Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، ان لوگوں کے لیے خوشخبری ہے جو بھوکا رہنے کی کوشش کرتے ہیں، شکم سیری سے پرہیز کرتے ہیں اور صبر سے کام لیتے ہیں، ایسے لوگ قیامت کے دن شکم سیر ہوں گے بحارالانوار ج72 ص462، تتمہ کتاب العشرۃ، تتمۃ ابواب حقوق المومنین، باب 93فضل اقراء الضیف
اُنتیسویں دعا

29۔ تنگی رزق کے موقع پر پڑھنے کی دعا

اے اللہ! تو نے رزق کے بارے میں بے یقینی سے اور زندگی کے بارے میں طول امل سے ہماری آزمائش کی ہے۔ یہاں تک کہ ہم ان سے رزق طلب کرنے لگے جو تجھ سے رزق پانے والے ہیں اور عمر رسیدہ لوگوں کی عمریں دیکھ کر ہم بھی درازی عمر کی آرزوئیں کرنے لگے۔
اے اللہ !محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ایسا پختہ یقین عطا کر جس کے ذریعہ تو ہمیں طلب و جستجو کی زحمت سے بچالے اور خالص اطمینانی کیفیت ہمارے دلوں میں پیدا کر دے جو ہمیں رنج و سختی سے چھڑا لے
اور وحی کے ذریعہ جو واضح اور صاف وعدہ تو نے فرمایا ہے اور اپنی کتاب میں اس کے ساتھ ساتھ قسم بھی کھائی ہے،اسے اس روزی کے اہتمام سے جس کا تو ضامن ہے سبکدوشی کا سبب قرار دے اور جس روزی کا ذمہ تو نے لیاہے، اس کی مشغولیتوں سے علیحدگی کا وسیلہ بنا دے ۔ چنانچہ تو نے فرمایا ہے اور تیرا قول حق اور بہت سچا ہے۔ اور تو نے قسم کھائی ہے اور تیری قسم سچی اور پوری ہونے والی ہے کہ "تمہاری روزی اور وہ کہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آسمان میں ہے"۔ پھر تیرا ارشاد ہے: "زمین و آسمان کے مالک کی قسم! یہ امر یقینی و قطعی ہے جیسے یہ کہ تم بول رہے ہو"۔

 

 

 

فہرست صحیفہ کاملہ