؟ آپ نے فرمایا: ہاں ہمارے جد رسول اﷲﷺ کے فرزند کی زیارت کو جاؤ اور جب تم زیارت کرو تو آپ کے سر مبارک کی طرف ہزار مرتبہ تسبیح امیر المؤمنین اور پاؤں کی طرف ہزار مرتبہ تسبیح سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا پڑھنا پھر دو رکعت نماز پڑھنا جس کی پہلی رکعت میں سورہ یاسین اور دوسری رکعت میں سورہ رحمن پڑھنا جب ایسا کروگے تو تمہارے لیئے بہت عظیم اجر ہوگامیں نے عرض کی آپ پر فدا ہو جاؤں مجھے امیر المؤمنین اور سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی تسبیح تعلیم فرمائیے کہ وہ کس طرح ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں اے ابو سعید! امیر المومنین کی تسبیح یہ ہے:

سُبْحانَ الَّذِی لاَ تَنْفَدُ خَزَائِنُہُ سُبْحانَ الَّذِی لاَ تَبِیدُ مَعَالِمُہُ سُبْحَانَ الَّذِی لاَ

پاک ہے وہ جس کے خزانے ختم نہیں ہوئے پاک ہے وہ جس کی نشانیاں مٹتی نہیں پاک ہے وہ کہ جو کچھ اس کے پاس ہے

یَفْنی مَا عِنْدَہُ سُبْحَانَ الَّذِی لاَ یُشْرِکُ ٲَحَداً فِی حُکْمِہِ سُبْحانَ الَّذِی لاَ اضْمِحْلالَ

فنا نہیں ہوتا پاک ہے وہ جس کے حکم میں کوئی اس کا شریک نہیں پاک ہے وہ جس کا افتخار

لِفَخْرِہِ سُبْحانَ الَّذِی لاَ انْقِطاعَ لِمُدَّتِہِ سُبْحانَ الَّذِی لاَ إلہَ غَیْرُہُ۔ اور تسبیح حضرت

کم نہیں ہوتا پاک ہے وہ جس کی بزندگی کا سلسلہ نہیں ٹوٹتا پاک ہے وہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں

زہرا سلام اللہ علیہا یہ ہے: سُبْحانَ ذِی الْجَلالِ الْبَاذِخِ الْعَظِیمِ سُبْحَانَ ذِی الْعِزِّ الشَّامِخِ الْمُنِیفِ

پاک ہے وہ جو بڑے جلال و بزرگی کا مالک ہے پاک ہے وہ جو بڑی بلند عزت کا مالک ہے

سُبْحانَ ذِی الْمُلْکِ الْفَاخِرِ الْقَدِیمِ سُبْحَانَ ذِی الْبَھْجَۃِ وَالْجَمَالِ سُبْحانَ مَنْ

پاک ہے وہ جو قدیم ملک و افتخار والا ہے پاک ہے وہ جو حسن(ع) و جمال والا ہے پاک ہے وہ جس نے

تَرَدَّیٰ بِالنُّورِ وَالْوَقارِ سُبْحانَ مَنْ یَریٰ ٲَ ثَرَ النَّمْلِ فِی الصَّفَا وَوَقْعَ الطَّیْرِ فِی الْھَوَائِ ۔

نور اور وقارکی ردا پہنی پاک ہے وہ جوپتھر پر چلتی چیونٹی کا نقش پا اور ہوا میں اڑتے پرندے کو دیکھتا ہے۔

(12)اپنی فریضہ و نافلہ نمازیں امام حسین کے تعویذقبر کے قریب ادا کرے کہ وہاں نماز قبول ہوتی ہے‘ سید ابن طاؤس نے فرمایا ہے کہ زائر کوشش کرے کہ حائرحسینی میں اس کی کوئی فریضہ اور نافلہ نماز فوت نہ ہو ۔ کیونکہ روایت میں ہے کہ قبر امام حسین کے نزدیک فریضہ نماز کا ثواب حج کے برابر اور نافلہ کا ثواب عمرہ کے برابر ہے۔

مؤلف کہتے ہیں:مفضل بن عمر کی روایت میں حائرحسینی میں نماز کے لئے زیادہ ثواب ذکر ہو چکا ہے معتبر روایت میں امام جعفر صادق  سے نقل ہوا ہے کہ جو شخص امام حسین کی زیارت کرے اور ان کے قرب میں دو یا چار رکعت نماز بجا لائے تو اس کے نامہ اعمال میں حج و عمرہ کا ثواب لکھا جائے گا۔ روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز زیارت یا کوئی اور نماز آپ کی قبر مبارک کے پیچھے یا سرہانے کی طرف جہاں بھی ادا کرے بہت بہتر ہے‘ اگر سرہانے کی طرف نماز پڑھنا چاہے تو ذرا پیچھے ہٹ کر پڑھے کہ اس کے کھڑے ہونے کی جگہ ٹھیک قبر کے سامنے نہ ہو کہ اس صورت میں نماز باطل ہوجاتی ہے۔ جبکہ ہمارے بہت سے زائرین اس مسئلے سے لاعلم ہیں امام جعفر صادق  سے ابو حمزہ ثمالی روایت کرتے ہیں کہ حضرت کے سر کی طرف دو رکعت نماز اس طرح بجا لائے کہ پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ یاسین اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ رحمن پڑھے اگر چاہے تو حضرت کی قبر کے پیچھے بھی نماز پڑھ لے لیکن بالائے سر نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔ جب اس نماز سے فارغ ہو جائے تو پھر جو نماز چاہے‘ وہاں بجائے لائے لیکن یہ دو رکعت نماز بجا لانا ضروری ہے ہر اس قبر کے پاس جس کی زیارت کر رہا ہے۔ ابن قولویہ(رح) نے امام محمد باقر  سے روایت کی ہے کہ آپ نے ایک شخص سے فرمایا: اے فلاں جب تمہیں کوئی حاجت درپیش ہو تو امام حسین کی قبر شریف کے نزدیک جا کر چاررکعت نماز بجا لاؤ اور پھر اپنی حاجت طلب کرو۔ کیونکہ وہاں فریضہ نماز کا پڑھنا حج کے برابر اور نافلہ نماز کا پڑھنا عمرہ کے برابر ہے۔

حرم امام حسین(ع) کے اعمال

(1)جاننا چاہیے کہ حرم امام حسین میں سب سے بہتر عمل دعا مانگنا ہے کہ آپ کے قبہ مبارک کے نیچے دعا کا قبول ہونا ان خصائص میں سے ہے۔ جو خدا وند کریم نے امام حسین کو شہادت کے عوض میں عطا فرمائے ہیں۔ لہذا ہر زائر کو چاہیے کہ وہ اسے غنیمت سمجھے اور وہاں بہت زیادہ توبہ و استغفار اور گریہ و زاری کرے اور اپنی حاجات خداکے سامنے پیش کرے۔اس مقصد کیلئے بہت سی دعائیں وارد ہوئی ہیں ‘ اگر اختصار کی مشکل دامن گیر نہ ہوتی تو ہم یہاں ان میں سے چند ایک دعائیں نقل کرتے‘ بہرحال ان میں سب سے بہتر صحیفہ کاملہ کی دعاؤں کا پڑھنا ہے اس باب کے آخر میں زیارت جامعہ کے بعد ایک دعا نقل کریں گے جس کو ہر امام کے حرم مبارک میں پڑھا جا سکتا ہے البتہ یہ نہ کہا جائے کہ ہم نے یہاں دعا نہیں لکھی۔

ہم ایک مختصر دعا جو بعض زیارتوں کے ذیل میں نقل ہو چکی ہے وہ یہاں درج کرتے ہیں اور وہ یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ قَدْ تَریٰ مَکَانِی، وَتَسْمَعُ کَلامِی، وَتَریٰ مَقَامِی وَتَضَرُّعِی وَمَلاذِی بِقَبْرِ

اے معبود! تو میری جگہ دیکھ رہا ہے میری بات سن رہا ہے میرا مقام دیکھ رہا ہے میری زاری اورپناہ طلبی کو بھی

حُجَّتِکَ وَابْنِ نَبِیِّکَ، وَقَدْ عَلِمْتَ یَا سَیِّدِی حَوَائِجِی وَلاَ یَخْفیٰ عَلَیْکَ

جو تیری حجت اور تیرے نبی کے فرزند کی قبر کے ذریعے کرتا ہوں تو جانتا ہے اے میرے سردار میری حاجات کو جانتا ہے اور میری

حالِی وَقَدْ تَوَجَّھْتُ إلَیْکَ بِابْنِ رَسُولِکَ وَحُجَّتِکَ وَٲَمِینِکَ وَقَدْ ٲَ تَیْتُکَ مُتَقَرِّباً بِہِ

حالت تجھ سے پوشیدہ نہیں میں تیری طرف متوجہ ہوں تیرے رسول(ص) کے فرزند تیری حجت اور تیرے امین کے ذریعے سے تیرا

إلَیْکَ وَ إلی رَسُو لِکَ فَاجْعَلْنِی بِہِ عِنْدَکَ وَجِیھاً فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِینَ

اور تیرے رسول(ص) کا قرب چاہتا ہوں پس انکے واسطے سے مجھے اپنے حضور عزت دار بنا دنیا و آخرت میں اور مقربین میں سے قرار دے

وَٲَعْطِنِی بِزِیارَتِی ٲَمَلِی وَھَبْ لِی مُنَایَ وَتَفَضَّلْ عَلَیَّ بِشَھْوَتِی وَرَغْبَتِی وَاقْضِ

پس اس زیارت کے واسطے میری آرزو برلا میری تمنا پوری فرما میری خواہش اور شوق کے مطابق احسان فرما میری

لِی حَوآئِجِی، وَلاَ تَرُدَّنِی خائِباً، وَلاَ تَقْطَعْ رَجائِی، وَلاَ تُخَیِّبْ دُعائِی، وَعَرِّفْنِی

حاجات پوری کر مجھے نا امید نہ پلٹا میری امید نہ توڑ میری دعا کو رد نہ کر میری تمام دعاؤں

الْاِجابَۃَ فِی جَمِیعِ مَا دَعَوْتُکَ مِنْ ٲَمْرِ الدِّینِ وَالدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ وَاجْعَلْنِی مِنْ عِبادِکَ

کو قبول فرما جو میں نے دین و دنیا کے بارے میں اور آخرت سے متعلق تجھ سے مانگی ہیں مجھے اپنے ان بندوں میں

الَّذِینَ صَرَفْتَ عَنْھُمُ الْبَلایا وَالْاََمْراضَ وَالْفِتَنَ وَالْاََعْراضَ مِنَ الَّذِینَ تُحْیِیھِمْ فِی

قرار دے جن سے تو نے مصیبتیں، بیماریاں‘ آزمائشیں اور تکلیفیں دور کیں جن کو امن کی زندگی

عافِیَۃٍ وَتُمِیتُھمْ فِی عافِیَۃٍ، وَتُدْخِلُھُمُ الْجَنَّۃَ فِی عافِیَۃٍ وَتُجِیرُھُمْ مِنَ النَّارِ فِی عافِیَۃٍ

دی ہے اور آسان موت دے گا پھر جنت میں آسائش دے گا اور جہنم سے اچھی طرح پناہ دے گا

وَوَفِّقْ لِی بِمَنٍّ مِنْکَ صَلاحَ مَا ٲُؤَمِّلُ فِی نَفْسِی وَٲَھْلِی وَوُلْدِی وَ إخْوانِی

مجھے بھی اپنی طرف سے بہتری عطا فرما جسکی امید کرتا ہوں اپنے لیے اپنے کنبے کے لیے اپنی اولاد کے لیے اپنے بھائیوں کے لیے

وَمالِی وَجَمِیعِ مَا ٲَنْعَمْتَ بِہِ عَلَیَّ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔

اور اپنے مال کے لیے اور ان نعمتوں میں اضافہ کر جو مجھے دی ہیں اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

(2)حرم امام حسین کا ایک اور عمل حضرت پر درود و صلوات کاپڑھنا ہے روایت میں ہے کہ آپ کے کندھے کے برابر کھڑے ہو کر حضرت رسولﷺ اور امام حسین پر درود و صلوات پڑھے سید بن طاؤس نے مصباح الزائرین میں ایک زیارت کے ذیل میں آپ کیلئے یہ صلوات ذکر کی ہے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَصَلِّ عَلَی الْحُسَیْنِ الْمَظْلُومِ الشَّھِیدِ قَتِیل

اے معبود! محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور رحمت فرما حسین(ع) پر جو شہید مظلوم ہیں

الْعَبَرَاتِ وَٲَسِیرِ الْکُرُبَاتِ صَلاۃً نَامِیَۃً زَاکِیَۃً مُبارَکَۃً یَصْعَدُ ٲَوَّلُھا وَلاَ یَنْفَدُ آخِرُھا

جن پر لوگ روتے ہیں کہ ان پر بڑی سختیاں ہوئیں ان پر وہ پاک اور بابرکت رحمت نازل فرماجو شروع ہی سے بلند ہونے لگے اور

ٲَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلَی ٲَحَدٍ مِنْ ٲَوْلادِ الْاََ نْبِیائِ وَالْمُرْسَلِینَ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ ۔ اَللّٰھُمَّ

کبھی ختم نہ ہونے پائے وہ بہترین رحمت جو تو نے نبیوں اور رسولوں کی اولاد پر کی ہو اے جہانوں کے پروردگار اے معبود!

صَلِّ عَلَی الْاِمامِ الشَّھِیدِ الْمَقْتُولِ الْمَظْلُومِ الْمَخْذُولِ وَالسَّیِّدِ الْقائِدِ وَالْعابِدِ الزَّاھِدِ

اس امام پر رحمت فرما جو شہید ہیں ان کو قتل کیا گیا ان پر ظلم ہوا ان کا ساتھ چھوڑا گیا وہ سردار سالار عبادت گزار قناعت

وَالْوَصِیِّ الْخَلِیفَۃِ الْاِمامِ الصِّدِّیقِ الطُّھْرِ الطَّاھِرِ الطَّیِّبِ الْمُبَارَکِ، وَالرَّضِیِّ

کرنے والے وصی وجانشین امام صدیق پاک پاکیزہ نیک بابرکت پسندیدہ

الْمَرْضِیِّ، وَالتَّقِیِّ الْھادِی الْمَھْدِیِّ الزَّاھِدِ الذَّائِدِ الْمُجَاھِدِ الْعالِمِ، إمامِ الْھُدَی،

پسند کردہ پرہیز گار رہبر راہ یافتہ قناعت والے مدافعت کرنے والے جہادکرنے والے صاحب علم ہدایت کے

سِبْطِ الرَّسُولِ وَقُرَّۃِ عَیْنِ الْبَتُولِ، اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی سَیِّدِیوَمَوْلایَ کَما عَمِلَ بِطاعَتِکَ،

امام رسول(ص) کے نواسے اور بتول(ع) کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں اے معبود! میرے سردار اور میرے مولا پر رحمت نازل فرما جیسا کہ انہوں

وَنَھَیٰ عَنْ مَعْصِیَتِکَ وَبالَغَ فِی رِضْوانِکَ، وَٲَ قْبَلَ عَلَی إیمانِکَ

نے تیری اطاعت کی تیری نافرمانی کرنے سے منع کیا تیری رضا مندی میں کوشاں رہے وہ تجھ پر ایمان کی طرف بڑھے

غَیْرَ قابِلٍ فِیکَ عُذْراً سِرَّاً وَعَلانِیَۃً یَدْعُو الْعِبادَ إلَیْکَ وَیَدُلُّھُمْ عَلَیْکَ

انہوں نے نہاں و عیاں طور پر تیرے بارے میں عذر نہ مانا لوگوں کو تیری طرف بلاتے اور تیری طرف ان کی رہنمائی

وَقامَ بَیْنَ یَدَیْکَ یَھْدِمُ الْجَوْرَ بِالصَّوابِ، وَیُحْیِی السُّنَّۃَ بِالْکِتابِ، فَعاشَ فِی

کرتے رہے وہ تیرے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ظلم کو اچھی طرح مٹایا سنت کو قرآن کے ساتھ ساتھ زندہ کیا تیری رضا میں تنگی کے

رِضْوانِکَ مَکْدُوداً، وَمَضیٰ عَلَی طاعَتِکَ وَفِی ٲَوْلِیائِکَ مَکْدُوحاً، وَقَضی إلَیْکَ

ساتھ زندگی گزاری اور تیری فرمانبرداری میں دنیا سے اٹھے اورتیرے دوستوں کے ساتھ سختی جھیلی جان سے گزر کر

مَفْقُوداً، لَمْ یَعْصِکَ فِی لَیْلٍ وَلاَ نَھارٍ، بَلْ جاھَدَ فِیکَ الْمُنافِقِینَ وَالْکُفَّارَ ۔ اَللّٰھُمَّ

تیرے پاس آئے انہوں نے شب و روز میں تیری نافرمانی نہیں کی بلکہ تیری خاطر منافقوں اور کافروں سے لڑتے رہے اے معبود!

فَاجْزِہِ خَیْرَ جَزائِ الصَّادِقِینَ الْاََ بْرارِ، وَضاعِفْ عَلَیْھِمُ الْعَذابَ وَ لِقاتِلِیہِ الْعِقابَ،

اس امام کو جزا دے بہترین جزا جو نیکو کار سچے لوگوں کے لیے ہے اور ان کے قاتلوں کے عذاب میں اضافہ کرتا رہ کہ امام

فَقَدْ قاتَلَ کَرِیماً، وَقُتِلَ مَظْلُوماً، وَمَضیٰ مَرْحُوماً، یَقُولُ ٲَ نَا ابْنُ رَسُولِ اللّهِ

اچھے انداز سے لڑے اور ظلم سے قتل کیے گئے وہ رحمت پا کر دنیا سے گزرے جب کہ رہے تھے میں خدا کے رسول

مُحَمَّدٍ وَابْنُ مَنْ زَکّیٰ وَعَبَدَ فَقَتَلُوہُ بِالْعَمْدِ الْمُعْتَمَدِ، قَتَلُوہُ عَلَی الْاِیمَانِ وَٲَطَاعُوا

محمد(ص) کا بیٹا ہوں زکوٰۃ دینے والے کا بیٹا ہوں آپ عبادت میں مشغول تھے کہ انہوں نے آپ کو جان بوجھ کر قتل کیا انہوں نے قتل کیا تو

فِی قَتْلِہِ الشَّیْطَانَ، وَلَمْ یُراقِبُوا فِیہِ الرَّحْمَٰنَ ۔ اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلَی سَیِّدِی وَمَوْلایَ

آپ ایمان پر تھے انہوں نے آپ کے قتل میں شیطان کی اطاعت کی اور خدائے رحمن کا لحاظ نہ کیا اے معبود! میرے آقا اور میرے

صَلاۃً تَرْفَعُ بِھَا ذِکْرَہُ وَتُظْھِرُ بِھَا ٲَمْرَہُ، وَتُعَجِّلُ بِھَا نَصْرَہُ، وَاخْصُصْہُ بِٲَفْضَلِقِسَمِ

مولا حسین(ع) پر رحمت فرما وہ رحمت جس سے انکا ذکر بلند ہو ان کا مقصد عیاں ہو ان کی کامیابی میں جلدی ہو اور ان کو

الْفَضائِلِ یَوْمَ الْقِیامَۃِ، وَزِدْہُ شَرَفاً فِی ٲَعْلَیٰ عِلِّیِّینَ، وَبَلِّغْہُ ٲَعْلَی شَرَفِ

قیامت کے دن بہترین فضیلتیں دے کر ممتاز فرما مقام اعلیٰ علیین میں ان کامرتبہ بڑھا ان کو عزت داروں میں بڑی عزت دے

الْمُکَرَّمِینَ، وَارْفَعْہُ مِنْ شَرَفِ رَحْمَتِکَ فِی شَرَفِ الْمُقَرَّبِینَ فِی الرَّفِیعِ الْاََعْلَیٰ

ان کو اپنی رحمت سے بزرگی دے کر مقرب لوگوں میں بڑائی عطا کر اور بلند سے بلند مقام پر پہنچا

وَبَلِّغْہُ الْوَسِیلَۃَ، وَالْمَنْزِلَۃَ الْجَلِیلَۃَ، وَالْفَضْلَ وَالْفَضِیلَۃَ، وَالْکَرامَۃَ الْجَزِیلَۃَ

ان کو وسیلے سے ہمکنار کر اور بلند ترمقام سے سرفراز فرما اور ان کو بلندی بڑائی اور ہمیشہ رہنے والی پائیدار بزرگی دے

اَللّٰھُمَّ فَاجْزِہِ عَنَّا ٲَفْضَلَ مَا جازَیْتَ إماماً عَنْ رَعِیَّتِہِ وَصَلِّ عَلَی سَیِّدِی وَمَوْلایَ

اے معبود! ہماری طرف سے ان کو کسی امام کے پیروکاروں کی طرف سے دی جانے والی بہترین جزا دے اور آقاو مولا پر رحمت فرما

کُلَّما ذُکِرَ وَکُلَّما لَمْ یُذْکَرْ، یَا سَیِّدِی وَمَوْلایَ ٲَدْخِلْنِی فِی حِزْبِکَ وَزُمْرَتِکَ، وَ

اس وقت جب انہیں یاد کیا جائے اور جب یاد نہ کیا جائے اے میرے سردار میرے مولا مجھے اپنے گروہ اور اپنی جماعت میں داخل

اسْتَوْھِبْنِی مِنْ رَبِّکَ وَرَبِّی فَ إنَّ لَکَ عِنْدَ اللّهِ جاہاً وَقَدْراً وَمَنْزِلَۃً

فرمائیں اور میرے لیے اپنے اور میرے رب سے بخشش طلب کریں کہ خدا کے ہاں آپ کا مرتبہ بلندہے قدر وشرف والے ہیں

رَفِیعَۃً، إنْ سَٲَلْتَ ٲُعْطِیتَ، وَ إنْ شَفَعْتَ شُفِّعْتَ، اللّهَ اللّهَ فِی عَبْدِکَ وَمَوْلاکَ لاَ

اور اونچا مقام ہے اگر آپ طلب کریں تو عطا کیا جائے گا اگر شفاعت کریں تو قبول ہو گی خدا کے لیے اپنے اس غلام بندے کو نظر

تُخَلِّنِی عِنْدَ الشَّدَائِدِ وَالْاََھْوَالِ لِسُوئِ عَمَلِی، وَقَبِیحِ فِعْلِی، وَعَظِیمِ جُرْمِی، فَ إنَّکَ

انداز نہ کریں یعنی مجھے ان مشکلوںاور اندیشوں میں اس لیے نہ چھوڑیں کہ میرا عمل برا کام ناروا اور جرم بڑا ہے کیونکہ

ٲَمَلِی وَرَجَائِی وَثِقَتِی وَمُعْتَمَدِی وَوَسِیلَتِی إلَی اللّهِ رَبِّی وَرَبِّکَ لَمْ یَتَوَسَّلِ

آپ میری امید میری آرزو‘ میرا سہارا میرا بھروسہ اور میرا وسیلہ ہیں خدا کے حضور جو میرا اور آپ کا رب ہے

الْمُتَوَسِّلُونَ إلَی اللّهِ بِوَسِیلَۃٍ ھِیَ ٲَعْظَمُ حَقّاً، وَلاَ ٲَوْجَبُ حُرْمَۃً، وَلاَ ٲَجَلُّ قَدْراً

کسی وسیلہ بنانے والے نے ایسا وسیلہ نہیں بنایا جسکا خدا کیطرف سے زیادہ عظیم حق رہا ہو جسکی حرمت واجب ہو اور جسکی شان بلند ہو

عِنْدَہُ مِنْکُمْ ٲَھْلَ الْبَیْتِ لاَ خَلَّفَنِیَ اللّهُ عَنْکُمْ بِذُنوُبِی، وَجَمَعَنِی وَ إیَّاکُمْ فِی

خدا کے نزدیک سوائے آپکے اے اہلبیت(ع) اللہ مجھے میرے گناہوں کی وجہ سے آپ سے جدا نہ کرے اور آپ کیساتھ رکھے جنت کے باغوں

جَنَّۃِ عَدْنٍ الَّتِی ٲَعَدَّھا لَکُمْ وَلاََِوْلِیائِکُمْ إنَّہُ خَیْرُ الْغافِرِینَ وَٲَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ ۔

میں جو اس نے آپ کیلئے تیار کیے اور آپ کے دوستوں کے لیے بے شک وہ بہترین بخشنے والا اور سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

اَللّٰھُمَّ ٲَبْلِغْ سَیِّدِی وَمَوْلایَ تَحِیَّۃً کَثِیرَۃً وَسَلاماً وَارْدُدْ عَلَیْنا مِنْہُ السَّلامَ إنَّکَ

اے معبود!میرے سردا ر اور مولا کو بہت بہت درود و سلام پہنچا اور ان کی طرف سے ہم پر سلام وارد فرما بے شک

جَوادٌ کَرِیمٌ، وَصَلِّ عَلَیْہِ کُلَّما ذُکِرَ اَلسَّلَامُ وَکُلَّما لَمْ یُذْکَرْ یَا رَبَّ الْعالَمِینَ ۔

تو دینے والا ہے بڑا سخی اور ان پر رحمت فرما جب ان کا ذکر ہو اور جب ان کا ذکر نہ ہو اے جہانوں کے پروردگار۔

مؤلف کہتے ہیں:ہم نے اس زیارت کویوم عاشورہ کے اعمال میں ذکر کیا ہے اور ائمہ کیلئے صلوات جو اس باب کے آخر میں نقل کریں گے ان میں ایک مختصر صلوات امام حسین کے لیے بھی درج کی جائے گی۔ حرم مبارک میں اس کا پڑھنا بھی ترک نہ کرے۔

(3)اس روضہ مقدس کے اعمال میں مظلوم کی ظالم کے خلاف ایک دعا بھی ہے یعنی جو شخص ظالم سے پریشان اور مضطر ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس حرم میں یہ دعا پڑھے جسے، شیخ الطائفہ(رح) نے مصباح المتہجد میں روز جمعہ کے اعمال میں ذکر فرمایا ہے اس دعا کا قبر امام حسین کے پاس پڑھنا مستحب ہے اور وہ دعا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَعْتَزُّ بِدِینِکَ، وَٲکْرُمُ بِھِدایَتِکَ، وَفُلانٌ یُذِلُّنِی بِشَرِّہِ، وَیُھِینُنِی بِٲَذِیَّتِہِ،

اے معبود! مجھے تیرے دین کے ذریعے عزت ملی اور اس روضہ سے شرف ملا لیکن فلاں نے اپنی بدی سے مجھے خوار کیااپنی اذیت سے مجھے رسوا کیا

وَیُعِیبُنِی بِوَلائِ ٲَوْلِیَائِکَ، وَیَبْھَتُنِی بِدَعْواہُ وَقَدْ جِئْتُ إلی مَوْضِعِ الدُّعَائِ وَضَمَانِکَ

تیرے اولیا کی ولایت کے باعث مجھے معیوب کیا اور ناروا باتوں سے مجھے مبہوت کر دیا ہے اب میں دعا مانگنے اس جگہ آیاہوں جہاں پر قبول کرنے کی

الْاِجَابَۃَ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَعِدْنِی عَلَیْہِ، السَّاعَۃَ السَّاعَۃَ۔ پھر خود کو

تو نے ضمانت دی ہے اے معبود! محمد(ص)و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور مجھے اس ظالم پر غلبہ دے ابھی اسی وقت

قبر شریف پر گرائے اور کہے: مَوْلایَ إمامِی مَظْلُومٌ اسْتَعْدی عَلَی ظَالِمِہِ، النَّصْرَ النَّصْرَ۔

میرا مولا و امام(ع) ہے جس پر ظلم ہوا میں ان پر ظلم کرنے والے کی شکایت کرتا ہوں مدد فرما مدد فرما ۔

کلمہ النصرکو اس وقت تک دہرائے جب تک سانس نہ ٹوٹے۔

(۴)روضہ امام حسین کے اعمال میں ایک وہ دعا ہے جسے ابن فہد(رح) نے عدۃ الداعی میں امام جعفر صادق  سے روایت کیا ہے کہ جو شخص خدا وند عالم سے کوئی حاجت رکھتا ہو تو وہ روضہ امام حسین پر سرہانے کی طرف کھڑے ہو کر یہ کہے:

یَا ٲَبا عَبْدِاللّهِ، ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ تَشْھَدُ مَقَامِی، وَتَسْمَعُ کَلامِی، وَٲَنَّکَ حَیٌّ عِنْدَ رَبِّکَ

اے ابو عبداللہ میں گواہ ہوں کہ آپ میرے کھڑے ہونے کی جگہ کو دیکھ رہے ہیں اورمیری بات سن رہے ہیں آپ اپنے رب کے

تُرْزَقُ،فَاسْٲَلْ رَبَّکَ وَرَبِّی فِی قَضَائِ حَوَائِجِی ۔

ہاں زندہ ہیں رزق پاتے ہیں پس اپنے اور میرے رب سے میری حاجات پوری ہونے کی دعا کریں۔

پس اس کی حاجت پوری ہو جائے گی۔

(5) اس حرم محترم کے اعمال میں دو رکعت نماز ہے جو سر اقدس کے پاس پڑھی جاتی ہے پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ رحمن اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ ملک پڑھے سید ابن طاؤس نے روایت کی ہے کہ جو شخص یہ نماز بجا لائے خدائے تعالیٰ اس کیلئے پچیس حج مقبولہ لکھے گا جو اس نے حضرت رسولﷺ کے ہمراہ کیے ہوں۔

(۶)اس حرم مبارک کے اعمال میں استخارہ بھی ہے اور اس کی کیفیت جیسا کہ علامہ مجلسی(رح) نے نقل فرمائی اور اصل روایت قرب الاسناد میں ہے کہ بہ سند صحیح حضرت امام جعفر صادق  سے منقول ہے کہ جو شخص قبر امام حسین کے سرہانے کھڑے ہو کر اپنے کسی مشکل کام میں سو مرتبہ طلب خیر کرے اور کہے:

وَالْحَمْدُ ﷲِ وَلاَِ الَہَ اِلَّا اللّهُ وَسُبْحَانَ اللّهِ ۔

اور حمد ہے خدا کیلئے خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور خدا پاک و پاکیزہ ہے۔

اس کے بعد خدائے تعالیٰ کی بڑائی اور ثنا کے ساتھ اس کا ذکر کرے اور سو مرتبہ طلب خیر یعنی اپنی بہتری کی دعا کرے تو خدائے تعالیٰ ضرور وہ امر انجام دے گا جو اس شخص کے لیے مفید و بہتر ہو گا‘ ایک روایت میں آیا ہے کہ خدا سے طلب خیر اس طرح کرے۔

اَسْتَخِیْرُ اللّهَ بِرَحْمَتِہٰ خِیِّرَۃً فِیْ عَافِیَۃٍ ۔

خدا سے بہتری کا طالب ہوں اس کی رحمت سے وہ بہتری جس میں آسائش ہو۔

(۷)شیخ اجل کامل ابوا القاسم جعفر بن قولویہ قمی(رح) نے امام جعفر صادق  سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:جب امام حسین کی زیارت کیلئے جائے تو خیر اور بھلائی کے سوا کوئی کلام نہ کرے کیونکہ رات دن ملائکہ حفظہ ان فرشتوں کے پاس آتے ہیں جو امام حسین کے روضہ اقدس پر مقیم ہیں وہ یہاں آ کر ان مقیم فرشتوں سے مصافحہ کرتے ہیں لیکن یہ ان کو شدت گریہ کی وجہ سے جواب نہیں دیتے اوروہ ہر وقت گریہ کرتے رہتے ہیں مگر زوال آفتاب اور طلوع فجر کے وقت خاموش ہوتے ہیں لہذا ملائکہ حفظہ ظہر کا انتظار کرتے ہیں اور طلوع فجر کے ظاہر ہونے تک انتظار کرتے ہیں اور ان دو اوقات میں ان سے کلام کرتے ہیں اور یہ آسمانی معاملات کے متعلق گفتگو کریں لیکن ان دو اوقات کے علاوہ قبر پر مقیم ملائکہ گفتگو نہیں کرتے اور گریہ اور دعا میں مشغول رہتے ہیں ۔ نیز آنجناب ہی سے روایت ہے کہ حق تعالیٰ چار ہزارفرشتے روضہ امام حسین پر معین کرتا ہے کہ وہ صبح سے ظہر تک بال کھلے غبار آلود ،مصیبت والوں کیطرح گریہ کرتے رہتے ہیں اور ظہر کے وقت دوسرے چار ہزار بھیجے جاتے ہیں جو اگلی صبح تک حضرت پر روتے ہیں اور فرشتوں کے اس طرح بدل کر آنے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس مضمون کی احادیث بہت زیادہ ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ امام حسین کے حرم پاک میں آپ پر رونا بڑا پسندیدہ فعل ہے بلکہ اسے اس حرم کے اعمال میں شمار کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ یہ محبان اہلبیت(ع) کے لیے رنج و غم کی جگہ اور مرثیہ پڑھنے کا مقام ہے ایک حدیث میں صفوان نے امام جعفر صادق  سے روایت کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملائکہ کا خدا کی بارگاہ میں اس طرح گریہ کرنا دراصل امیر المومنین اور امام حسین کے قاتلوں پر لعنت کرنے کے مترادف ہے ‘ اسی طرح جنات کے نوحہ کرنے اورامام حسین کی ضریح کے اردگرد موجود ملائکہ کے گریہ کرنے اور اس قدر غم زدہ حال میں ہونے کی حالت کو اگر کوئی شخص دیکھ لے تو وہ کھانا پینا اور سونا چھوڑ دے۔ عبد اللہ بن حماد بصری نے روایت کی ہے کہ امام جعفر صادق  نے مجھ سے فرمایا: میں نے سنا ہے کہ بعض اہل کوفہ اور دیگر مقامات کے لوگوں میں مرد و زن کی ایک تعداد15 شعبان کو قبر امام حسین پر آکر بعض قرآن خوانی کرتے ہیں‘ بعض امام حسین کی مصیبتوں کا ذکر کرتے ہیں اور ان پر نوحہ و مرثیہ پڑھتے ہیں۔

کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟ میں نے عرض کی کہ میں آپ پر قربان ہو جاؤں واقعاً ایسا ہی ہوتا ہے اور خود میں نے بھی ان چیزوں کو دیکھا ہے تب آپ نے فرمایا: حمد ہے ذات کر دگار کے لیے کہ جس نے لوگوں میں ایسے افراد پیدا کیے ہیں جو ہمارے پاس آتے ہیں ہماری مدح کرتے ہیں اور ہم پر نوحہ کرتے ہیں اور ہمارے دشمنوں پر لعن طعن کرتے ہیں ان کے فعل کو برا سمجھتے ہیں اور اس پر انہیں ڈراتے دھمکاتے ہیں اسی حدیث کے آغاز میں فرمایا گیا ہے کہ ایسے افراد بھی ہیں جو امام حسین کی زیارت کو جاتے ہیں اور ان پر روتے ہیں ان میں سے جو حضرت کی زیارت کو نہیں جاتا وہ بھی ان کی مصیبتوں پر رنجیدہ ہوتا ہے اور جب آپ کو یاد کرتا ہے تومارے غم کے اس کا دل جلتا ہے زیارت کو گیا ہوا شخص جب آپ کے فرزند کی قبر کو دیکھتا ہے جو آپ کی پائنتی میں واقع ہے تو وہ یاد کرتا ہے کہ آپ کا یہ فرزند صحرا میں پڑا ہے لوگوں نے ان کا حق غصب کیا اور چند کافر و مرتد افراد نے باہم مل کر ان کو شہید کر دیا اور انہیں دفن تک نہیں کیا فرات کا پانی ان پر بند کیا جب کہ جنگلی جانور اس سے سیراب ہوتے رہے اس طرح انہوں نے ان کے حق کو پامال کیا اور حضرت رسولﷺ کے حق اور وصیت کو ضائع کیا جو آنحضرت نے اپنے اہلبیت(ع) کیلئے کی تھی (مدعا یہ ہے کہ ایسے لوگ موجود ہیں جو اہل بیت کے حقوق کو پہنچانتے ہیں اور نہ پہنچاننے والے بھی موجود ہیں)۔

نیز ابن قولویہ(رح) نے حارث اعور سے روایت کی ہے کہ حضرت امیر المومنین نے فرمایا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں حضرت امام حسین پر کہ جو پشت کوفہ میں شہید ہوں گے قسم بخدا گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ بیابان کے حیوان شام سے صبح تک ان کی قبر کے اردگرد جمع ہو کر ان پر گریہ کر رہے ہیں:

پس جب یہ صورت ہے تو تمہیں ان پر جفا نہ کرنا چاہیے۔

(۸)سید بن طاؤس نے فرمایا: مستحب ہے کہ جب زائر آنجناب کی زیارت سے فارغ ہو کر باہر آنا چاہے تو خود کو ضریح مبارک سے لپٹائے اس پر بوسہ دے اور کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صَفْوَۃَ اللّهِ

آپ پر سلام ہو اے میرے مولا آپ پر سلام ہواسے خدا کی حجت آپ پر سلام ہو اے خدا کے پسند یدہ

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَالِصَۃَ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَتِیلَ الظَّمائِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا غَرِیبَ

آپ پر سلام ہو اے خدا کے مقرب خاص آپ پر سلام ہو اے تشنہ لب مقتول آپ پر سلام ہو اے تنہاؤں سے

الْغُرَبائِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ سَلامَ مُوَدِّعٍ لاَ سَئِمٍ وَلاَ قَالٍ، فَ إنْ ٲَمْضِ فَلا عَنْ مَلالَۃٍ وَ

تنہا آپ پر سلام ہواس وداع کرنے والے کا جو نہ تھکا ہے نہ اکتایا ہے پس اگر میں جاؤں تو ا س کی وجہ کوئی رنج نہیں اور اگر ٹھہروں

إنْ ٲُقِمْ فَلا عَنْ سُوئِ ظَنٍّ بِما وَعَدَ اللّهُ الصَّابِرِینَ، لاَ جَعَلَہُ اللّهُ آخِرَ الْعَھْدِ مِنِّی

تو مجھے کوئی بدگمانی نہیں اس وعدے پر جو خدا نے صابروں سے کررکھا ہے خدا اس زیارت کو میرے لیے آپ کی آخری

لِزِیارَتِکَ ، وَرَزَقَنِیَ اللّهُ الْعَوْدَ إلی مَشْھَدِکَ، وَالْمَقامَ بِفِنائِکَ، وَالْقِیامَ فِی حَرَمِکَ،

زیارت قرار نہ دے اور خدا مجھے نصیب کرے آپکی زیارت گاہ پر دوبارہ آنا آپکے آستان پر حاضر ہونا اور آپکے حرم میں قیام کرنا

وَ إیَّاہُ ٲَسْٲَلُ ٲَنْ یُسْعِدَنِی بِکُمْ، وَیَجْعَلَنِی مَعَکُمْ فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ ۔

اور اس سے سوال کرتا ہوںکہ مجھے آپ کے وسیلے سے خوش بخت بنائے اور دنیاو آخرت میں مجھ کو آپ کے ساتھ رکھے ۔

تیسرا مقصد

کیفیت زیارت امام حسین و حضرت عباس

واضح رہے کہ حضرت امام حسین کی جو زیارات نقل ہوئی ہیں ان کی دو قسمیں ہیں ان میں سے پہلی قسم وہ ہیں جن کے پڑھنے کا کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے انسان انہیں جس وقت چاہے پڑھ سکتا ہے ان کو زیارات مطلقہ کہا جاتا ہے دوسری قسم وہ زیارات ہیں جن کے پڑھنے کا مخصوص دن اور وقت مقرر ہے ان کو زیارات مخصوصہ کا نام دیا گیا ہے۔ان زیارتوں کا تذکرہ تین مطالب کے ضمن میں آرہا ہے ۔

پہلا مطلب

امام حسین کی زیارات مطلقہ

یہاں امام حسین کی بہت سی زیارات مطلقہ منقول ہیں ہم چند ایک کے تذکرے پر اکتفا کریں گے ۔

پہلی زیارت مطلقہ

شیخ کلینی(رح) نے کافی میں حسین بن ثویر سے روایت کی ہے کہ وہ کہ رہے تھے میں یونس بن ظبیان،مفضل بن عمر اور ابو سلمہ سراج امام جعفر صادق  کی خدمت میں حاضر تھے یونس بن ظبیان اور میرے درمیان گفتگو ہو رہی تھی جو عمر میں ہم سے بڑے تھے، انہوں نے امام کی خدمت میں گزارش کی کہ آپ پر قربان جاؤں! کبھی کبھار میں بنی عباس کی مجلس میں جا بیٹھتا ہوں لہذا اس وقت مجھ کو کیا پڑھنا چاہیے؟ آپ نے فرمایا کہ جب تم انکے ہاں جاؤ اور وہاں ہمیں یاد کرو تو یہ پڑھو:

اَللّٰھُمَّ اَرِنَا الرَّخَآئَ وَالسُّرُوْرَ۔

اے معبود! ہمیں آسائش و مسرت کا وقت دکھا۔

تاکہ جو ثواب تم چاہتے ہو وہ ہماری رجعت میں حاصل کر لو‘ اس نے کہا میں آپ پر فدا ہو جاؤں! میں امام حسین کو بہت یاد کرتا ہوں، اس وقت مجھے کیا پڑھنا چاہیے؟ آپ نے فرمایا کہ اس وقت یہ پڑھا کرو:

صَلَّی اللّهُ عَلَیْکَ یَا اَبَا عَبْدِ اللّهِ۔

خدا رحمت کرے آپ پر اے ابو عبداللہ(ع)۔

کیونکہ امام (ع)پر دور و نزدیک سے سلام پہنچ جاتا ہے پھر ارشاد فرمایا کہ جس زمانے میں امام حسین کو شہید کیا گیا تو آپ پر سات آسمانوں‘ سات زمینوں اور ہراس شے نے گریہ کیا جو، ان میں ہے اور جو ان کے درمیان ہے نیز جو چیزیں جنت میں اور جو جہنم میں خلق کی گئی ہیں حتیٰ کہ جو چیزیں دیکھی جا سکتی ہیں اور جو چیزیں نہیں دیکھی جا سکتیں سب نے آپ پر گریہ و بکا کی سوائے تین چیزوں کے جنہوں نے آپ پر گریہ نہیں کیا میں نے عرض کی آپ پر قربان ہو جاؤں! وہ کون سی تین چیزیں ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ وہ بصرہ ، دمشق اور آل عثمان ہیں اسکے ساتھ ہی میں نے عرض کیا میں آپ پر قربان جاؤں! میں امام حسین کی زیارت کو جانا چاہتا ہوں تو وہاں جا کر کیا کروں اور کیا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا کہ جب آنجناب(ع) کی زیارت کو جاؤ تو پہلے دریائے فرات پر غسل کرو‘ پاکیزہ لباس پہنو اور حرم پاک کی طرف ننگے پاؤں چلو کہ تم خدا اور اس کے رسول(ص) کے حرموں میں سے ایک حرم کی طرف جا رہے ہو‘ حرم کی جانب جاتے ہوئے بار بار یہ پڑھتے ہوئے چلو:

اَﷲُ اَکْبَرُ وَ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّهُ وَ سُبْحَانَ اللّهِ۔

خدا بزرگتر ہے اور خدا کے سوائ کوئی معبود نہیں خدا پاک و منزہ ہے ۔

اس کے علاوہ ہروہ ذکر دہراؤ جس میں خدائے تعالیٰ کی بزرگی اور بڑائی کا بیان ہو‘ نیز محمد و آل محمد پر درود بھیجتے جاؤ یہاں تک کہ حرم حسینی کے دروازے پر پہنچ جاؤ پس اس وقت یہ کہو:

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّهِ وَ ابْنَ حُجَّتِہٰ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا مَلآئِکَۃَ اللّهِ وَ زُوَّارِقَبْرِ

آپ پر سلام ہو اے حجت خدا کے فرزند سلام ہوتم پر اے خدا کے فرشتواور نبی خدا کے فرزند کی قبر

ابْنِ نَبِیِّ اللّهِ اسکے بعد دس قدم چل کر رک جاؤ اور تیس بار یہ کہو: اَﷲُ اَکْبَرُ پھر قبر مبارک کی طرف جاؤ

پر حاضری دینے والو خدا بزرگتر ہے۔

قبلہ کو اپنے دونوں کندھوں کے درمیان قرار دو یعنی پشت قبلہ کھڑے ہو جاؤ اور اپنا چہرہ قبر مبارک کی طرف کر کے پڑھو :

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّهِ وَابْنَ حُجَّتِہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَتِیلَ اللّهِ وَابْنَ قَتِیلِہِ

آپ پر سلام ہو اے حجت خدا اور حجت خدا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے کشتہ راہ خدا اور کشتہ راہ خدا کے فرزند

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ثَارَ اللّهِ وَابْنَ ثَارِہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وِتْرَ اللّهِ الْمَوْتُورَ فِی

آپ پر سلام ہوجن کے خون کا بدلہ خدا لے گا اور ایسے خون والے کے فرزند آپ پر سلام ہو اے مقتول راہ خدا کہ آپ کا خون

السَّمٰوَاتِ وَالْاََرْضِ ٲَشْھَدُ ٲَنَّ دَمَکَ سَکَنَ فِی الْخُلْدِ وَاقْشَعَرَّتْ لَہُ ٲَظِلَّۃُ الْعَرْشِ

آسمانوں اور زمین پر برسا میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کا خون بہشت میں ٹھہرا جس سے عرش کے پردے لرزنے لگے

وَبَکَیٰ لَہُ جَمِیْعُ الْخَلائِقِ وَبَکَتْ لَہُ السَّمَاوَاتُ السَّبْعُ وَالْاََرَضُونَ السَّبْعُ وَمَا فِیھِنَّ

اس خون پر کائنات روئی اور اس پر ساتوں آسمان ساتوں زمینیں روئیں اور جو کچھ ان میں ہے

وَمَا بَیْنَھُنَّ، وَمَنْ یَتَقَلَّبُ فِی الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ مِنْ خَلْقِ رَبِّنا، وَمَا یُریٰ وَمَا لاَ یُریٰ

اور جو ان کے درمیان ہے اور جو کچھ جنت و جہنم میں حرکت کرتا ہے وہ رویا ہمارے رب کی مخلوق سے وہ نظر آتا ہے یا نطر نہیں آتا

ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ حُجَّۃُ اللّهِ وَابْنُ حُجَّتِہِ، وَٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ قَتِیلُ اللّهِ وَابْنُ قَتِیلِہِ

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ حجت خدا اور حجت خدا کے فرزند ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کشتہ راہ خدا ور کشتہ راہ خدا کے فرزند ہیں

وَٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ ثارُ اللّهِ وَابْنُ ثارِہِ، وَٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ وِتْرُ اللّهِ الْمَوْتُورُ فِی السَّمٰوَاتِ

میں گواہی دیتا ہوں خدا آپکے اور آپکے والد کے خون کا بدلہ لے گا میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ راہ خدا کے مقتول ہیں جسکا خون آسمانوں

وَالْاََرْضِ، وَٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ قَدْ بَلَّغْتَ وَنَصَحْتَ وَوَفَیْتَ وَٲَوْفَیْتَ، وَجاھَدْتَ فِی سَبِیلِ

اور زمینوں میں برسا میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے تبلیغ فرمائی خیر اندیشی کی آپ نے وفا کی حق ادا کیا اور خدا کی راہ میں پوری

اللّهِ، وَمَضَیْتَ لِلَّذِی کُنْتَ عَلَیْہِ شَھِیداً وَمُسْتَشْھِداً وَشاھِداً وَمَشْھُوداً ٲَنَا عَبْدُاللّهِ

طرح جہاد کیا آپ اس ذات کے مطیع رہے جس پر آپ گواہ رہے اس پر گواہی لیتے رہے اسکے شاہد ہیں اور مشہود تھے میں خدا کا بندہ ہوں

وَمَوْلاکَ وَفِی طاعَتِکَ وَالْوافِدُ إلَیْکَ ٲَلْتَمِسُ کَمالَ الْمَنْزِلَۃِ عِنْدَ اللّهِ، وَثَباتَ

آپکا محب ہوں آپکی خدمت میں حاضر ہوں اور اس لیے آیا ہوں کہ میں خدا کے ہاں بلند مرتبے کی خواہش رکھتا ہوں آپ کی طرف

الْقَدَمِ فِی الْھِجْرَۃِ إلَیْکَ، وَالسَّبِیلَ الَّذِی لاَ یَخْتَلِجُ دُونَکَ مِنَ الدُّخُولِ فِی کِفالَتِک

سفر کرنے میں ثابت قدمی چاہتا ہوں اور وہ راستہ پانا چاہتا ہوں جس میں آپ کی قربت اور کفالت

الَّتِی ٲُمِرْتَ بِھا مَنْ ٲَرادَ اللّهَ بَدَٲ بِکُمْ، بِکُمْ یُبَیِّنُ اللّهُ الْکَذِبَ

کے حصول میں رکاوٹ نہ ہو جس کا آپ نے مجھے حکم فرمایا کہ خدا اپنا ارادہ آپ کے ذریعے ظاہر کرتا ہے آپ کے ذریعے جھوٹ کو

وَبِکُمْ یُبَاعِدُ اللّهُ الزَّمَانَ الْکَلِبَ، وَبِکُمْ فَتَحَ اللّهُ، وَبِکُمْ

آشکار کرتا ہے آپ کے وسیلے سے خدا نے برے وقت سے نجات دی خدا نے آپ کے ذریعے اﷲ نے افتتاح کیااور آپ ہی پر

یَخْتِمُ اللّهُ، وَبِکُمْ یَمْحُو مَا یَشائُ وَیُثْبِتُ، وَبِکُمْ یَفُکُّ الذُّلَّ مِنْ رِقابِنا، وَبِکُمْ یُدْرِکُ

اختتام کریگا آپکے ذریعے جو چاہے لکھتا اور مٹاتا ہے اور آپ کے وسیلے سے ہمیں ذلت سے نکالتا ہے اور آپکے وسیلے سے ہی خدا

اللّهُ تِرَۃَ کُلِّ مُؤْمِنٍ یُطْلَبُ بِھا وَبِکُمْ تُنْبِتُ الْاََرْضُ ٲَشْجارَھا وَبِکُمْ تُخْرِجُ الْاََرْضُ

ہر مومن کے خون ناحق کا بدلہ لیتا ہے اور آپ کے وسیلے سے زمین درختوں کو اگاتی ہے آپ ہی کے وسیلے سے زمین اپنے خزانے

ثِمارَھا وَبِکُمْ تُنْزِلُ السَّمائُ قَطْرَھا وَرِزْقَھا، وَبِکُمْ یَکْشِفُ اللّهُ الْکَرْبَ، وَبِکُمْ

ظاہر کرتی ہے آپکے وسیلے سے آسمان سے بارش اور رزق نازل ہوتا ہے آپکے وسیلے سے خد امصیبت دور کرتا ہے آپکے وسیلے سے

یُنَزِّلُ اللّهُ الْغَیْثَ، وَبِکُمْ تُسَبِّحُ الْاََرْضُ الَّتِی تَحْمِلُ ٲَبْدانَکُمْ وَتَسْتَقِرُّ جِبَالُھا عَلَی

خدا بارش برساتا ہے اور آپکے وسیلے سے زمین تسبیح کرتی ہے جس نے آپکے بدن اٹھا رکھے ہیں آپ کے ذریعے پہاڑ اپنی قرار گاہ پر

مَراسِیھا إرادَۃُ الرَّبِّ فِی مَقادِیرِ ٲُمُورِہِ تَھْبِطُ إلَیْکُمْ وَتَصْدُرُ مِنْ بُیُوتِکُمْ وَالصَّادِرُ

قائم ہیں خدا کا ارادہ اس کے امور کی تقدیر میں ہے جو تمہاری طرف آتے ہیں اور تمہارے گھروں میں صادر ہوتے ہیں

عَمَّا فُصِّلَ مِنْ ٲَحْکامِ الْعِبادِ، لُعِنَتْ ٲُمَّۃٌ قَتَلَتْکُمْ، وَٲُمَّۃٌ

اور وہ فیصلے نافذ ہوتے ہیں جو خدا بندوں کے بارے میں کرتا ہے لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپکو قتل کیا لعنت ہو اس گروہ پر جو

خالَفَتْکُمْ، وَٲُمَّۃٌ جَحَدَتْ وِلایَتَکُمْ، وَٲُمَّۃٌ ظَاھَرَتْ عَلَیْکُمْ، وَٲُمَّۃٌ

آپ کا مخالف ہوا لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپ کی ولایت کو نہ مانا لعنت ہو اس گروہ پر جو آپ کے دشمن کا معاون بنا لعنت ہو

شَھِدَتْ وَلَمْ تُسْتَشْھَدْ، الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی جَعَلَ النَّارَ مَٲْوَاھُمْ، وَبِئْسَ وِرْدُ

اس گروہ پر جو وہاں موجود تھا اور آپکے ساتھ شہید نہ ہوا تعریف اس خدا کیلئے ہے جس نے جہنم میں ان کا ٹھکانہ بنایا اور وہ آنے والوں

الْوَارِدِینَ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُودُ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ۔ پھر تین مرتبہ کہے: صَلَّیٰ

کے لئے کتنی بری جگہ ہے اور وہاں آنا کتنا برا ہے پس حمد خدا کے لیے ہے جو جہانوں کا رب ہے خدا کی

اللّهُ عَلَیْکَ یَا اَبَا عَبْدِاللّهِ تین مرتبہ یہ کہے: اِنَّا اِلیٰ اللّهِ مِمَّنْ خَالَفَکَ بَرِیٌ۔

رحمت ہو آپ پر اے ابو عبداﷲ(ع) میں خدا کے سامنے الگ ہوں آپکے مخالف سے۔

اس کے بعد امام حسین کے فرزند جناب علی اکبر(ع) کی قبر شریف کی طرف جائے جو آپ کے پاؤں کی جانب ہے ‘ وہاں کھڑے ہو کر یہ زیارت پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ

سلام ہوآپ پر اے رسول(ص) خدا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے امیر المومنین (ع)کے فرزند آپ پر سلام ہو

یَابْنَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ خَدِیجَۃَ وَفاطِمَۃَ، صَلَّی اللّهُ عَلَیْکَ،

اے حضرات حسن(ع) و حسین(ع) کے فرزند سلام ہو آپ اے خدیجہ الکبری و فاطمہ(ع) کے فرزند خدا رحمت کرے آپ پر

صَلَّی اللّهُ عَلَیْکَ صَلَّی اللّهُ عَلَیْکَ، لَعَنَ اللّهُ مَنْ قَتَلَکَ اس فقرے کو بھی تین مرتبہ دہرائے

خدا رحمت کرے آپ پر خدا رحمت کرے آپ پر، خدا لعنت کرے آپ کے قاتل پر۔

اور پھر تین مرتبہ کہے: ٲَنَا إلَی اللّهِ مِنْھُمْ بَرِیئٌ ۔

میں خدا کے سامنے ان سے بری ہوں۔

اس کے بعد گنج شہیداں میں شہدا کی طرف اشارہ کر کے انکی زیارات اسطرح پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، فُزْتُمْ وَاللّهِ، فُزْتُمْ وَاللّهِ، فُزْتُمْ

سلام ہو تم پر سلام ہو تم سب پر سلام ہو تم پر کہ تم کامیاب ہوئے بخدا تم کامیاب ہوئے بخدا تم کامیاب ہوئے

وَاللّهِ، فَلَیْتَ ٲَ نِّی مَعَکُمْ فَٲَ فُوزَ فَوْزاً عَظِیماً ۔

بخدااگر میں بھی تمہارے ساتھ ہوتا تو مجھے بھی عظیم کامیابی نصیب ہوتی ۔

پھر امام حسین کی ضریح مبارک پر آئے اور اسکی پشت کیطرف کھڑے ہو کر چھ رکعت نماز زیارت اداکرے یعنی دو رکعت نماز زیارت امام حسین دو رکعت نماز زیارت جناب علی اکبر(ع) اور دو رکعت نماز زیارت شہدا رضوان اللہ علیہم کیلئے ادا کرے پس یہ نماز ادا کرنے سے زیارت کے اعمال مکمل ہو جائینگے‘ اسکے بعد چاہے واپس چلا جائے اور چاہے تو وہاں چند روز مزیدقیام کرے۔

مؤلف کہتے ہیں شیخ طوسی(رح) نے تہذیب الاحکام میں اور شیخ صدوق(رح) نے من لا یحضرہ الفقیہ میں یہ زیارت نقل کی ہے شیخ صدوق(رح) نے ارشاد فرمایا ہے کہ میں نے مقتل اور مزار کی کتاب میں کئی ایک زیارتیں نقل کی ہیں لیکن یہاں یہ زیارت اس لیے درج کی ہے کہ یہ سند کے اعتبار سے دیگر زیارتوں کی نسبت زیادہ معتبر ہے اور میں اسے کافی سمجھتا ہوں۔

دوسری زیارت

شیخ کلینی(رح) نے امام علی نقی  سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا امام حسین کی قبر شریف کے پاس یہ زیارت پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ٲَبا عَبْدِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّهِ فِی ٲَرْضِہِ وَشَاھِدَہُ عَلَی

آپ پر سلام ہو اے ابو عبد اللہ آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین پر اس کی حجت اور اس کی مخلوق پر

خَلْقِہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ عَلِیٍّ الْمُرْتَضی اَلسَّلَامُ

اس کے گواہ آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) خدا کے فرزند آپ پر سلام ہواے علی مرتضی(ع) کے فرزند آپ پر

عَلَیْکَ یَابْنَ فاطِمَۃَ الزَّھْرائِ، ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ قَدْ ٲَ قَمْتَ الصَّلاۃَ، وَآتَیْتَ الزَّکاۃَ، وَٲَمَرْتَ

سلام ہو اے فاطمہ(ع) زہرا کے فرزند میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی زکوٰۃ دی نیک کاموں کا

بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَجاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللّهِ حَتَّی ٲَتَاکَ الْیَقِینُ فَصَلَّی

حکم دیا اور برے کاموں سے روکا اور آپ خدا کی راہ میں مصروف جہادرہے یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے پس آپ پر خدا

اللّهُ عَلَیْکَ حَیّاً وَمَیِّتاً۔ پھر قبر مبارک پر دایاں رخسار رکھے اور کہے: ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ عَلَی بَیِّنَۃٍ مِنْ

رحمت کرے دوران زندگی اور بعد موت میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اپنی روش میں اپنے رب کی روشن دلیل

رَبِّکَ، جِیْتُ مُقِرّاً بِالذُّنُوبِ لِتَشْفَعَ لِی عِنْدَ رَبِّکَ یَابْنَ رَسُولِ اللّهِ۔پھر ائمہ اطہار کا

پر ہیں میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے حاضر ہوں کہ آپ اپنے رب کے حضور میری سفارش کریں اے فرزند رسول(ص) خدا

نام لے اور کہے: ٲَشْھَدُ ٲَ نَّکُمْ حُجَجُ اللّهِ۔ پھر کہے: اکْتُبْ لِی عِنْدَکَ مِیثاقاً وَعَھْداً إنِّی

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ سب خدا کی حجت ہیں۔ آپ میرے لیے اپنے ہاں اقرار و پیمان لکھیں کہ میں حاضر

ٲَتَیْتُکَ مُجَدِّداً الْمِیثاقَ فَاشْھَدْ لِی عِنْدَ رَبِّکَ إنَّکَ ٲَنْتَ الشَّاھِدُ ۔

ہوا پیمان تازہ کرنے کے لیے پس آپ اپنے رب کے حضور میرے گواہ بنیں کیونکہ آپ ہی میرے گواہ ہیں۔

تیسری زیارت

یہ ایک مختصر زیارت ہے جسے سید بن طاؤس(رح) نے مزار میں نقل کیا اور فرمایا ہے کہ اس زیارت کی فضلیت بہت زیادہ ہے‘ جابر جعفی(رح) نے امام جعفر صادق  سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:تمہارے اور امام حسین کی قبر مبارک کے درمیان کس قدر فاصلہ ہے؟ میں نے عرض کی کہ ایک دن کی مسافت سے کچھ زیادہ ہے! آپ نے فرمایا کیا تم آنجناب کی زیارت کرنے جایا کرتے ہو؟ میں نے عرض کی کہ ہاں جاتا ہوں۔ آپ نے فرمایا کیا میں تجھے اس کے ثواب کی خوشخبری نہ دوں؟ میں نے عرض کی ہاں میں آپ پر فدا ہو جاؤں بشارت دیجئے! آپ نے فرمایا کہ بے شک جب تم میں سے کوئی شخص امام حسین کی زیارت کیلئے تیار ہوتا ہے تو آسمان میں فرشتے ایک دوسرے کو خوشخبری دیتے ہیں جب وہ سوار یا پیادہ اپنے گھر سے روانہ ہوتا ہے تو حق تعالیٰ ایک ہزار فرشتے اس پر مقرر کرتا ہے جو روضہ امام حسین پر پہنچنے تک اس کے لیے طلب رحمت کرتے رہتے ہیں پھر فرمایا کہ جب وہ شخص روضہ امام حسین کے دروازے پر پہنچتا ہے تو وہاں کھڑے ہو کر یہ کلمات زبان سے ادا کرتاہے تو خدائے تعالیٰ ہر کلمے کے بدلے میں اس پر رحمت بھیجتا ہے، میں نے عرض کی کہ وہ کلمات کون سے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ وہ کلمات یہ ہیں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ آدَمَ صَفْوَۃِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ نُوحٍ نَبِیِّ اللّهِ

آپ پر سلام ہو اے آدم(ع) کے وارث جو خدا کے چنے ہوئے ہیں آپ پر سلام ہو اے نوح(ع) کے وارث جو خدا کے نبی ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ إبْراھِیمَ خَلِیلِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ مُوسی کَلِیمِ اللّهِ

آپ پر سلام ہو اے ابراہیم(ع) کے وارث جو خدا کے خلیل ہیں سلام ہو آپ پراے موسیٰ (ع)کے وارث جو خدا کے کلیم ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عِیسی رُوحِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُحَمَّدٍ سَیِّدِ رُسُلِ

آپ پر سلام ہو اے عیسیٰ(ع) کے وارث جو خدا کی روح ہیں سلام ہوآپ پر اے محمد(ص) کے وارث جو خدا کے رسولوں کے

اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عَلِیٍّ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَخَیْرِ الْوَصِیِّینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ

سردار ہیں سلام ہو آپ پر اے علی(ع) کے وارث جو مومنوں کے امیر اور اوصیا میں سب سے بہتر ہیں آپ پر سلام ہو

یَا وارِثَ الْحَسَنِ الرَّضِیِّ الطَّاھِرِ الرَّاضِی الْمَرْضِیِّ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الصِّدِّیقُ

اے حسن(ع) کے وارث جو پسندیدہ پاک راضی شدہ پسندیدہ ہیں آپ پر سلام ہوکہ آپ ہی صدیق

الْاََکْبَرُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَ یُّھَا الْوَصِیُّ الْبَرُّ التَّقِیُّ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی الْاََرْواحِ الَّتِی

اکبر ہیں آپ پر سلام ہو اے وصی جو نیک کردارپرہیز گار ہیں سلام ہو آپ پر اور ان روحوں پر جو آپ کے آستانے پر

حَلَّتْ بِفِنائِکَ وَٲَناخَتْ بِرَحْلِکَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی الْمَلائِکَۃِ الْحَافِّینَ بِکَ ٲَشْھَدُ

حاضر ہوتی ہیں اور یہاں اپنی سواریاں کھڑی کرتی ہیں سلام ہو آپ پر اور ان فرشتوں پر جو آپکے گرد رہتے ہیں میں گواہی دیتا ہوں

ٲَنَّکَ قَدْ ٲَقَمْتَ الصَّلاۃَ، وَآتَیْتَ الزَّکَاۃَ، وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ،

کہ آپ نے نماز قائم کی زکوٰۃ ادا کی ہے نیک کاموں کا حکم فرمایا اور برے کاموں سے منع کیا

وَجاھَدْتَ الْمُلْحِدِینَ، وَعَبَدْتَ اللّهَ حَتَّی ٲَتَاکَ الْیَقِینُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ

آپ نے بے دینوں سے جہاد کیا اور خدا کی بندگی میں رہے یہاں تک کہ شہید ہو گئے آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت

اللّهِ وَبَرَکاتُہُ ۔

ہو اور اس کی برکات ہوں۔

پھر ضریح مبارک کی طرف چلے کہ اس کے اٹھائے جانے اور رکھے جانے والے ہر قدم کے بدلے میں اس کو ایسے شہید راہ خدا کا ثواب ملے گا جو اپنے خون میں غلطان ہو جب ضریح پاک کے قریب پہنچے تو رک جائے اور اپنا ہاتھ قبر شریف سے مس کرتے ہوئے یہ کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّهِ فِیْ اَرْضِہٰ۔

آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین پر اس کی حجت۔

اسکے بعد نماز پڑھے کہ وہاں بجا لائی گئی ہر رکعت کے عوض اسے اس شخص جتنا ثواب ملے گا جو ہزار حج و عمرہ بجا لا چکا ہو ہزار غلام آزاد کیا ہو اور کسی پیغمبر (ص)مرسل کے ہمراہ رہ کر ہزار مرتبہ جہاد کیا ہو تھوڑے سے فرق کیساتھ اس روایت کا مضمون مفضل بن عمر کی روایت میں ذکر ہو چکا ہے۔

چوتھی زیارت

معاویہ بن عمار سے نقل ہوا ہے کہ انہوں نے امام جعفر صادق  سے عرض کی کہ جب میں امام حسین کی زیارت کرنے جاؤں تو وہاں کیا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا کہ جب تم حضرت کی قبر مبارک پر جاؤ تو وہاںیہ زیارت پڑھو:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ٲَبا عَبْدِ اللّهِ صَلَّی اللّهُ عَلَیْکَ یَا ٲَبا عَبْدِ اللّهِ رَحِمَکَ اللّهُ یَا ٲَبا عَبْدِ

آپ پر سلام ہو اے ابو عبدا(ع)ﷲ خدا آپ پر درود بھیجے اے ابو عبداﷲ(ع) خدا آپ پر رحمت فرمائے اے ابو عبد

اللّهِ، لَعَنَ اللّهُ مَنْ قَتَلَکَ، وَلَعَنَ اللّهُ مَنْ شَرِکَ فِی دَمِکَ، وَلَعَنَ اللّهُ مَنْ

اﷲ، خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کو قتل کیا خدا لعنت کرے اس پر جو آپ کا خون بہانے میں شریک ہواخدا لعنت کرے اس

بَلَغَہُ ذلِکَ فَرَضِیَ بِہِ، ٲَنَا إلَی اللّهِ مِنْ ذلِکَ بَرِیئٌ ۔

پر جو آپ کی شہادت کا سن کر خوش ہوا میں خدا کے سامنے اس جرم سے اظہار بے زاری کرتا ہوں۔

پانچویں زیارت

معبتر سند سے نقل ہوا ہے کہ امام موسیٰ کاظم  نے ابراہیم بن ابی البلاد سے فرمایا کہ جب تم امام حسین کی زیارت کو جاتے ہو تو وہاں کیا پڑھتے ہو؟ اس نے کہا کہ میں یہ کہا کرتا ہوں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ٲَبا عَبْدِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللّهِ ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ قَدْ ٲَقَمْتَ

آپ پر سلام ہو اے ابو عبدا(ع) للہ آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) اللہ خدا کے فرزند میں گواہی دیتا ہوںکہ آپ نے نماز

الصَّلاۃَ وَآتَیْتَ الزَّکَاۃَ وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَدَعَوْتَ إلی سَبِیلِ

قائم کی زکوٰۃ ادا کی ہے آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برائیوں سے منع فرمایا آپ نے لوگوں کو اپنے رب کے راستے

رَبِّکَ بِالْحِکْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ، وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ الَّذِینَ سَفَکُوا دَمَکَ وَاسْتَحَلُّوا

کی طرف بلایا دانشمندی اور بہترین نصیحت کے ساتھ میں گواہی دیتا ہوں یقیناً ان لوگوں نے آپ کا خون بہایا اور آپ کی

حُرْمَتَکَ مَلْعُونُونَ مُعَذَّبُونَ عَلَی لِسانِ داوُدَ وَعِیسَی بْنِ مَرْیَمَ ذلِکَ بِما عَصَوْا

بے احترامی کی وہ لعنتی اورعذاب والے ہیں داؤد(ع) اورعیسیٰ (ع)بن مریم(س) کی زبان مبارک پر نافرمانی

وَکانُوا یَعْتَدُونَ ۔اس پر حضرت نے فرمایا یہ صحیح ہے۔

اور ظلم کی وجہ سے۔

چھٹی زیارت

امام جعفر صادق سے روایت ہے کہ آپ نے عمار ساباطی سے ارشاد فرمایا کہ جب تم امام حسین کی ضریح مبارک کے پاس پہنچو تو یہ زیارت پڑھو:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ

آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) خدا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے امیر المومنین(ع) کے فرزند آپ پر سلام ہو

یَا ٲَبا عَبْدِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ شَبابِ ٲَھْلِ الْجَنَّۃِ وَرَحْمَۃُ اللّهِ وَبَرَکاتُہُ

اے ابو عبداللہ آپ پر سلام ہو اے جنت کے جوانوں کے سردار خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ رِضَاہُ مِنْ رِضَی الرَّحْمَٰنِ وَسَخَطُہُ مِنْ سَخَطِ الرَّحْمَٰنِ

آپ پر سلام ہو اے خدا کی رضا سے راضی اور خدا کی ناراضگی میں ناراض ہونے والے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ٲَمِینَ اللّهِ، وَحُجَّۃَ اللّهِ، وَبابَ اللّهِ، وَالدَّلِیلَ عَلَی اللّهِ، وَالدَّاعِیَ

آپ پر سلام ہو اے خدا کے امانتدار خدا کی حجت دروازہ خدا کی طرف لے جانے والے اور خدا کی طرف بلانے والے

إلَی اللّهِ، ٲَشْھَدُ ٲَ نَّکَ قَدْ حَلَّلْتَ حَلالَ اللّهِ، وَحَرَّمْتَ حَرامَ اللّهِ، وَٲَ قَمْتَ الصَّلاۃَ

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے حلال خدا کو حلال بتایا اور حرام خداکو حرام قرار دیا آپ نے نماز قائم کی

وَآتَیْتَ الزَّکَاۃَ، وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ، وَدَعَوْتَ إلَی سَبِیلِ رَبِّکَ

زکوٰۃ دی ہے آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے منع فرمایا آپ نے اپنے رب کے راستے کی

بِالْحِکْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ وَٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ وَمَنْ قُتِلَ مَعَکَ شُھَدائُ ٲَحْیائٌ عِنْدَ

طرف دانش مندی اور بہترین نصیحت کے ساتھ دعوت دی میں گواہی دیتا ہوں کہ جو افراد آپ کے ساتھ قتل ہوئے وہ شہیدہیں رب

رَبِّکُمْ تُرْزَقُونَ، وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ قاتِلَکَ فِی النَّارِ، ٲَدِینُ اللّهَ بِالْبَرائَۃِ مِمَّنْ قَتَلَکَ

کے ہاں زندہ ہیں رزق پاتے ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے قاتل جہنم میں ہیں میں خدا کے دین پر ہوں اس سے بیزار ہوں

وَمِمَّنْ قاتَلَکَ وَشایَعَ عَلَیْکَ وَمِمَّنْ جَمَعَ عَلَیْکَ، وَمِمَّنْ سَمِعَ صَوْتَکَ

جس نے آپکو قتل کیا جو آپ سے لڑا آپ کے دشمنوں کے ساتھ رہا جس نے آپ پر چڑھائی کی اور وہ بھی جس نے آپ کی پکار سنی

وَلَمْ یُعِنْکَ، یَا لَیْتَنِی کُنْتُ مَعَکُمْ فَٲَ فُوزَ فَوْزاً عَظِیماً۔

اور آپ کی مدد نہ کی اے کاش کہ میں آپ کے ساتھ ہوتا اور عظیم کامیابی حاصل کرتا۔

مؤلف کہتے ہیں کہ یہ زیارت مزار ابن قولویہ سے نقل کی گئی ہے۔

ساتویں زیارت

شیخ نے مصباح میں صفوان جمال (ساربان) سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے ہیں: میں نے امام جعفر صادق  سے امام حسین کی زیارت کیلئے اجازت مانگی اور یہ خواہش بھی کی آپ مجھے زیارت کے آداب اور طریقے تعلیم فرمائیں تب آپ نے فرمایا کہ اے صفوان زیارت کو جانے سے تین دن پہلے روزہ رکھو اور جب تیسرا روزہ رکھو تو اس دن غسل کرو اور اپنے اہل و عیال کو اکھٹا کر کے یہ دعا پڑھو:

اَللَّھُمَّ اِنِّیِ اَسْتَوْدِعُکَ...تا آخر اور جب دریائے فرات کے کنارے پہنچو تو وہاں غسل کرو۔

اے معبود بے شک میں نے انہیں تیرے سپرد کیا ہے ۔

کیونکہ میرے پدر گرامی نے اپنے والد ماجد سے اور انہوں نے حضرت رسول سے خبر دی ہے کہ آنحضرت(ص) نے فرمایا: میرا بیٹا حسین میرے بعد فرات کے کنارے شہید کیا جائے گا۔

پس جو شخص ان کی زیارت کو جائے اور فرات میں غسل کرے تو اس کے گناہ اس طرح دھل جائیں گے جیسا کہ وہ اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا تھا۔ جب وہ دریائے فرات پر غسل کرے تواس دوران یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ اللّهِ وَبِاللّهِ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ نُوراً وَطَھُوراً وَحِرْزاً وَشِفائً مِنْ کُلِّ دائٍ وَسُقْمٍ

خدا کے نام اور خدا کی ذات سے اے معبود! قرار دے اس غسل کو روشن پاکیزہ اور شفا دینے والا ہر مرض ہر بیماری ہر آفت اور ہر

وآفَۃٍ وَعاھَۃٍ، اَللّٰھُمَّ طَھِّرْ بِہِ قَلْبِی، وَاشْرَحْ بِہِ صَدْرِی، وَسَھِّلْ لِی بِہِ ٲَمْرِی۔

برائی سے بچانے والا اے معبود! پاک کر دے اس سے میرے دل کو کھول دے اس سے میرے سینے کو اور آسان کردے اسکے ذریعے میرا کام۔

جب غسل کر چکے تو پاکیزہ لباس پہنے اور اس گھاٹ کے قریب دو رکعت نماز بجا لائے کہ یہ وہی زمین ہے جس کی شان خدا نے بیان کی ہے اورزمین کے کئی حصے آپس میں ملے ہوئے ہوتے ہیں‘ انگور کے باغ کھیتی اور کھجور کے درخت کہ بعض کی ایک جڑ دو شاخیں اور بعض کی ایک شاخ جبکہ وہ سب ایک ہی پانی سے سیراب کیے جاتے ہیںاور میوؤں میں سے بعض کو بعض پر ہم فوقیت دیتے ہیں جب نماز پڑھ لے تو امام حسین کے حرم مبارک کی طرف آہستہ آہستہ چل کر جائے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ ایک ایک قدم کے بدلے میں حج و عمرہ کا ثواب عطا کرے گا چلتے ہوئے نہایت عاجز و انکساری کے ساتھ ذکر خدا اور گریہ و زاری کرتا جائے اور بہ کثرت یہ کہے:

اَﷲُ اَکْبَرُ وَ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّهُ ۔

خدا بزرگتر ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔

نیز خدائے تعالیٰ کی حمد و ثنا کرتا جائے رسول اللہ(ص) اور امام حسین پر درود وسلام پڑھتا ہوا چلے امام حسین کے قاتلوں پر لعنت بھیجے اور ان پر بیزاری ظاہر کرے جنہوں نے محمد(ص) و آل محمد(ص) پر ظلم کی ابتدا کی جب حرم شریف کے دروازے پر پہنچے تو یہ کلمات کہے:

اللّهُ ٲَکْبَرُ کَبِیراً، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیراً، وَسُبْحانَ اللّهِ بُکْرَۃً وَٲَصِیلاً، الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی

خدا بزرگتر ہے خدا کے لیے بہت زیادہ حمد ثنا ہے اور خدا پاک ومنزہ ہے ہر صبح و شام حمد ہے خدا کے لیے جس نے

ھَدَانا لِھذا وَمَا کُنَّا لِنَھْتَدِیَ لَوْلاَ ٲَنْ ھَدَانَا اللّهُ لَقَدْ جَائَتْ رُسُلُ رَبِّنا بِالْحَقِّ پھر کہے:

ہمیں یہ راہ دکھائی اور ہم راہ نہ پاتے اگر خدا ہمیں راستہ نہ دکھاتابے شک خدا کے رسول(ص) حق کے ساتھ آئے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خاتَمَ النَّبِیِّینَ

آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسول(ص) سلام ہو آپ پر اے خدا کے نبی(ص) آپ پر سلام ہو اے نبیوں کے خاتم

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْمُرْسَلِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ٲَمِیرَ

آپ پر سلام ہو اے رسولوں کے سردار آپ پر سلام ہو اے خدا کے حبیب سلام ہو آپ پر اے مومنوں کے

الْمُوَمِنِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْوَصِیِّینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَائِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِینَ

امیر آپ پر سلام ہو اے اوصیا کے سرکردہ آپ پر سلام ہو اے چمکتے ہوئے چہروں والوں کے پیشوا

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ فاطِمَۃَ سَیِّدَۃِ نِسائِ الْعالَمِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی الْاََئِمَّۃِ مِنْ

آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہرا(ع) کے فرزند جو تمام عورتوں کی سردار ہیں آپ پر سلام ہواور ان ائمہ(ع) پر جو آپ کی

وُلْدِکَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَصِیَّ ٲَمِیرِ الْمُوَْمِنِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الصِّدِّیقُ الشَّھِیدُ

اولاد سے ہیں سلام ہو آپ پر اے امیر المومنین(ع) کے جانشین آپ پر سلام ہوجو کہ صدیق و شہید ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا مَلائِکَۃَ اللّهِ الْمُقِیمِینَ فِی ھذَا الْمَقامِ الشَّرِیفِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ

آپ پر سلام ہو اے خدا کے فرشتو جو اس بابرکت مقام پر رہتے ہو آپ پر سلام ہو

یَا مَلائِکَۃَ رَبِّی الْمُحْدِقِینَ بِقَبْرِ الْحُسَیْنِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ مِنِّی ٲَبَداً مَا بَقِیتُ وَبَقِیَ

اے خدا کے وہ فرشتو جو قبر حسین(ع) کے ارد گرد کھڑے ہو سلام ہو اس امام پر سلام ہو تم پر میری طرف سے جب تک زندہ ہوں اور جب

اللَّیْلُ وَالنَّھارُ۔ پھر کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ٲَبا عَبْدِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللّهِ

تک دن رات باقی ہیں آپ پر سلام ہو اے ابو عبداﷲ(ع) آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) خدا کے فرزند

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ ٲَمِیرِ الْمُوَْمِنِینَ عَبْدُکَ وَابْنُ عَبْدِکَ، وَابْنُ ٲَمَتِکَ ، الْمُقِرُّ بِالرِّقِّ

آپ پر سلام ہو اے امیر المومنین(ع) کے فرزند آپ کا غلام آپ کے غلام کا بیٹا اور آپ کی کنیز کابیٹا غلامی کا اقرار کرتا ہے

وَالتَّارِکُ لِلْخِلافِ عَلَیْکُمْ، وَالْمُوالِی لِوَ لِیِّکُمْ، وَالْمُعَادِی لِعَدُوِّکُمْ، قَصَدَ حَرَمَکَ

اور آپ کی مخالفت ترک کر رہا ہے یہ آپ کے دوستوں کا دوست اور آپ کے دشمنوں کادشمن ہے آپ کے آستان پر آیا

وَاسْتَجارَ بِمَشْھَدِکَ، وَتَقَرَّبَ إلَیْکَ بِقَصْدِکَ، ئَ ٲَدْخُلُ یَا رَسُولَ اللّهِ

اور آپ کے روضہ کی پناہ لیے ہوئے ہے آپ کے قریب ہوا ہے آپ کی تمنا کرتے ہوئے کیا اندرآجاؤں اے خدا کے رسول(ص) کیا

ئَ ٲَدْخُلُ یَا نَبِیَّ اللّهِ ئَ ٲَدْخُلُ یَا ٲَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ئَ ٲَدْخُلُ یَا سَیِّدَ الْوَصِیِّینَ ئَ ٲَدْخُلُ

میں اندر آجاؤں اے نبی کیا میں اندر آجاؤں اے مومنوں کے امیر کیا اندر آ جاؤںاے اوصیائ کے سردار کیا اندر آ جاؤں

یَا فاطِمَۃُ سَیِّدَۃَ نِسائِ الْعَالَمِینَ ئَ ٲَدْخُلُ یَا مَوْلایَ یَا ٲَبا عَبْدِ اللّهِ ئَ ٲَدْخُلُ یَا مَوْلایَ

اے فاطمہ(ع) دو جہانوں کی عورتوں کی سردار کیا اندر آ جاؤں اے میرے آقااے ابو عبداﷲ(ع) کیا اندر آ جاؤں اے میرے مولا

یَابْنَ رَسُولِ اللّهِ۔

اے رسول(ص) خداکے فرزند۔

اس مرحلے پر اگر زائر کے دل میں سوز اور آنکھوںمیں آنسو آجائیں تو اسکو داخل ہونے کی اجازت تصور کرے اور حرم شریف کے اندر داخل ہو جائے ‘ داخل ہوتے ہوئے یہ کلمات کہے:

الْحَمْدُ لِلّٰہِ الْواحِدِ الْاََحَدِ الْفَرْدِ الصَّمَدِ الَّذِی ھَدانِی لِوِلایَتِکَ، وَخَصَّنِی بِزِیارَتِکَ

خدا کی حمد ہے جو یکتا ہے یگانہ ہے اکیلا ہے بے نیاز ہے جس نے مجھے آپ کی ولایت کا راستہ بتایا مجھ کو آپ کی زیارت کیلئے مخصوص

وَسَھَّلَ لِی قَصْدَکَ۔ پھر قبر پاک کے قریب جائے اور سرہانے کھڑے ہوکر کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ

کیا اور آپ کی طرف آنے میں سہولت دی آپ پر سلام ہو

یَا وَارِثَ آدَمَ صَفْوَۃِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ نُوحٍ نَبِیِّ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا

اے آدم(ع) کے وارث جو خدا کے چنے ہوئے ہیں سلام ہو آپ پر اے نوح (ع)کے وارث جو خدا کے نبی ہیں آپ پر سلام ہو اے

وارِثَ إبْراھِیمَ خَلِیلِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُوسی کَلِیمِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ

ابراہیم(ع) کے وارث جو خدا کے خلیل ہیں سلام ہو آپ پراے موسیٰ(ع) کے وارث جو خدا کے کلیم ہیں آپ پر سلام ہو

یَا وارِثَ عِیسی رُوحِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُحَمَّدٍ حَبِیبِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ

اے عیسیٰ(ع) کے وارث جو خدا کی روح ہیں سلام ہوآپ پر اے محمد(ص) کے وارث جو خدا کے حبیب ہیں آپ پر سلام ہو

یَا وارِثَ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفی اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ

اے امیر المومنین  کے وارث و جانشین آپ پر سلام ہو اے محمدمصطفی(ص) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے علی مرتضی (ع)

عَلِیٍّ الْمُرْتَضی، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ فاطِمَۃَ الزَّھْرائِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ خَدِیجَۃَ

کے فرزند آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہرا(س) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے خدیجہ الکبریٰ(ع) کے

الْکُبْری اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ثارَ اللّهِ وَابْنَ ثارِہِ وَالْوِتْرَ الْمَوْتُورَ، ٲَشْھَدُ

فرزند آپ پر سلام ہو اے خدا کے نام پر قربان ہونے والے اور قربان ہونے والے کے فرزند اے ناحق بہائے گئے خون، میں گواہی

ٲَنَّکَ قَدْ ٲَقَمْتَ الصَّلاۃَ، وَآتَیْتَ الزَّکَاۃَ، وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ

دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دی آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اوربرے کاموں سے منع فرمایا

وَٲَطَعْتَ اللّهَ وَرَسُولَہُ حَتَّی ٲَتَاکَ الْیَقِینُ، فَلَعَنَ اللّهُ ٲُمَّۃً قَتَلَتْکَ، وَلَعَنَ اللّهُ

آپ خدا و رسول(ص) (ص) کی اطاعت میں رہے یہاں تک کہ شہید ہو گئے پس خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے آپ کو قتل کیا خدا کی لعنت ہو

ٲُمَّۃً ظَلَمَتْکَ، وَلَعَنَ اللّهُ ٲُمَّۃً سَمِعَتْ بِذلِکَ فَرَضِیَتْ بِہِ، یَا مَوْلایَ یَا ٲَبا عَبْدِ اللّهِ

اس گروہ پر جس نے آپ پر ظلم ڈھایا اور خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے یہ واقعہ سنا تو وہ اس پر خوش ہوا اے میرے آقا اے ابو عبداﷲ(ع)

ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ کُنْتَ نُوراً فِی الْاََصْلابِ الشَّامِخَۃِ وَالْاََرْحامِ الْمُطَھَّرَۃِ، لَمْ تُنَجِّسْکَ

میں گواہی دیتا ہوں بے شک آپ وہ نور ہیں جو بلند مرتبہ صلبوں اور پاک و پاکیزہ رحموں میں منتقل ہوتا آیا آپ زمانہ جاہلیت کی

الْجَاھِلِیَّۃُ بِٲَنْجَاسِھا وَلَمْ تُلْبِسْکَ مِنْ مُدْلَھِمَّاتِ ثِیَابِھا وَٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ مِنْ دَعائِمِ الدِّینِ

ناپاکیوں سے آلودہ نہ ہوئے اور اس زمانے کے ناپاک لباسوں میں ملبوس نہ ہوئے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ دین کے نگہبان اور مومنوں

وَٲَرْکانِ الْمُؤْمِنِینَ وَٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ الْاِمامُ الْبَرُّ التَّقِیُّ الرَّضِیُّ الزَّکِیُّ الْھادِی الْمَھْدِیُّ،

کے رکن ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ وہ امام ہیں جو نیک کردار پرہیز گار پسندیدہ پاکیزہ ہدایت دینے والے اور ہدایت پائے ہوئے ہیں

وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ الْاََئِمَّۃَ مِنْ وُلْدِکَ کَلِمَۃُ التَّقْوی وَٲَعْلامُ الْھُدی وَالْعُرْوَۃُ الْوُثْقی

میں گواہی دیتا ہوں کہ جو امام آپ کی اولاد سے ہوئے ہیں وہ پرہیز گاری کے مظہر ہدایت کے نشان مضبوط و محکم رسی

وَالْحُجَّۃُ عَلَی ٲَھْلِ الدُّنْیا وَٲُشْھِدُ اللّهَ وَمَلائِکَتَہُ وَٲَنْبِیائَہُ وَرُسُلَہ، ٲَنِّی بِکُمْ مُؤْمِنٌ

اور دنیا والوں پر خدا کی دلیل و حجت ہیں میں گواہ بناتا ہوں اس کے فرشتوں کو اور اس کے نبیوں اور رسولوں کو کہ میں آپ پر اور آپ

وَبِ إیَابِکُمْ مُوقِنٌ، بِشَرائِعِ دِینِی، وَخَواتِیمِ عَمَلِی، وَقَلْبِی لِقَلْبِکُمْ سِلْمٌ، وَٲَمْرِی

کے باپ دادا پرایمان رکھتا ہوں اپنے دین کے احکام اور اپنے عمل کے انجام پر میرا دل آپ کے دل کے ساتھ ہے اور میرا کام

لاََِمْرِکُمْ مُتَّبِعٌ، صَلَواتُ اللّهِ عَلَیْکُمْ، وَعَلَی ٲَرْواحِکُمْ، وَعَلَی ٲَجْسادِکُمْ، وَعَلَی

آپ کی پیروی ہے خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر آپ کی روحوں پر آپ کے پاک وجودوں پر

ٲَجْسامِکُمْ، وَعَلَی شاھِدِکُمْ، وَعَلَی غائِبکُمْ وَ عَلَی ظاھِرِکُمْ وَعَلَی باطِنِکُمْ ۔

اور ر حمت ہو آپ میں سے حاضر پر اور غائب پر رحمت ہو آپ کے ظاہر و عیاں اور آپ کے باطن پر۔

اس کے بعد اپنے آپ کو قبر سے لپٹائے اس پر بوسہ دے اور کہے:

بِٲَبِی ٲَنْتَ وَٲُمِّی یَابْنَ رَسُولِ اللّهِ، بِٲَبِی ٲَنْتَ وَٲُمِّی یَا ٲَبا عَبْدِ اللّهِ، لَقَدْ عَظُمَتِ

میرے ماں باپ آپ پر قربان اے رسولخدا(ص) کے فرزند میرے ماں باپ آپ پر قربان اے ابو عبداللہ (ع) بے شک ہمارے لیے آپ کا

الرَّزِیَّۃُ، وَجَلَّتِ الْمُصِیبَۃُ بِکَ عَلَیْنا وَعَلَی جَمِیعِ ٲَھْلِ السَّمٰوَاتِ وَالْاََرْضِ، فَلَعَنَ

سوگ بہت زیادہ اور آپ کی مصیبت ہمارے لیے بہت بڑی اور بھاری ہے سب آسمانوں میں رہنے والوں اور زمین والوں پر پس

اللّهُ ٲُمَّۃً ٲَسْرَجَتْ وَٲَلْجَمَتْ وَتَھَیَّٲَتْ لِقِتالِکَ، یَا مَوْلایَ یَا ٲَبا عَبْدِ اللّهِ، قَصَدْتُ

خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے گھوڑے کو لگام لگائی، زین کسی اور آپ سے لڑنے کو تیار ہوئے اے میرے مولا اے ابو عبداﷲ(ع) میں

حَرَمَکَ، وَٲَ تَیْتُ إلی مَشْھَدِکَ، ٲَسْٲَلُ اللّهَ بِالشَّٲْنِ الَّذِی لَکَ عِنْدَہُ

آپ کی بارگاہ میں چل کر آیا ہوں اور آپ کے روضے کے قریب پہنچا ہوںسوال کرتا ہوں خدا سے آپ کی شان کے واسطے

وَبِالْمَحَلِّ الَّذِی لَکَ لَدَیْہِ ٲَنْ یُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَٲَنْ یَجْعَلَنِی مَعَکُمْ

جو اس کے ہاں ہے اور آپ کے مقام کے واسطے جو اس کے حضور میں ہے کہ وہ محمد(ص) و آل محمد(ع) پر رحمت کرے نیز یہ کہ وہ مجھ کو دنیا اور

فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ ۔

آخرت میں آپ کے ساتھ رکھے۔

اب دو رکعت نماز زیارت قبر مبارک کے سرہانے کی طرف ادا کرے کہ اس میں حمد کے ساتھ جو سورہ چاہے پڑھا کرے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ إنِّی صَلَّیْتُ وَرَکَعْتُ وَسَجَدْتُ لَکَ وَحْدَکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ لاََِنَّ الصَّلاۃَ وَالرُّکُوعَ

اے معبود! بے شک میں نے تیرے لیے نماز پڑھی رکوع کیا اور سجدہ کیا ہے کہ تو یگانہ ہے تیرا کوئی شریک نہیں یہی وجہ ہے کہ نماز رکوع

وَالسُّجُودَ لاَ تَکُونُ إلاَّ لَکَ، لاََِنَّکَ ٲَنْتَ اللّهُ لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ

اور سجدہ نہیں ہوتا مگر صرف تیرے ہی لیے کہ بے شک تو وہ اللہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں اے معبود محمد(ص) و آل محمد(ع) پر

وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَبْلِغْھُمْ عَنِّی ٲَفْضَلَ السَّلامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَارْدُدْ عَلَیَّ مِنْھُمُ السَّلامَ اَللّٰھُمَّ

درود بھیج اور ان کو میری طرف سے بہترین سلام اور دعا پہنچا اور لوٹا مجھ پر ان کی طرف سے دعا سلامتی اے معبود!

وَھَاتَانِ الرَّکْعَتانِ ھَدِیَّۃٌ مِنِّی إلی مَوْلایَ الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ عَلَیْھِمَا اَلسَّلَامُ ۔ اَللّٰھُمَّ

یہ دو رکعت نماز ہدیہ ہے میری طرف سے میرے مولا حسین ابن علی علیہما السلام کی خدمت میں اے معبود!

صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَیْہِ وَتَقَبَّلْ مِنِّی وَٲْجِرْنِی عَلَی ذلِکَ بِٲَ فْضَلِ ٲَمَلِی وَرَجائِی

محمد(ص) پر اور حسین(ع) پر رحمت فرما اور میرا یہ عمل قبول فرما اور مجھ کو اس پر وہ بہترین اجر دے جسکی میں تجھ سے امید کرتا ہوں جب تیرے اس

فِیکَ وَفِی وَلِیِّکَ یَا وَلِیَّ الْمُؤْمِنِینَ ۔

ولی اور مومنوں کے مولا کے دربار میں ہوں۔

اس کے بعد امام حسین کی پائنتی کی طرف جائے اور جناب علی اکبر(ع)کی زیارت ان کی قبر کے نزدیک کھڑے ہو کر اس طرح پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ نَبِیِّ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ

آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) خدا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے نبی (ص)خدا کے فرزند سلام ہو آپ پر اے امیر المومنین (ع)

ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ الْحُسَیْنِ الشَّھِیدِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الشَّھِیدُ

کے فرزند آپ پر سلام ہو اے حسین(ع) شہید کے فرزند سلام ہو آپ پر کہ آپ شہید ہیں شہید کے فرزند ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَ یُّھَا الْمَظْلُومُ وَابْنُ الْمَظْلُومِ، لَعَنَ اللّهُ ٲُمَّۃً قَتَلَتْکَ، وَلَعَنَ اللّهُ ٲُمَّۃً

آپ پر سلام ہو کہ آپ مظلوم اور مظلوم کے فرزند ہیں خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے آپکو قتل کیا خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے

ظَلَمَتْکَ، وَلَعَنَ اللّهُ ٲُمَّۃً سَمِعَتْ بِذلِکَ فَرَضِیَتْ بِہِ۔ پھر اپنے آپ کو قبر سے لپٹائے بوسہ دے اور کہے:

آپ پر ظلم کیا خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے یہ واقعہ سنا تو اس پر خوش ہوئے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَ لِیَّ اللّهِ وَابْنَ وَ لِیِّہِ، لَقَدْ عَظُمَتِ الْمُصِیبَۃُ وَجَلَّتِ

سلام ہو آپ پر اے ولی خدا کے فرزند یقیناً آپ کے دکھ اور آپ کا سوگ

الرَّزِیَّۃُ بِکَ عَلَیْنا وَعَلَی جَمِیعِ الْمُسْلِمِینَ، فَلَعَنَ اللّهُ ٲُمَّۃً قَتَلَتْکَ، وَٲَبْرَٲُ إلَی اللّهِ

ہمارے لیے اورتمام مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہے پس خدا کی لعنت ہو آپ کو قتل کرنے والوں پر اور میں آپکے اور خداکے

وَ إلَیْکَ مِنْھُمْ ۔

سامنے ان سے بیزار ہوں۔

اب حضرت علی اکبر(ع) کے قریب گنج شہیداں کی طرف رخ کرے کہ جہاں کربلا کے دیگر شہدا دفن ہیں پس ان سب کی زیارت اس طرح پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَوْلِیائَ اللّهِ وَٲَحِبَّائَہُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَصْفِیائَ اللّهِ وَٲَوِدَّائَہُ

اے! اولیا اللہ آپ پر سلام ہو اور اے اﷲ کے پیارو آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ اور منتخب لوگو

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَنْصارَ دِینِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَنْصارَ رَسُولِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ

آپ پر سلام ہو اے دین خدا کی مدد کرنے والو آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) خدا کی نصرت کرنے والو

عَلَیْکُمْ یَا ٲَ نْصارَ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَ نْصارَ فاطِمَۃَ سَیِّدَۃِ نِسائِ

آپ پر سلام ہو اے امیر المومنین(ع) کی امداد کرنے والو آپ پر سلام ہو اے فاطمہ(س) کی حمایت کرنے والو جو تمام عورتوں

الْعالَمِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَ نْصارَ ٲَبِی مُحَمَّدٍ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ الْوَ لِیِّ النَّاصِحِ

کی سردار ہیں آپ پر سلام ہو اے ابو محمد (ع) حسن بن علی کے مددگاروکہ جو خدا کے ولی اور نصیحت کرنے والے ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَنْصارَ ٲَبِی عَبْدِ اللّهِ، بِٲَبِی ٲَ نْتُمْ وَٲُمِّی طِبْتُمْ وَطابَتِ الْاََرْضُ

سلام ہوآپ پر اے ابو عبدا للہ حسین(ع) کی نصرت کرنے والومیرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں تم پاکیزہ ہو اور وہ زمین بھی پاک ہے

الَّتِی فِیھا دُفِنْتُمْ وَفُزْتُمْ فَوْزاً عَظِیماً، فَیالَیْتَنِی کُنْتُ مَعَکُمْ فَٲَ فُوزَ مَعَکُمْ ۔

جس میں آپ(ع) مدفون ہیں آپ نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی اے کاش کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا تو یہ کامیابی حاصل کرتا۔

اس کے بعد امام حسین کے سرہانے کی طرف آ جائے اور وہاں اپنے فرزندوں اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کے لیے بہت زیادہ دعائیں مانگے کیونکہ امام حسین کے روضہ مبارک پر دعا کرنے والے کی دعا اور سوال کرنے والے کا سوال رد نہیں کیا جاتا۔

زیارت وارث اور زائد جملے

مؤلف کہتے ہیں کہ یہ زیارت، زیارت وارث کے نام سے معروف ہے اسکا ماخذ شیخ طوسی (رح) کی کتاب مصباح المتھجد ہے جوکہ علماء کے نزدیک مشہور اور متعبر کتب میں سے شمار ہوتی ہے۔یہاں ہم نے اسے براہ راست مصباح ہی سے نقل کیا ہے۔ اورزیارت شہدا میں اس کے آخری جملے یہی تھے جو ہم نے ذکر کیے ہیں یعنی فیالیتنی معکم فا فوز معکم پس وہ زائد جملے جو بعض لوگوں نے ان کے ساتھ تحریر کیے ہیں۔ مثلاً فی الجنان مع النبیین و الصدیقین و الشھدآئ والصالحین و حسن أولئک رفیقا السلام علی من کان فی الحآئر منکم و علی من لم یکن فی الحائر معکم۔الخ یہ سب زائد اور بے جوڑ جملے ہیں جن کا اس زیارت سے کوئی ربط نہیں ہے۔چنانچہ ہمارے شیخ معظم نے اپنی کتاب لؤلؤ والمرجان میں فرمایا ہے کہ ان کلمات میں کئی ایک جھوٹ ہیں ان میں ارتکاب بدعت کے علاوہ فرمان امام(ع) پر زیادتی کی جسارت بھی کی گئی ہے یہ اس طرح معروف ہو گئے ہیں کہ ابا عبد اللہ کے نورانی مرقد فرشتوں کے اترنے کی جگہ اور انبیا و مرسلین کی اس جائے طواف کے سامنے ہزاروں مرتبہ دہرائے جا رہے ہیں لیکن کوئی بھی اس پر اعتراض نہیں کرتا اس جھوٹ کو دہرانے اور گناہ کا ارتکاب کرنے سے مانع نہیں ہوتا اس کے ساتھ ساتھ یہ کلمات عوام میں سے بے خبر افراد کے مرتب کردہ دعا و زیارت کے مجموعوں میں جگہ پاگئے ہیں جو کسی نہ کسی نام سے چھپ کر عوام کے ہاتھوں تک پہنچ گئے ہیں اور پھر ایک بے خبر کی کتاب سے دوسرے بے خبر کی کتاب میں نقل ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ ان ادعیہ و زیارات کی حیثیت طلباء دینی پر بھی مشتبہ ہو گئی اور وہ درست و نا درست میں امیتاز نہیں کر پاتے مثلاً ایک دن میں نے دیکھا کہ ایک طالب علم ان جھوٹے کلمات کو شہداء کربلا کے حضور پڑھ رہا تھا میں نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو وہ میری طرف متوجہ ہوا میں نے کہا کہ کیا اہل علم کے لئے یہ بات قبیح نہیں ہے کہ وہ ان مقدسین کے سامنے ایسے جھوٹے کلمات دوہرائے؟ اس نے کہا کیا یہ روایت شدہ نہیں؟ میں نے تعجب کیا اور کہا کہ نہیں یہ روایت شدہ نہیں ہیں۔ اس نے کہا کہ میں نے اسے کتاب میں دیکھا ہے میں نے کہا کون سی کتاب میں دیکھا ہے؟ وہ بولا کہ مفتاح الجنان میں اس پر میں خاموش ہو گیا کیونکہ جو شخص اس قدر بے اطلاع و بے خبر ہو کہ ایک عام آدمی کے تالیف کردہ مجموعے کو کتاب کہے اور اسے مستند سمجھے تو وہ اس قابل نہیں کہ اس سے بات کی جائے۔ اس مقام پرشیخ مرحوم نے اور بھی بہت کچھ فرمایا ہے یعنی عوام کو ان جزئی امور اور چھوٹی چھوٹی بدعتوں جیسے غسل اویس قرنی یا ابو دردا کی آش جو معاویہ کا تابع اور مخلص ساتھی تھا‘ یا چپ کا روزہ کہ جس میں دن بھر بات نہ کی جائے اور دیگر ایسی چیزیں کہ جن سے کوئی عوام کو منع نہ کرے تو اس کا نتیجہ یہی ہوگا کہ ہر مہینے اور ہر سال کوئی نہ کوئی نیا پیغمبر یا امام پیدا ہو گا اور لوگ گروہ گروہ ہو کر دین خدا سے نکل جائیں گے یہاں شیخ مرحوم کا کلام اختتام کو پہنچا۔

اب یہ فقیر عرض کرتا ہے کہ اس عالم جلیل کے کلام پر بہت زیادہ غور و فکر کریں کہ جو شرع مقدس کی روش سے واقف ہیں‘ ان کے دل میں یہ غم انگیز بات اس لیے آئی کہ وہ اس سے پیدا ہونے والی خرابیوں کو ان لوگوں کی نسبت بہتر طور پر جانتے تھے جو علوم اہل بیت سے بے بہرہ اور بے اطلاع ہیں۔ جنہوں نے چند اصطلاحوں اور چند الفاظ کے جاننے کو کافی سمجھ رکھا ہے وہ اس طرح کی باتوں کی خرابی کا احساس نہیں کرتے بلکہ ان کو درست قرار دیتے اور بہتر تصور کرتے ہوئے انہی کے موافق عمل کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مصباح المتہجد الاقبال‘ مہج الدعوات‘ جمال الاسبوع‘ مصباح الزائر‘ بلد الامین‘ جنۃ الواقیہ‘ مفتاح الفلاح مقباس‘ ربیع الا سابیع‘ تحفہ اور زاد المعاد جیسی بلند پایہ کتابیں نظر انداز اور فراموش ہو گئی اور ان کی جگہ یہ احمقانہ و جاہلانہ مجموعے رائج ہو گئے ہیں کہ جن میں دعائے مجیر جو کہ ایک مستند دعاہے اس میں اسی (80) جگہوں پر لفظ ’’بعفوک‘‘ بڑھایا گیا ہے اور اس پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی اسی طرح دعائے جوشن جو سو فصلوں پر مشتمل ہے اس کی ہر فصل کے لیے الگ الگ خاصیت گھڑی گئی ہے اور منقولہ زیارات کے ہوتے ہوئے زیارت مفجعہ بنائی گئی ہے یعنی جعلی زیارتیں گھڑی گئی ہیں دعا حبّی جعلی ہے ۔

معتبر دعائیں جو روایت شدہ ہیں ان کے مضامین بلند اور کلمات شفاف و پر معنی ہیں۔ ان کی موجودگی میں ایک بے ربط اور بے سوز دعا وضع کی گئی اور اس کا نام حبی رکھا گیا ہے اسے عرش سے نازل شدہ بتایاگیا ہے اوراسکے اتنے فضائل گنائے گئے ہیں کہ انسان حیرت میں گم ہو کر رہ جاتا ہے۔ مثلاً اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ معاذ اللہ جبرائیل(ع) نے حضرت رسول(ص) کو حق تعالیٰ کا یہ پیغام دیا کہ جو شخص اس دعا کو اپنے پاس رکھے گا میں اسے عذاب نہ کروں گا۔ اگرچہ وہ جہنم کا مستحق ہو اس نے اپنی زندگی گناہوں میں بسر کی ہو اور کبھی بھی مجھے سجدہ نہ کیا ہو میں اس شخص کو ستر ہزار نبیوں کا ثواب عطا کروںگا۔ ستر ہزار زاہد ۔اور ستر ہزار شہید ستر ہزار نماز گزاروں کا ثواب دوں گا اس کو ستر ہزار بے لباس افراد کو لباس پہنانے کا ثواب دوں گا‘ ستر ہزار بھوکے افراد کو کھانا کھلانے کا ثواب عنایت کروں گا۔ اور اسے صحراؤں کی ریت کے ذروں کی تعداد جتنا ثواب بخشوں گا نیز اس کو زمین کی ستر ہزار بارگاہوں کا ثواب نبی اکرم کی مہر نبوت کا ثواب‘ عیسیٰ(ع) روح اللہ‘ ابراہیم(ع) خلیل اللہ ‘ اسماعیل(ع) ذبیح اللہ‘ موسیٰ(ع) کلیم اللہ‘ یعقوب(ع) نبی اللہ و آدم(ع) صفی اللہ اور جبرائیل(ع)، میکائل(ع)، اسرافیل(ع) اور عزرائیل(ع) اور تمام فرشتوں کا ثواب دوں گا۔ اے محمد(ص) جو بھی شخص اس عالی شان دعا کو پڑھے یا اپنے پاس رکھے گا تو میں اسے بخش دوں گا اور مجھے شرم آتی ہے کہ میں اس کو عذاب کروں۔

تاآخر اور مناسب تو یہ ہے کہ انسان ان مضامین کو سن کر ہنسنے کی بجائے روئے۔

">

کتب اخبار و حدیث میں تصرف

دعاؤں اور زیارتوں کی شیعہ کتب جو اس قدر یقینی اور محفوظ تھیں کہ ان کے اکثر مؤلفین اہل علم و فضل تھے وہ ان کی تطبیق ایسے نسخے سے کیا کرتے تھے جو اہل علم کا جمع کردہ اور علماء کا تصیح شدہ ہوتا تھا اگر کہیں تفاوت ہوتا تو حاشیے میں اس کی طرف اشارہ کردیتے جیسا کہ دعائے مکارم الاخلاق میں حاشیے پر وضاحت کر دیتے ہیں کہ جملہ و بلغ بایمانی ابن اشناس کے نسخے میں و ابلغ بایمانی کی صورت میں ہے اور ابن شاذان کی روایت میں اس کی بجائے اَللّٰھُمَّ ابْلغ ایمانی آیا ہے۔ یا فلاں لفظ ابن سکون کے قلم سے یوں لکھا گیا ہے اور شہید نے اسے یوں تحریر کیا ہے اور اسی طرح دیگر مقامات پر بھی وضاحت کی گئی ہے لیکن اب حال یہ ہو گیا ہے کہ سب معتبر کتابیں ترک کر کے محض مفتاح الجنان پر انحصار کر لیا گیا ہے جس کا مختصر ذکر پہلے ہو چکا ہے۔ اب یہ کتاب خواص و عوام اور عرب و عجم کی نگاہوں کا مرکز بن چکی ہے اس کا سبب کتب اخبار و حدیث سے علما کی بے توجہی تعلیمات اہل بیت اطہار کے حامل علما و فقہا کی کتب سے عدم التفات اور ایسی بدعتوں اور اضافوں کی راہ نہ روکنے‘ دعائیں گھڑنے والوں کی آمیزش اور جاہل افراد کی تحریف کو عیاں نہ کرنے نا اہل اور بے عقل لوگوں کو تصرفات سے باز نہ رکھنے سے معاملہ یہاں تک آ پہنچا ہے کہ دعائیں اپنے رجحان کے موافق جمع کی گئی ہیں نیز زیارات مفجعات اور صلوات اختراع کی گئی ہیں۔ چنانچہ ایسی دعائیں جن میں اضافے کیے گئے ہیں ان پر مشتمل بہت سے مجموعے طبع ہو گئے ہیں جو گویا کتاب مفتاح الجنان کے بچے ہیں پھر آہستہ آہستہ وضع و تحریف کی یہ روش دیگر عناوین کی کتب میں بھی سرایت کر چکی ہے اور اب اس کا رواج عام ہو گیا ہے جیسا کہ احقر مولف کی کتاب منتہی الآمال اشاعت جدید میں بعض کاتب حضرات نے اپنے سلیقہ و مذاق کے مطابق اس میں تصرفات کیے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ مالک ابن یسر ملعون کے حالات میں لکھا ہے کہ امام حسین کی دعا سے اس کے دونوں ہاتھ شل ہو گئے تھے۔ الحمد للہ‘ جو گرمیوں میں دو سوکھی لکڑیوں کی مانند ہو جاتے ہیں۔ الحمدللہ سردی کے دنوں میں ان سے خون ٹپکتا رہتا تھا۔ الحمد للہ اور وہ اسی بدترین حال میں رہا الحمد للہ۔ پس ان دو سطروں میں کاتب نے اپنی پسند کے مطابق عبارت میں چار جگہوں پر جملہ الحمد للہ کا اضافہ کیا ہے نیز بعض مقامات پر جناب زینب (ع) یاام کلثوم(ع) کے ناموں کے آگے اپنی چاہت کے موافق لفظ خانم لکھ دیا ہے تاکہ زینب خانم اور ام کلثوم خانم کہا جائے تاکہ اس سے ان مخدرات کا احترام ظاہر ہو‘ پھر حمیدابن قحطبہ کو چونکہ وہ دشمن تصور کرتا تھا۔ لہذا اس کی برائی کے پیش نظر اسے حمید ابن قحبہ لکھا لیکن احتیاط کرتے ہوئے قحطبہ کو بھی نسخہ بدل کے طور پر لکھ دیا ہے۔ عبدربہ کا نام دیکھ کر کاتب کو خیال ہوا کہ یہاں عبدا للہ لکھا جانا چاہیے۔ اور زحر ابن قیس کا نام جو کہ حائ مہملہ سے ہے اس کو ہر جگہ جیم کے ساتھ زجر ابن قیس لکھ دیا ہے اسی طرح ام سلمہ کی ترکیب کو غلط تصور کرتے ہوئے جہاں تک ہو سکا اس کا نام ام السلمہ کی صورت میں لکھا ہے اور اسی طرح کئی مقامات پر تصرف کیا ہے یہاں اس بات کا ذکر کرنے میں میری غرض دو چیزیں تھیں، ایک یہ کہ اس شخص نے یہ جو تصرفات کیے ہیں‘ اپنی من پسندی اور فہم کے مطابق، تو اس نے اسے کمال سمجھا اور دوسری صورت کو نقص تصور کیا جب کہ جس چیز کو اس نے کمال جانا وہی باعث نقص ہو گئی ہے پس اس پر قیاس کریں کہ ہم جہالت کے باعث دعاؤں میں جن چیزوں کا اضافہ کرتے ہیں یا اپنے ناقص خیال سے ان میں بعض تصرفات کرتے ہیں اور اسے کمال تصور کہتے ہیں تو ہمیں سمجھنا چاہیے کہ یہی چیزیں اہل علم و فن کے نزدیک وجہ نقص اور اس کی دعایا زیارت کی بے اعتباری کا سبب بن جاتی ہے لہذا بہتر یہی ہے کہ ہم اس معاملے میں دخل نہ دیں اور جو دستور العمل ہمیں دیا گیا ہے اس پر عمل کریں اور اس سے آگے قدم نہ بڑھائیں دوسری غرض یہ تھی کہ یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ وہ کتاب جس کا مؤلف زندہ اور اس کا نگہبان ہے اور اس کتاب کی یہ حالت بنائی گئی ہے تو پھر ان کتابوں کی کیا حالت ہوئی ہو گی جن کے مؤلف گزر چکے ہیں نیز جو کتابیں چھپ چکی ہیں ان پر کیونکر اعتبار کیا جا سکتا ہے سوائے اس کتاب کے جو معروف علما کے مصنفات میں سے ہو اور اس فن کے علما میں سے کسی ثقہ عالم کی نظر سے گزر چکی ہو اور انہوں نے اس کی توثیق فرمائی ہو۔ ایک قدیم عالم ثقہ جلیل یونس بن عبدالرحمان کے حالات میں روایت ہوئی ہے کہ انہوں نے شب و روز کے اعمال میں ایک کتاب مرتب کی تو جناب ابوہاشم جعفری نے یہ کتاب امام حسن عسکری  کے حضور پیش کی پس حضرت نے پوری کتاب کا بہ غور مطالعہ کیا اور فرمایا ھذا دینی و دین ابائی کلہ و ھو الحق کلہ یعنی یہ سب میرا دین ‘ میرے آبا کا دین اور سب کا سب درست ہے‘ آپ دیکھیں کہ اگرچہ ابو ہاشم جعفری جناب یونس بن عبدالرحمن کی وسیع فقاہت اورا ن کی دیانت و منزلت سے آگاہ تھے پھر بھی ان کی کتاب کے تحت عمل کرنا شروع نہیں کیا جب تک وہ کتاب امام کے حضور پیش کر کے اس کی توثیق نہ کرالی نیز روایت کی گئی ہے کہ بورق شنجانی ہراتی جو سچائی نیکی اور پرہیز گاری میں معروف تھے وہ سامرہ میں امام حسن عسکری  کی خدمت میں آئے اور فضل ابن شاذان نیشا پوری کی کتاب ’’یوم ولیلہ‘‘ حضرت کے سامنے پیش کرتے ہوئے عرض کی کہ میں آپ پر قربان ہو جاؤں میں چاہتا ہوں کہ آپ اس کتاب کو ملاحظہ فرمائیں‘ تب آپ نے فرمایا ھذا صحیح ینبغی ان تعمل بہ یعنی یہ کتاب صحیح ہے اور اس پر عمل کیا جانا چاہیے اگرچہ یہ احقر آج کے دور کے لوگوں کے مذاق سے آشنا تھا کہ یہ ان امور میں کسی تحقیق و توثیق کا اہتمام نہیں کرتے لیکن اپنی طرف سے حجت تمام کرنے کی خاطر میں نے انتہائی کوشش کی ہے کہ جو زیارتیں اور دعائیں اس کتاب میں شامل ہوں وہ تاحد امکان اصل کتابوں سے نقل کی جائیں دیگر نسخوں سے ان کا تقابل کیا جائے اور جہاں تک ہو سکے ان کی تصحیح کروں تاکہ میری ذمہ داری پوری ہو جائے اور اس کے مطابق عمل بجا لانے والے اطمینان کے ساتھ عمل کر سکیں‘ بشرطیکہ کاتب حضرات اس میں تصرف نہ کریں اور پڑھنے والے بھی اپنی خواہش پر اس میں اختراع کرنے سے پرہیز کریں۔ شیخ کلینی(رح) نے عبدالرحیم قصیر سے روایت کی ہے کہ اس نے کہا امام جعفر صادق  کی خدمت میں پہنچا اور عرض کی کہ آپ پر قربان ہو جاؤں میں نے ایک دعا وضع کی ہے! حضرت نے فرمایا مجھے اپنی اختراعوں سے معاف رکھو اور وہ دعامجھے نہ سناؤ پس حضرت نے اسے یہ اجازت بھی نہ دی کہ وہ اپنی بنائی ہوئی دعا سنائے بلکہ آپ نے اس کو اپنی طرف سے دستور عمل تعلیم فرمایا۔ شیخ صدوق نے عبداللہ ابن سنان سے روایت کی ہے کہ اس نے کہا امام جعفر صادق  نے فرمایا کہ وہ وقت قریب ہے جب تم شبہ کا شکار ہوجاؤ گے اور رہبر و پیشوا کے بغیر سرگرداں ہوجاؤ گے‘ اس شبہ کے دور میں کوئی شخص نجات نہ پائے گا مگر وہ شخص جو دعائے غریق پڑھے۔ میں نے عرض کی دعا غریق کیا ہے آپ نے فرمایا کہ تم یہ کہو:

یَا اَﷲُ یَا رَحَمٰنُ یَا رَحِیْمُ یَامُقَّلِبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلَیٰ دِیْنِکَ میں نے کہہ دیا :

اے معبود!اے بہت رحم کرنے والے اے مہربان اے دلوں کو پلٹا دینے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ اے

یَا مُقَّلِبَ الْقُلُوْبِ وَالْاَبْصَارِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلَیٰ دِیْنِکَ ۔

دلوں اور آنکھوں کو پلٹا دینے والے میرے دل کو اپنے دین پرقائم رکھ۔

حضرت نے فرمایا یہ درست ہے کہ خدائے تعالیٰ دلوں اور آنکھوں کو پلٹا دینے والا ہے لیکن تم اسی طرح کہو‘جیسے میں نے کہا ہے:

یَامُقَّلِبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلَیٰ دِیْنِکَ ۔

اے دلوں کو پلٹا دینے والے میرے دل کو اپنے دین پرثابت رکھ ۔

ان دونوں حدیثوں پر غوروفکر کرنا ان افراد کے لیے کافی ہے جو اپنی پسند کے مطابق دعاؤں اور زیارتوں میں بعض الفاظ کا اضافہ کر کے تصرف کے مرتکب ہوتے ہیں۔

وَاللّهُ الْعَاصِمُ

اور خدا ہی بچانے والا ہے۔

 

 

 

فہرست مفاتیح الجنان

فہرست سورہ قرآنی

تعقیبات, دعائیں، مناجات

جمعرات اور جمعہ کے فضائل

جمعرات اور جمعہ کے فضائل
شب جمعہ کے اعمال
روز جمعہ کے اعمال
نماز رسول خدا ﷺ
نماز حضرت امیرالمومنین
نماز حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
بی بی کی ایک اور نماز
نماز امام حسن
نماز امام حسین
نماز امام زین العابدین
نماز امام محمد باقر
نماز امام جعفر صادق
نماز امام موسیٰ کاظم
نماز امام علی رضا
نماز امام محمد تقی
نماز حضرت امام علی نقی
نماز امام حسن عسکری
نماز حضرت امام زمانہ (عج)
نماز حضرت جعفر طیار
زوال روز جمعہ کے اعمال
عصر روز جمعہ کے اعمال

تعین ایام ہفتہ برائے معصومین

بعض مشہور دعائیں

قرآنی آیات اور دعائیں

مناجات خمسہ عشرہ

ماہ رجب کی فضیلت اور اعمال

ماہ شعبان کی فضیلت واعمال

ماہ رمضان کے فضائل و اعمال

ماہ رمضان کے فضائل و اعمال
(پہلا مطلب)
ماہ رمضان کے مشترکہ اعمال
(پہلی قسم )
اعمال شب و روز ماہ رمضان
(دوسری قسم)
رمضان کی راتوں کے اعمال
دعائے افتتاح
(ادامہ دوسری قسم)
رمضان کی راتوں کے اعمال
(تیسری قسم )
رمضان میں سحری کے اعمال
دعائے ابو حمزہ ثمالی
دعا سحر یا عُدَتِیْ
دعا سحر یا مفزعی عند کربتی
(چوتھی قسم )
اعمال روزانہ ماہ رمضان
(دوسرا مطلب)
ماہ رمضان میں شب و روز کے مخصوص اعمال
اعمال شب اول ماہ رمضان
اعمال روز اول ماہ رمضان
اعمال شب ١٣ و ١٥ رمضان
فضیلت شب ١٧ رمضان
اعمال مشترکہ شب ہای قدر
اعمال مخصوص لیلۃ القدر
اکیسویں رمضان کی رات
رمضان کی ٢٣ ویں رات کی دعائے
رمضان کی ٢٧ویں رات کی دعا
رمضان کی٣٠ویں رات کی دعا

(خاتمہ )

رمضان کی راتوں کی نمازیں
رمضان کے دنوں کی دعائیں

ماہ شوال کے اعمال

ماہ ذیقعدہ کے اعمال

ماہ ذی الحجہ کے اعمال

اعمال ماہ محرم

دیگر ماہ کے اعمال

نوروز اور رومی مہینوں کے اعمال

باب زیارت اور مدینہ کی زیارات

مقدمہ آداب سفر
زیارت آئمہ کے آداب
حرم مطہر آئمہ کا اذن دخول
مدینہ منورہ کی زیارات
کیفیت زیارت رسول خدا ۖ
زیارت رسول خدا ۖ
کیفیت زیارت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا
زیارت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
زیارت رسول خدا ۖ دور سے
وداع رسول خدا ۖ
زیارت معصومین روز جمعہ
صلواة رسول خدا بزبان حضرت علی
زیارت آئمہ بقیع
قصیدہ ازریہ
زیارت ابراہیم بن رسول خدا ۖ
زیارت فاطمہ بنت اسد
زیارت حضرت حمزہ
زیارت شہداء احد
تذکرہ مساجد مدینہ منورہ
زیارت وداع رسول خدا ۖ
وظائف زوار مدینہ

امیرالمومنین کی زیارت

فضیلت زیارت علی ـ
کیفیت زیارت علی
پہلی زیارت مطلقہ
نماز و زیارت آدم و نوح
حرم امیر المومنین میں ہر نماز کے بعد کی دعا
حرم امیر المومنین میں زیارت امام حسین ـ
زیارت امام حسین مسجد حنانہ
دوسری زیارت مطلقہ (امین اللہ)
تیسری زیارت مطلقہ
چوتھی زیارت مطلقہ
پانچویں زیارت مطلقہ
چھٹی زیارت مطلقہ
ساتویں زیارت مطلقہ
مسجد کوفہ میں امام سجاد کی نماز
امام سجاد اور زیارت امیر ـ
ذکر وداع امیرالمؤمنین
زیارات مخصوصہ امیرالمومنین
زیارت امیر ـ روز عید غدیر
دعائے بعد از زیارت امیر
زیارت امیر المومنین ـ یوم ولادت پیغمبر
امیر المومنین ـ نفس پیغمبر
ابیات قصیدہ ازریہ
زیارت امیر المومنین ـ شب و روز مبعث

کوفہ کی مساجد

امام حسین کی زیارت

فضیلت زیارت امام حسین
آداب زیارت امام حسین
اعمال حرم امام حسین
زیارت امام حسین و حضرت عباس
(پہلا مطلب )
زیارات مطلقہ امام حسین
پہلی زیارت مطلقہ
دوسری زیارت مطلقہ
تیسری زیارت مطلقہ
چوتھی زیارت مطلقہ
پانچویں زیارت مطلقہ
چھٹی زیارت مطلقہ
ساتویں زیارت مطلقہ
زیارت وارث کے زائد جملے
کتب حدیث میں نااہلوں کا تصرف
دوسرا مطلب
زیارت حضرت عباس
فضائل حضرت عباس
(تیسرا مطلب )
زیارات مخصوص امام حسین
پہلی زیارت یکم ، ١٥ رجب و ١٥شعبان
دوسری زیارت پندرہ رجب
تیسری زیارت ١٥ شعبان
چوتھی زیارت لیالی قدر
پانچویں زیارت عید الفطر و عید قربان
چھٹی زیارت روز عرفہ
کیفیت زیارت روز عرفہ
فضیلت زیارت یوم عاشورا
ساتویں زیارت یوم عاشورا
زیارت عاشورا کے بعد دعا علقمہ
فوائد زیارت عاشورا
دوسری زیارت عاشورہ (غیر معروفہ )
آٹھویں زیارت یوم اربعین
اوقات زیارت امام حسین
فوائد تربت امام حسین

کاظمین کی زیارت

زیارت امام رضا

سامرہ کی زیارت

زیارات جامعہ

چودہ معصومین پر صلوات

دیگر زیارات

ملحقات اول

ملحقات دوم

باقیات الصالحات

مقدمہ
شب وروز کے اعمال
شب وروز کے اعمال
اعمال مابین طلوعین
آداب بیت الخلاء
آداب وضو اور فضیلت مسواک
مسجد میں جاتے وقت کی دعا
مسجد میں داخل ہوتے وقت کی دعا
آداب نماز
آذان اقامت کے درمیان کی دعا
دعا تکبیرات
نماز بجا لانے کے آداب
فضائل تعقیبات
مشترکہ تعقیبات
فضیلت تسبیح بی بی زہرا
خاک شفاء کی تسبیح
ہر فریضہ نماز کے بعد دعا
دنیا وآخرت کی بھلائی کی دعا
نماز واجبہ کے بعد دعا
طلب بہشت اور ترک دوزخ کی دعا
نماز کے بعد آیات اور سور کی فضیلت
سور حمد، آیة الکرسی، آیة شہادت اورآیة ملک
فضیلت آیة الکرسی بعد از نماز
جو زیادہ اعمال بجا نہ لا سکتا ہو وہ یہ دعا پڑھے
فضیلت تسبیحات اربعہ
حاجت ملنے کی دعا
گناہوں سے معافی کی دعا
ہر نماز کے بعد دعا
قیامت میں رو سفید ہونے کی دعا
بیمار اور تنگدستی کیلئے دعا
ہر نماز کے بعد دعا
پنجگانہ نماز کے بعد دعا
ہر نماز کے بعد سور توحید کی تلاوت
گناہوں سے بخشش کی دعا
ہرنماز کے بعد گناہوں سے بخشش کی دعا
گذشتہ دن کا ضائع ثواب حاصل کرنے کی دعا
لمبی عمر کیلئے دعا
(تعقیبات مختصر)
نماز فجر کی مخصوص تعقیبات
گناہوں سے بخشش کی دعا
شیطان کے چال سے بچانے کی دعا
ناگوار امر سے بچانے والی دعا
بہت زیادہ اہمیت والی دعا
دعائے عافیت
تین مصیبتوں سے بچانے والی دعا
شر شیطان سے محفوظ رہنے کی دعا
رزق میں برکت کی دعا
قرضوں کی ادائیگی کی دعا
تنگدستی اور بیماری سے دوری کی دعا
خدا سے عہد کی دعا
جہنم کی آگ سے بچنے کی دعا
سجدہ شکر
کیفیت سجدہ شکر
طلوع غروب آفتاب کے درمیان کے اعمال
نماز ظہر وعصر کے آداب
غروب آفتاب سے سونے کے وقت تک
آداب نماز مغرب وعشاء
تعقیبات نماز مغرب وعشاء
سونے کے آداب
نیند سے بیداری اور نماز تہجد کی فضیلت
نماز تہجد کے بعددعائیں اور اذکار

صبح و شام کے اذکار و دعائیں

صبح و شام کے اذکار و دعائیں
طلوع آفتاب سے پہلے
طلوع وغروب آفتاب سے پہلے
شام کے وقت سو مرتبہ اﷲاکبر کہنے کی فضیلت
فضیلت تسبیحات اربعہ صبح شام
صبح شام یا شام کے بعد اس آیة کی فضیلت
ہر صبح شام میں پڑھنے والا ذکر
بیماری اور تنگدستی سے بچنے کیلئے دعا
طلوع وغروب آفتاب کے موقعہ پر دعا
صبح شام کی دعا
صبح شام بہت اہمیت والا ذکر
ہر صبح چار نعمتوں کو یاد کرنا
ستر بلائیں دور ہونے کی دعا
صبح کے وقت کی دعا
صبح صادق کے وقت کی دعا
مصیبتوں سے حفاظت کی دعا
اﷲ کا شکر بجا لانے کی دعا
شیطان سے محفوظ رہنے کی دعا
دن رات امان میں رہنے کی دعا
صبح شام کو پڑھنی کی دعا
بلاؤں سے محفوظ رہنے کی دعا
اہم حاجات بر لانے کی دعا

دن کی بعض ساعتوں میں دعائیں

پہلی ساعت
دوسری ساعت
تیسری ساعت
چوتھی ساعت
پانچویں ساعت
چھٹی ساعت
ساتویں ساعت
آٹھویں ساعت
نویں ساعت
دسویں ساعت
گیارہویں ساعت
بارہویں ساعت
ہر روز وشب کی دعا
جہنم سے بچانے والی دعا
گذشتہ اور آیندہ نعمتوں کا شکر بجا لانے کی دعا
نیکیوں کی کثرت اور گناہوں سے بخشش کی دعا
ستر قسم کی بلاؤں سے دوری کی دعا
فقر وغربت اور وحشت قبر سے امان کی دعا
اہم حاجات بر لانے والی دعا
خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے والی دعا
دعاؤں سے پاکیزگی کی دعا
فقر وفاقہ سے بچانے والی دعا
چار ہزار گناہ کیبرہ معاف ہو جانے کی دعا
کثرت سے نیکیاں ملنے اور شر شیطان سے محفوظ رہنے کی دعا
نگاہ رحمت الہی حاصل ہونے کی دعا
بہت زیادہ اجر ثواب کی دعا
عبادت اور خلوص نیت
کثرت علم ومال کی دعا
دنیاوی اور آخروی امور خدا کے سپرد کرنے کی دعا
بہشت میں اپنے مقام دیکھنے کی دعا

دیگر مستحبی نمازیں

نماز اعرابی
نماز ہدیہ
نماز وحشت
دوسری نماز وحشت
والدین کیلئے فرزند کی نماز
نماز گرسنہ
نماز حدیث نفس
نماز استخارہ ذات الرقاع
نماز ادا قرض وکفایت از ظلم حاکم
نماز حاجت
نماز حل مہمات
نماز رفع عسرت(پریشانی)
نماز اضافہ رزق
نماز دیگر اضافہ رزق
نماز دیگر اضافہ رزق
نماز حاجت
دیگر نماز حاجت
دیگر نماز حاجت
دیگر نماز حاجت
دیگر نماز حاجت
نماز استغاثہ
نماز استغاثہ بی بی فاطمہ
نماز حضرت حجت(عج)
دیگر نماز حضرت حجت(عج)
نماز خوف از ظالم
تیزی ذہن اور قوت حافظہ کی نماز
گناہوں سے بخشش کی نماز
نماز دیگر
نماز وصیت
نماز عفو
(ایام ہفتہ کی نمازیں)
ہفتہ کے دن کی نماز
اتوار کے دن کی نماز
پیر کے دن کی نماز
منگل کے دن کی نماز
بدھ کے دن کی نماز
جمعرات کے دن کی نماز
جمعہ کے دن کی نماز

بیماریوں کی دعائیں اور تعویذات

بیماریوں کی دعائیں اور تعویذات
دعائے عافیت
رفع مرض کی دعا
رفع مرض کی ایک اوردعا
سر اور کان درد کا تعویذ
سر درد کا تعویذ
درد شقیقہ کا تعویذ
بہرے پن کا تعویذ
منہ کے درد کا تعویذ
دانتوں کے درد کا تعویذ
دانتوں کے درد کا تعویذ
دانتوں کے درد کا ایک مجرب تعویذ
دانتوں کے درد کا ایک اور تعویذ
درد سینے کا تعویذ
پیٹ درد کا تعویذ
درد قولنج کا تعویذ
پیٹ اور قولنج کے درد کا تعویذ
دھدر کا تعویذ
بدن کے ورم و سوجن کا تعویذ
وضع حمل میں آسانی کا تعویذ
جماع نہ کر سکنے والے کا تعویذ
بخار کا تعویذ
پیچش دور کرنے کی دعا
پیٹ کی ہوا کیلئے دعا
برص کیلئے دعا
بادی وخونی خارش اور پھوڑوں کا تعویذ
شرمگاہ کے درد کی دعا
پاؤں کے درد کا تعویذ
گھٹنے کے درد
پنڈلی کے درد
آنکھ کے درد
نکسیر کا پھوٹن
جادو کے توڑ کا تعویذ
مرگی کا تعویذ
تعویذسنگ باری جنات
جنات کے شر سے بچاؤ
نظر بد کا تعویذ
نظر بد کا ایک اور تعویذ
نظر بد سے بچنے کا تعویذ
جانوروں کا نظر بد سے بچاؤ
شیطانی وسوسے دور کرنے کا تعویذ
چور سے بچنے کا تعویذ
بچھو سے بچنے کا تعویذ
سانپ اور بچھو سے بچنے کا تعویذ
بچھو سے بچنے کا تعویذ

کتاب الکافی سے منتخب دعائیں

سونے اور جاگنے کی دعائیں

گھر سے نکلتے وقت کی دعائیں

نماز سے پہلے اور بعد کی دعائیں

وسعت رزق کیلئے بعض دعائیں

ادائے قرض کیلئے دعائیں

غم ،اندیشہ و خوف کے لیے دعائیں

بیماریوں کیلئے چند دعائیں

چند حرز و تعویذات کا ذکر

دنیا وآخرت کی حاجات کیلئے دعائیں

بعض حرز اور مختصر دعائیں

حاجات طلب کرنے کی مناجاتیں

بعض سورتوں اور آیتوں کے خواص

خواص با سور قرآنی
خواص بعض آیات سورہ بقرہ وآیة الکرسی
خواص سورہ قدر
خواص سورہ اخلاص وکافرون
خواص آیة الکرسی اورتوحید
خواص سورہ توحید
خواص سورہ تکاثر
خواص سورہ حمد
خواص سورہ فلق و ناس اور سو مرتبہ سورہ توحید
خواص بسم اﷲ اور سورہ توحید
آگ میں جلنے اور پانی میں ڈوبنے سے محفوظ رہنے کی دعا
سرکش گھوڑے کے رام کی دعا
درندوں کی سر زمین میں ان سے محفوظ رہنے کی دعا
تلاش گمشدہ کا دستور العمل
غلام کی واپسی کیلئے دعا
چور سے بچنے کیلئے دعا
خواص سورہ زلزال
خواص سورہ ملک
خواص آیہ الا الی اﷲ تصیر الامور
رمضان کی دوسرے عشرے میں اعمال قرآن
خواب میں اولیاء الہی اور رشتے داروں سے ملاقات کا دستور العمل
اپنے اندر سے غمزدہ حالت کو دور کرنے کا دستور العمل
اپنے مدعا کو خواب میں دیکھنے کا دستور العمل
سونے کے وقت کے اعمال
دعا مطالعہ
ادائے قرض کا دستور العمل
تنگی نفس اور کھانسی دور کرنے کا دستور العمل
رفع زردی صورت اور ورم کیلئے دستور العمل
صاحب بلا ومصیبت کو دیکھتے وقت کا ذکر
زوجہ کے حاملہ ہونے کے وقت بیٹے کی تمنا کیلئے عمل
دعا عقیقہ
آداب عقیقہ
دعائے ختنہ
استخارہ قرآن مجید اور تسبیح کا دستور العمل
یہودی عیسائی اور مجوسی کو دیکھتے وقت کی دعا
انیس کلمات دعا جو مصیبتوں سے دور ہونے کا سبب ہیں
بسم اﷲ کو دروزے پر لکھنے کی فضیلت
صبح شام بلا وں سے تحفظ کی دعا
دعائے زمانہ غیبت امام العصر(عج)
سونے سے پہلے کی دعا
پوشیدہ چیز کی حفاظت کیلئے دستور العمل
پتھر توڑنے کا قرآنی عمل
سوتے اور بیداری کے وقت سورہ توحید کی تلاوت خواص
زراعت کی حفاظت کیلئے دستور العمل
عقیق کی انگوٹھی کی فضیلت
نیسان کے دور ہونے جانے کی دعا
نماز میں بہت زیادہ نیسان ہونے کی دعا
قوت حافظہ کی دوا اور دعا
دعاء تمجید اور ثناء پرودرگار

موت کے آداب اور چند دعائیں

ملحقات باقیات الصالحات

ملحقات باقیات الصالحات
دعائے مختصراورمفید
دعائے دوری ہر رنج وخوف
بیماری اور تکلیفوں کو دور کرنے کی دعا
بدن پر نکلنے والے چھالے دور کرنے کی دعا
خنازیر (ہجیروں )کو ختم کرنے کیلئے ورد
کمر درد دور کرنے کیلئے دعا
درد ناف دور کرنے کیلئے دعا
ہر درد دور کرنے کا تعویذ
درد مقعد دور کرنے کا عمل
درد شکم قولنج اور دوسرے دردوں کیلئے دعا
رنج وغم میں گھیرے ہوے شخص کا دستور العمل
دعائے خلاصی قید وزندان
دعائے فرج
نماز وتر کی دعا
دعائے حزین
زیادتی علم وفہم کی دعا
قرب الہی کی دعا
دعاء اسرار قدسیہ
شب زفاف کی نماز اور دعا
دعائے رہبہ (خوف خدا)
دعائے توبہ منقول از امام سجاد