Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، حضرت صاحب الامر عجل اللہ فرجہ کا ظہور لوگوں کے مایوس ہو جانے کے بعد ہوگا اور واللہ! یہ سلسلہ اس لیے ہے تاکہ تمہاری پہچان(آزمائش) ہوسکے اصول کافی باب التمحیص والامتحان حدیث3
اٹھارہویں دعا

18۔ دفع بلیات کے سلسلے میں دعا

اے اللہ! تیرے ہی لیے حمد و ستائش ہے تیرے بہترین فیصلہ پر اور اس بات پر کہ تو نے بلاؤں کا رخ مجھ سے موڑ دیا تو میرا حصہ اپنی رحمت میں سے صرف اس دنیوی تندرستی میں منحصر نہ کر دے کہ میں اپنی اس پسندیدہ چیز کی وجہ سے ( آخرت کی) سعادتوں سے محروم رہوں اور دوسرا میری ناپسندیدہ چیز کی وجہ سے خوش بختی و سعادت حاصل کرلے جائے اور اگر یہ تندرستی کہ جس میں دن گزارا ہے یا رات بسر کی ہے کسی لا زوال مصیبت کا پیش خیمہ اور کسی دائمی وبال کی تمہید بن جائے تو جس ( زحمت و اندوہ ) کو تو نے مؤخر کیا ہے،اسے مقدم کر دے اور جس ( صحت و عافیت) کو مقدم کیا،اسے مؤخر کر دے۔ کیونکہ جس چیز کا نتیجہ فنا ہو وہ زیادہ نہیں اور جس کا انجام بقا ہو وہ کم نہیں ۔ اے اللہ ! تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما۔
خدایا جب کہ تو نے توبہ کا حکم دیا ہے اور قبول کرنے کا ذمہ لیا ہے اور دعاپر آمادہ کیا ہے اور قبولیت کا وعدہ فرمایا ہے تو رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور میری توبہ کو قبول فرما اور مجھے اپنی رحمت سے ناامیدی کے ساتھ نہ پلٹا کیونکہ تو گنہگاروں کی توبہ قبول کرنے والا اور رجوع ہونے والے خطاکاروں پررحم کرنے والا ہے۔

 

 

 

فہرست صحیفہ کاملہ